ShujaAbad Official

ShujaAbad Official Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from ShujaAbad Official, Shujaabad.

Ameen
13/11/2025

Ameen

🍃
13/11/2025

🍃

19/04/2024

محترمہ مریم نواز صاحبہ !

پنجاب کے کھلیانوں میں گندم کے کندن جیسے خوشے تیار کھڑے ہیں ، لیکن کسانوں کے دل بجھ گئے ہیں کیونکہ آپ نے گندم خریدنے سے معذرت کرلی ہے اور ان کو ظالم آڑھتیوں ، بےحس بیوپاریوں اور فلور ملز مافیا کے آگے ڈال دیا ہے ۔۔۔۔
زمیندار کو بیج ، کھاد ، بجلی ، ڈیزل اور ادویات کئی گنا مہنگے بیچ کر ، گندم خریدنے سے انکار ؟

ڈر یہ ہے کہ اگر سرکار غریب کسان سے خود گندم نہیں خریدے گی تو یہ پرائیویٹ طور پر خریدی جائے گی ۔ آڑھتی سستے دام لگا کر خرید لے گا ، بیوپاری سٹاک کرے گا ، مل مافیا ذخیرہ کرے گا اور پھر چند ماہ تک دگنی قیمت پر عوام کو بیچے گا ۔۔۔ عوام بھی پسیں گے ۔
3 ہزار والی گندم کا آٹا ۔۔۔۔ 5 ہزار میں فروخت ہوگا ۔ یعنی سونے جیسی فصل ، مٹی کے بھاو خرید کر پھر عوام کو سونے کے بھاو بیچی جائے گی ۔

آپ کی حکومت کو ہمیشہ کسان دشمن کہا گیا تو کیا اس بار موقع نہیں ہے کہ آپ اس تاثر کو غلط ثابت کردیں ؟

فرض کریں اگر کسان مِلوں کو گندم فروخت نہ کرے اور مہینے لگا کر خود بیچے ۔۔۔ تو ادھار کھاد ، ڈیزل ، ادویات ، پوٹاش کے پیسے کیسے چکائے ؟ اسے اگلی فصل بھی اگانی ہے ، اسے ٹیوب ویل ، زمین کے ٹھیکے اور سولر کے خرچے بھرنے ہیں ، دکانوں کا ادھار بھی چکانا ہے ، بجلی کے بھاری بل بھی دینے ہیں ، بچوں کی شادیاں بھی کرنی ہے ، وہ گندم کاٹ کر کہاں رکھے ؟ اور کب تک رکھے ؟
ہر ملک میں ہر کاروبار کی انشورنس ہے ، فصل کی نہیں ۔۔ حالیہ بارشوں نے بھی بہت نقصان پہنچایا لیکن قدرتی آفت میں ایک روپے کی انشورنس نہیں ملتی کسان کو ۔۔ کم از کم اس کی محنت کا صلہ تو ملنا چاہیے ۔

چیف منسٹر صاحبہ ! شکریہ آپ نے روٹی چار روپے سستی کردی ، جو کچھ اب گندم کی فصل کے ساتھ ہونے جارہا ہے تو کیا چند ماہ تک یہی روٹی 30 روپے کی نہیں ملے گی ؟

فلور مل مافیا سے کسان کو بچا لیں ۔۔ عوام کو بچا لیں
اب بھی وقت ہے ۔ کسان مہنگائی کی چکی میں پس کر یہ خوشے دانوں سے بھرتا ہے ۔۔۔ ان کو خرید کر کسان پر احسان کریں ۔۔۔ استحصال نہیں ۔

( اس آواز کو اگر شئیر کرسکتے ہیں تو اس ملک کے کسانوں اور عوام پر بڑا احسان ہوگا ۔۔ اور ایک التماس اور ہے جتنا ہو سکے حکومتی ریٹ پر ڈائریکٹ اور بروقت کسان/زمیندار سے گندم خریدیں ، ورنہ ذخیرہ اندوز آپ کا جینا حرام کردیں گے ۔)

آصفہ عنبرین قاضی

12/01/2019
forwarded By Muhammad shehzad Ashraf....
27/12/2018

forwarded By Muhammad shehzad Ashraf....

02/08/2018

Hi. .
How are you logo??

Address

Shujaabad

Telephone

03450333876

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ShujaAbad Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share