Punjab Treasury And Accounts Service Association, A Public Page

Punjab Treasury And Accounts Service Association, A Public Page Punjab Treasuries & Accounts Service Association is a representative elected body of Treasuries and

Treasury & Accounts Service is an Attached Department of Finance Department at the provincial level. Supervisory arm of the finance department that oversees functioning of Treasuries/District Accounts Offices in Punjab. Punjab Treasury And Accounts Service Association is an elected representative body of the members of 36 District Accounts Offices, all over the Punjab.

24/04/2020
03/01/2020

"‏طوفانوں کی طاقت سب کشتیوں کو نہیں ڈبو سکتی-
‏مایوسی راستے کا سب سے بڑا رہزن ہے.
‏اندیشہ امید سے ٹلتا ھے۔ امید، رحمت پر ایمان سے حاصل ھوتی ھے.
‏اپنے آپ کو بدنصیب کہنے کے گناہ سے بچتے رھو.
‏بیمار وجود کے لیے ھر موسم خطرے کا موسم ھے.

‏"واصف علی واصف رح"

17/09/2017

ایک برائی جو فیس بک اور انٹر نیٹ پر بہت زیادہ نظر آ رہی ہے کہ اگر کسی نے ذرا بھی کوئی پوسٹ خلافِ مزاج کردی تو کمنٹ میں اس کا وہ شجرہ نسب ادھیڑا جائیگا
کہ الامان والحفیظ
ماں بہن کی ننگی گالیاں تو چھوڑیں,
کفر کے فتوے تک لگا دیئے جائینگے۔
ارے بھائی دنیا میں ہر جگہ آپ کو ایسے لوگ ملیں گے جو آپ سے نظریاتی, فکری یا مذہبی اختلاف رکھتے ہونگے!
کیا آپ صرف ان کو اس بات پر گالیاں دینگے کہ وہ آپ سے اختلاف رکھتے ہیں؟
تو پھر گالیوں کے مستحق تو آپ بھی ہوئے, کیونکہ آپ بھی تو ان سے اختلاف رکھتے ہیں۔
دیکھیں جی!! آپ سے کوئی اختلاف کرے تو گالی نہ دیں، اپنے موقف پر اگر کوئی دلیل ہے تو وہ ضرور دیں,
نہیں ہے تو سوچیں کہ کہیں آپ کا موقف غلط تو نہیں؟
علم نہ ہو تو اہل علم سے پوچھیں۔
ویسے بھی گالی وہ دیتا ہے جسکے پاس دلیل نہیں ہوتی، جو ہٹ دھرم ہوتا ہے۔
بے جا اور فضول بحثوں میں وقت ضائع نہ کریں۔
لوگوں کو توڑنے کی بجائے جوڑنے کی کوشش کریں۔
ٹوٹے ہوئے تو ہم پہلے ہی بہت ہیں۔ آخری سانس تک ہر بندے میں حق کو قبول کرنے کا پوٹینشل ہے، اسے استعمال کریں.
گالی تو میرے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے کبھی کسی کافر کو نہیں دی، مسلمان بھائی کو دینا تو بعید۔
دنیا کا سب سے سرکش آدمی فرعون جس نے خدائی تک کا دعوی کردیا تھا، اس کے پاس جب وقت کے سب سے برگزیدہ بندے حضرت موسی و ہارون علیھما السلام کو بھیجا جاتا ہے تو اللّہ پاک ارشاد فرماتے ہیں:
اے موسی و ھارون جاؤ! فرعون کے پاس، کہ بلاشبہ اس نے سرکشی اختیار کر رکھی ہے اور اس سے کہو نرم بات، شاید کہ نصیحت پکڑے اور ڈرے۔
(سورہ طہ۔ 44)
ہمارے استاد محترم فرماتے تھے کہ تم موسی و ہارون علیھما السلام سے بڑے مبلغ نہیں ہو اور نہ ہی تمہارا مخاطب فرعون سے بڑا سرکش ہے۔ لہذا تمہارے لیئے تو لہجے میں نرمی واجب تر ہے۔
صحت بخش اور معلوماتی ابحاث سے اسلام نہیں روکتا:
قرآن میں ہے:
اپنے رب کی راہ کی طرف دعوت دو حکمت اور اچھے طور پر وعظ کے ساتھ، (اور اگر بحث کی نوبت آئے، سوال جواب کا تبادلہ ہو یا کسی اعتراض کا جواب دینا مقصود ہو تو سختی اور تند خوئی کے بجائے) ان سے بحث بھی احسن طریقے سے کرو۔
(سورۃ النحل۔ آیۃ 125)
فضول بحثوں سے پرہیز کرکے اپنے اوقات کو قیمتی بنائیں
مختلف الذہن لوگوں کو ذاتی طور پر نشانہ نہ بنائیں۔
مضحکہ خیز کارٹون وغیرہ بنانے پر کچھ بعید نہیں کہ رب کی پکڑ ہوجائے۔
بات کو تولو پھر بولو کیونکہ یہی بات آپ کے اخلاقی کردار کا مقام متعین کرے گی !!!

Address

Katchery Road
Sargodha
40100

Opening Hours

Monday 08:00 - 15:00
Tuesday 08:00 - 15:00
Wednesday 08:00 - 15:00
Thursday 08:00 - 15:00
Friday 08:00 - 12:00
Saturday 08:00 - 15:00

Telephone

+923009601328

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Punjab Treasury And Accounts Service Association, A Public Page posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Punjab Treasury And Accounts Service Association, A Public Page:

Share