07/14/2026
ترکیہ کے صوبے آیدین میں پیش آنے والے ایک خوفناک ٹریفک حادثے میں باسلامت بچ جانے والے کار ڈرائیور کی سڑک کنارے نمازِ شکرانہ ادا کرنے کی ایمان افروز تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔
ایک تیز رفتار مسافر بس کی زوردار ٹکر سے شہری کی کار کئی قلابازیاں کھا کر سڑک کنارے جا گری، جس کے نتیجے میں گاڑی کا ایک پورا حصہ اور چھت بری طرح پچک گئے لیکن ڈرائیور بغیر کسی شدید چوٹ کے محفوظ رہا۔
گاڑی کے ملبے سے باہر نکلنے کے فوراً بعد ترک ڈرائیور نے کسی دنیاوی کارروائی یا فون کال کے بجائے جائے حادثہ پر ہی رخِ قبلہ کر کے نمازِ شکرانہ ادا کی اور وہیں بیٹھ کر گریہ و زاری کے ساتھ لمبی دعا مانگی، جس کے مخلصانہ جذبے نے وہاں موجود پولیس اہلکاروں اور راہگیروں سمیت لاکھوں انٹرنیٹ صارفین کے دل جیت لیے ہیں۔