Knowledge For everyone

Knowledge For everyone Here we guide how to open account in Pakistan stock Exchange and knowledge about PSX

15/05/2026
15/05/2026
15/05/2026

تحریر ۔۔ سید رضوان عالم
سینئر رپورٹر سماء ٹی وی

پاکستان کے پانڈا بانڈ نے نئی تاریخ رقم کردی۔۔۔دنیا میں کسی ملک کے امیج کو جاننا ہو تو فائنانشل مارکیٹس کی کسوٹی سے اچھا پیمانہ کوئی دوسرا نہیں ہوتا ۔۔ پاکستان کو جب جب اس کی ضرورت قرض کی عالمی منڈی میں لیکر گئی تو ہر بار عالمی سرمایہ کاروں نے اپنی شرائط پر قرض فراہمی کے معاہدے کئے لیکن اس بار یہ روایت بدل چکی ہے۔۔
عالمی سطح پر پاکستان کے تبدیل ہوتے امیج نے عالمی سرمایہ کاروں کے رویے بھی تبدیل کر دیئے ہیں۔۔
پاکستان کی جانب سے دنیا کی دوسری سب سے بڑی آف شور کیپٹل مارکیٹ میں اس بار ایسا کچھ ہوا جو اس سے پہلے کبھی نہیں ہوا ۔۔
پاکستان نے پہلی بار چائنیز کرنسی میں عالمی سرمایہ کاروں کو پانڈا بانڈز فروخت کرنے کی پیشکش کی جس پر ایسا رسپانس آیا جو خود وزیر خزانہ اور ان کی ٹیم کیلئے بھی غیر متوقع تھا ۔۔
عالمی سرمایہ کاروں نے آئی ایم ایف کی قسط کے برابر قرض آئی ایم ایف سے سستے مارک اپ پر پاکستان کو فراہم کرنے کی پیشکشں کیں ۔۔
پاکستان کو توقع سے بھی زیادہ اچھا اور تاریخی رسپانس ملا ۔۔ جس نے مستقبل میں انٹرنیشنل بانڈ مارکیٹ سے سستے اور آسان نئے قرضوں کی راہ ہموار کردی ۔۔
پاکستان نے پہلے مرحلے میں پانڈا بانڈز فروخت کرکے پونے دو ارب یوآن جس کی امریکی ڈالر میں مالیت 25 کروڑ ڈالر بنتی ہے قرض حاصل کرلیا جس پر شرح منافع یا مارک اپ صرف 2.5 فیصد سالانہ کے حساب سے پاکستان ادا کرے گا ۔۔ یہ اب تک پاکستان کے بانڈ مارکیٹ سے تاریخ کا سب سے سستا قرض اٹھانے کا نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔۔
عالمی سرمایہ کاروں نے پاکستان کو پانڈا بانڈز کے عوض 8.8 ارب یوآن اور امریکی ڈالر میں 1.26 ارب ڈالر کا قرض دینے کی پیشکشیں کیں۔۔ یہ بھی اپنی جگہ ایک ریکارڈ ہے کیونکہ راقم کو وفاقی وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے بتایا کہ پاکستان کو اتنی بڑی مالیت کا قرض اور تاریخ کے سب سے کم ترین مارک اپ پر ملنے کی توقع خود پاکستانی حکام کو بھی نہیں تھی اور یہ ان کیلئے ایک سرپرائز تھا ۔۔ کیونکہ پاکستانی حکام ساڑھے تین سے چار فیصد مارک اپ پر قرض ملنے کی توقع کر رہے تھے ۔۔ عالمی سرمایہ کاروں نے پاکستان کے پانڈا بانڈز خریدنے میں غیر معمولی دلچسپی کا مظاہرہ کیا ۔۔
تین سالہ سائوورن گارنٹی کے ساتھ پانڈا بانڈ پر شرح سود ڈھائی فیصد فکس ہوگی۔۔ حکومت پاکستان نے آئندہ دو سال میں پانڈا بانڈز کی مرحلہ وار فروخت سے ایک ارب ڈالر کا قرض حاصل کرنے کا ہدف رکھا ہے ۔۔جبکہ اگلے مرحلے کے پانڈا میں مزید کمپٹیشن کے ساتھ موجودہ فروخت کو دیکھتے ہوئے اس بات کا قوی امکان ہے کہ پاکستان کو آئندہ موجودہ شرح سود سے بھی کم مارک اپ اور زیادہ مالیت کا قرض با آسانی مل سکے گا۔۔
یہاں یہ بات بھی بتاتا چلوں کہ پاکستان نے جتنا قرض عالمی سرمایہ کاروں سے مانگا وہ اس سے پانچ گنا زیادہ قرض حکومت کو دینے کیلئے تیار تھے ۔۔

Interbank closing   for todayhttps://www.sbp.org.pk/ecodata/rates/m2m/2026/May/14-May-26.pdf
14/05/2026

Interbank closing for today
https://www.sbp.org.pk/ecodata/rates/m2m/2026/May/14-May-26.pdf

Total liquid foreign   held by the country stood at US$21.34 billion as of May 08, 2026.For details: https://www.sbp.org...
14/05/2026

Total liquid foreign held by the country stood at US$21.34 billion as of May 08, 2026.
For details:https://www.sbp.org.pk/ecodata/forex.pdf

𝗘𝘅𝗰𝗹𝘂𝘀𝗶𝘃𝗲: 𝗣𝗮𝗸𝗶𝘀𝘁𝗮𝗻 𝗠𝗮𝗸𝗲𝘀 𝗛𝗶𝘀𝘁𝗼𝗿𝘆 𝗶𝗻 𝗖𝗵𝗶𝗻𝗮’𝘀 𝗖𝗮𝗽𝗶𝘁𝗮𝗹 𝗠𝗮𝗿𝗸𝗲𝘁𝘀 🇵🇰🇨🇳Pakistan’s inaugural Panda Bond has been successfully i...
14/05/2026

𝗘𝘅𝗰𝗹𝘂𝘀𝗶𝘃𝗲: 𝗣𝗮𝗸𝗶𝘀𝘁𝗮𝗻 𝗠𝗮𝗸𝗲𝘀 𝗛𝗶𝘀𝘁𝗼𝗿𝘆 𝗶𝗻 𝗖𝗵𝗶𝗻𝗮’𝘀 𝗖𝗮𝗽𝗶𝘁𝗮𝗹 𝗠𝗮𝗿𝗸𝗲𝘁𝘀 🇵🇰🇨🇳

Pakistan’s inaugural Panda Bond has been successfully issued in China’s onshore capital market — marking the country’s first-ever entry into the world’s second-largest and deepest capital market.

- *The RMB 1.75 billion ($250mn) issuance attracted over RMB 8.8 billion ($1.26bn) in investor demand — resulting in an extraordinary 5x+ oversubscription at a highly competitive 2.5% coupon.*

- *Even more remarkably, demand for the first issuance alone exceeded Pakistan’s entire planned Panda Bond programme size of RMB 7.2 billion ($1bn equivalent).*

- *A historic vote of confidence in Pakistan’s economic recovery, reform agenda, and return to global capital markets.*

*Full details here:*
https://x.com/i/status/2054924925790822507

Address

285/Church Road Jhang
Jhang Sadar
35200

Opening Hours

Monday 09:30 - 15:30
Tuesday 09:30 - 15:30
Wednesday 09:30 - 15:30
Thursday 09:30 - 03:30
Friday 09:30 - 15:30

Telephone

+923006509330

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Knowledge For everyone posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Knowledge For everyone:

Shortcuts

Share