Crypto Bucks

Crypto Bucks Socially Acceptable Instanity

10/29/2020

بنتا ہی نہیں تھا کوئی معیارِ دو عالم
اِس واسطے بھیجے گئے سرکارِ دو عالمؐ

♥صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم♥

"دلاور علی آزر"

10/23/2020

وہ چاہتا ضرور تھا مجھ کو خفا کرے
میں نے کسی بھی بات کو دل پر نہیں لیا
زہرا شاہ

10/23/2020

میں نے رکھا تھا جس حفاظت سے
خط بھی کپڑوں میں دھل گیا ہو گا

جتنا معیار گر چکا ہے ترا
تو تو سونے میں تل گیا ہوگا

اظہر فراغ

10/17/2020

زندانیوں سے کہتی ہے زنجیر ٹوٹ کر
مجھ ناپ کا نہیں کوئی پاؤں، اداس ہوں

یعنی یہ خامشی بھی کسی کام کی نہیں ؟
یعنی میں بین کر کے بتاؤں اداس ہوں؟

اسامہ خالد

10/11/2020

اس کھوج میں جلتا ہے بہت خون ہمارا
کیوں ایسے چرا لے کوئی مضمون ہمارا

پہلے یہ تسلی تھی کہ ملتا نہیں نمبر
اب اور اٹھاتا ہے کوئی فون ہمارا

بتلائی گئی جتنی ہمیں عمر زمیں کی
ہر شہر میں ہوگا کوئی مدفون ہمارا

اظہر فراغ

10/10/2020

آج وہ پڑھ لیا گیا جس کو پڑھا نہ جا سکا
آج کسی کتاب میں کچھ بھی لکھا ہوا نہیں

خرچ چلے گا اب مرا کس کے حساب میں بھلا
سب کے لیے بہت ہوں میں، اپنے لیے ذرا نہیں

جون ایلیا

10/09/2020

لوگ سوتے ہیں باوضو ہو کر
آپ کے خواب دیکھنے کے لیے
(صلی اللہ علیہ والہ وسلم)

اکرام افضل

10/09/2020

ہم اپنی ساری انا کو تج کر،
اب اس گھڑی میں ،
ذرا جو اس کو پکارتے ہیں!
تو ہارتے ہیں

ایمان قیصرانی 🥀

10/08/2020

کیا جانے کس کی نیم نِگاہی نے آرزُو !
اِک سوزِ مُستقل کو مِرا دل بنا دِیا

آرزُو سہارنپوری

Address

Washington D.C., DC

Telephone

04224567688

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Crypto Bucks posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category