Ranra Welfare Foundation Kamar Khel رنڑاویلفیئر فاونڈیشن کمر خیل

  • Home
  • Pakistan
  • Peshawar
  • Ranra Welfare Foundation Kamar Khel رنڑاویلفیئر فاونڈیشن کمر خیل

Ranra Welfare Foundation Kamar Khel رنڑاویلفیئر فاونڈیشن کمر خیل Our Vision to Support the poor people,Our first priority to support the poor children who can't afford educational expenses

27/05/2026

عید الاضحیٰ تمام امتِ مسلمہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارک ہو۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کی قربانیاں، عبادات اور نیک اعمال اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ آمین
الحمدللہ! ہر سال کی طرح اس سال بھی رنڑا ٹیم نے 180 مستحق خاندانوں کیلئے قربانی کے گوشت کا بندوبست کیا ہے، جو عزت و احترام کے ساتھ اُن کے گھروں کی دہلیز تک پہنچایا جائے گا۔
یہ خدمت آپ سب کے تعاون، اعتماد اور محبت کا نتیجہ ہے۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو انسانیت کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔
منجانب: رنڑا ٹیم

25/05/2026

ڈاکٹر حبیب شاکر صاحب کا عیدالاضحیٰ کے موقع پر غرباء ،مساکیںن اور یتما میں قربانی کی گوشت کی تقسیم کے حوالے سے خصوصی پیغام!

پچھلے سال رنڑا ویلفیئر فاؤنڈیشن نے ڈونرز کے تعاون سے 20 یتیم اور مستحق بچوں کی ایک سال کے لیے کفالت کی، جس کے نہایت مثبت...
25/04/2026

پچھلے سال رنڑا ویلفیئر فاؤنڈیشن نے ڈونرز کے تعاون سے 20 یتیم اور مستحق بچوں کی ایک سال کے لیے کفالت کی، جس کے نہایت مثبت نتائج سامنے آئے۔ الحمدللہ ان میں سے 7 طلبہ نے اپنی کلاسز میں نمایاں پوزیشنز حاصل کیں، جو اس کوشش کی کامیابی کا ثبوت ہے۔
اس سال انشاءاللہ فاؤنڈیشن 40 یتیم اور غریب بچوں (لڑکے اور لڑکیاں) کی کفالت کا ارادہ رکھتی ہے تاکہ مزید بچوں کو معیاری تعلیم کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔
اس میں بچے کی فیس، کتابیں، یونیفارم، اسٹیشنری اور دیگر تعلیمی ضروریات شامل ہوتی ہیں، تاکہ ایک طالب علم بغیر کسی رکاوٹ کے اپنی تعلیم جاری رکھ سکے۔
آپ سے گزارش ہے کہ اس کارِ خیر میں ہمارا ساتھ دیں اور ان بچوں کے روشن مستقبل کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالیں۔

23/04/2026

مسلم پبلک سکول کے سالانہ پروگرام میں رنڑا ویلفیئر فاؤنڈیشن کے صدر شبیر خان نے تنظیم کی سرگرمیوں اور خدمات پر روشنی ڈالی۔ مزید تفصیل کے لیے باقی ویڈیو دیکھیں۔

رنڑا ویلفیئر فاؤنڈیشن آج صابر خان حجرہ میں رنڑا ویلفیئر فاؤنڈیشن کا گرینڈ اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف مکاتبِ فکر سے تع...
20/04/2026

رنڑا ویلفیئر فاؤنڈیشن
آج صابر خان حجرہ میں رنڑا ویلفیئر فاؤنڈیشن کا گرینڈ اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
اجلاس میں نئی کابینہ کا اعلان کیا گیا اور آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی۔
کابینہ:
صدر: شبیر خان
جنرل سیکرٹری: محمد عثمان
سنیئر نائب صدر: ڈاکٹر خبیب شاکر
نائب صدر: حاجی فاروق
جوائنٹ سیکرٹری: قاسم خان
فنانس سیکرٹری: سید ملوک، رابت خان
انفارمیشن سیکرٹری: فیروز، مینا خان
سوشل میڈیا منیجر: محمد عارف
ویلفیئر کوآرڈینیٹرز: حاجی فاروق، محمد ایان، صابر، رابت، جہانزیب
ایونٹ کوآرڈینیٹرز: جہانزیب، زمین، سید ملوک، رابت خان
ایگزیکٹو ممبرز: ڈاکٹر ثواب، فرمان اللہ، طارق امین، راوف، رضوان، وہاب، فضل امین
اس موقع پر فاؤنڈیشن کے مستقبل کے منصوبوں، فلاحی سرگرمیوں اور عوامی خدمت کو مزید مؤثر بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

20/04/2026
18/04/2026
ویڈیو جلد ہی اپلوڈ کی جائے گی!
18/04/2026

ویڈیو جلد ہی اپلوڈ کی جائے گی!

🌿 رنا ویلفیئر فاؤنڈیشن کی اہم میٹنگ 🌿آج رنا ویلفیئر فاؤنڈیشن کی ایک نہایت اہم اور بامقصد میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں خاص طو...
10/04/2026

🌿 رنا ویلفیئر فاؤنڈیشن کی اہم میٹنگ 🌿

آج رنا ویلفیئر فاؤنڈیشن کی ایک نہایت اہم اور بامقصد میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں خاص طور پر تنظیم کے مستقبل اور بہتری کے حوالے سے اہم امور زیرِ غور آئے۔ اس میٹنگ کا مرکز صدر اور جنرل سیکرٹری کے انتخاب کا مرحلہ تھا، جسے باقاعدہ مشاورت، نامزدگیوں اور شفاف ووٹنگ کے ذریعے مکمل کیا گیا۔

تمام معزز اراکین نے نہایت ذمہ داری اور سنجیدگی کے ساتھ اپنی رائے کا اظہار کیا، جس کے نتیجے میں:

✨ جناب شبیر لالا صاحب کو صدر منتخب کیا گیا
✨ جناب محمد عثمان صاحب کو جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا

ہم دل کی گہرائیوں سے دونوں معزز شخصیات کو ان کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعاگو ہیں کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھاتے ہوئے فاؤنڈیشن کو مزید ترقی اور خدمتِ خلق کے نئے مراحل تک لے جائیں گے۔

🤝 اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ یہ ٹیم اخلاص، محنت اور دیانتداری کے ساتھ انسانیت کی خدمت کا سفر جاری رکھے۔ آمین

10/04/2026

آج رنڑا ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک نہایت غریب اور لاچار شخص کے گھر کی دہلیز پر راشن فراہم کیا گیا۔ یہ اقدام انسانیت کی خدمت اور مستحق افراد کی مدد کے جذبے کے تحت کیا گیا، تاکہ وہ اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ عزت اور سکون کے ساتھ زندگی گزار سکیں۔

ہماری کوشش ہے کہ معاشرے کے ایسے افراد تک پہنچا جائے جو مالی مشکلات کا شکار ہیں اور اپنی بنیادی ضروریات بھی پوری نہیں کر پاتے۔ آپ سب کے تعاون سے ہم مزید لوگوں کی مدد کر سکتے ہیں اور ان کی زندگیوں میں آسانی لا سکتے ہیں۔

اگر آپ بھی اس نیک کام میں ہمارا ساتھ دینا چاہتے ہیں تو ابھی ہم سے رابطہ کریں اور اپنا حصہ ڈالیں۔

آپ ہمارے ساتھ اس نمبر پر تعاون کر سکتے ہیں:
ایزی پیسہ اکاؤنٹ:
03038478382
شبیر خان

آئیں مل کر انسانیت کی خدمت کریں اور کسی کے چہرے پر مسکراہٹ لانے کا ذریعہ بنیں۔

03/04/2026

آج رنڑا ویلفیئر فاؤنڈیشن کی ٹیم کی جانب سے ایک نہایت مستحق خاندان کی مالی معاونت کی گئی۔ بدقسمتی سے اس خاتون کے شوہر وفات پا چکے ہیں اور چھوٹے چھوٹے بچے ان کے زیرِ کفالت ہیں۔ ایک دن پہلے وہ گہری کھائی میں گر گئی تھیں، جس کے باعث سر پر چوٹ لگی جبکہ چہرہ زخمی ہوا اور ناک کی ہڈی بھی ٹوٹ گئی۔
ایسے کٹھن حالات میں رنڑا ویلفیئر فاؤنڈیشن نے اس خاندان کو نقد 10,000 روپے فراہم کیے تاکہ ان کی فوری ضروریات میں کچھ سہارا مل سکے۔
مزید تفصیلات کے لیے ویڈیو دیکھیں۔
#تعاون ゚

Address

Peshawar

Telephone

+923367250006

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ranra Welfare Foundation Kamar Khel رنڑاویلفیئر فاونڈیشن کمر خیل posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Ranra Welfare Foundation Kamar Khel رنڑاویلفیئر فاونڈیشن کمر خیل:

Share