Soon Valley Development Program-SVDP

Soon Valley Development Program-SVDP SVDP is a Non Bank Micro Finance Company Setup u/s 42 of the Companies Act, 2017

🚀 We’re Hiring Credit Officers!If you’re looking for a career that blends professional growth with social impact, this i...
20/04/2026

🚀 We’re Hiring Credit Officers!
If you’re looking for a career that blends professional growth with social impact, this is your chance!
At Soon Valley Development Program (SVDP), we believe in empowering individuals and small businesses to achieve financial independence through ethical and responsible lending.

As a Credit Officer, you’ll:
✔ Assess loan applications and evaluate client creditworthiness.
✔ Conduct field visits and monitor loan repayments.
✔ Build strong, trust-based relationships with clients.
✔ Maintain accurate and transparent financial records.

Requirements:

Bachelor’s degree in a relevant field

1+ year of experience (Freshers encouraged to apply)

Age 23–40 years

Excellent communication skills and willingness to work in branch areas

We offer: Competitive salary + permanent job status after successful probation!

📩 Apply today: [email protected]

📱 WhatsApp: 0301-5696075

Be part of a mission that uplifts communities and builds brighter futures with SVDP!

ماشاءاللہ الحمدللہسون ویلی ڈویلپمنٹ پروگرام کی جانب سے سر ملک شیر افضل چیف ایگزیکٹو سون ویلی ڈویلپمنٹ پروگرام کی قیادت م...
31/03/2026

ماشاءاللہ الحمدللہ
سون ویلی ڈویلپمنٹ پروگرام کی جانب سے سر ملک شیر افضل چیف ایگزیکٹو سون ویلی ڈویلپمنٹ پروگرام کی قیادت میں کیا جانے والا یہ عظیم اقدام واقعی لائقِ تحسین اور قابلِ فخر ہے وادی سون جیسی خوبصورت سرزمین میں 55,000 پودوں کی تقسیم محض ایک مہم نہیں بلکہ ایک مثبت سوچ ماحول دوستی اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک قیمتی تحفہ ہے اس پروگرام کے تحت مختلف اقسام کے پودوں کی فراہمی نہ صرف علاقے کی خوبصورتی میں اضافہ کرے گی بلکہ ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے میں بھی اہم کردار ادا کرے گی مزید برآں ایس وی ڈی پی ہیڈ آفس کے ساتھ ملحقہ مین روڈ پر 200 پودوں کی شجرکاری اور ان کی باقاعدہ دیکھ بھال خصوصاً ہفتہ وار پانی دینے کا عمل، اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ یہ کام صرف رسمی نہیں بلکہ خلوص محنت اور مستقل مزاجی کے ساتھ انجام دیا گیا یہی وجہ ہے کہ الحمدللہ 90 فیصد پودوں کا کامیاب ہونا ایک بڑی کامیابی ہے جو اس منصوبے کی مؤثریت اور ٹیم کی لگن کو ظاہر کرتا ہے
آج کے دور میں جہاں ماحولیاتی آلودگی درجہ حرارت میں اضافہ اور جنگلات کی کمی جیسے مسائل بڑھتے جا رہے ہیں وہاں اس طرح کے اقدامات نہایت ضروری ہیں سون ویلی ڈویلپمنٹ پروگرام کی یہ کاوش نہ صرف مقامی سطح پر مثبت تبدیلی لا رہی ہے بلکہ دوسروں کے لیے بھی ایک روشن مثال قائم کر رہی ہے کہ اگر نیت صاف ہو اور کوشش مسلسل ہو تو بڑے سے بڑا ہدف بھی حاصل کیا جا سکتا ہے
اللہ تعالیٰ اس عظیم کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اس میں شامل تمام افراد کو جزائے خیر عطا کرے اور سون ویلی کو ہمیشہ سرسبز و شاداب رکھے۔ آمین

نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)پوٹھوہار اور سون ویلی ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت وادی سون کے زمینداروں نے 140ایکڑ...
07/03/2026

نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)پوٹھوہار اور سون ویلی ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت وادی سون کے زمینداروں نے 140ایکڑ رقبے پر زیتون کی کاشت کے لیے درخواستیں جمع کرا دی ہیں اٹارنی جنرل آف پاکستان ملک منصور عثمان اعوان کی کاوشوں سے وادی سون کو اس منصوبے کا حصہ بنائے جانے کے بعد مقامی زمینداروں نے زیتون کی کاشت کے لیے گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے پروگرام میں حصہ لینا شروع کر دیا ہے اس سلسلے میں مقامی زمینداروں نے سون ویلی ڈویلپمنٹ پروگرام اور محکمہ زراعت توسیع نوشہرہ میں درخواستیں جمع کروائیں جو متعلقہ اداروں کے حوالے کر دی گئی ہیں جبکہ ایگریسکم نرسری کے تعاون سے وادی سون کے زمینداروں کو زیتون کے ایک ہزار سے زائد پودے مفت تقسیم کیے گئے زمینداروں کی رہنمائی کے لیے ایس وی ڈی پی اور محکمہ زراعت توسیع نوشہرہ ایک مشترکہ پروگرام پر عمل پیرا ہیں اس مقصد کے لیے محکمہ زراعت توسیع کے انٹرن شپ پروگرام کے ذریعے گریجویٹس محمد معین،علی رضا شاہ، عزیز احمد،حمزہ ریاض،آمنہ احمد اور میمونہ ایوب مقامی کسانوں سے مسلسل رابطے میں فیلڈ وزٹ کے ذریعے کسانوں کو رہنمائی فراہم کر رہے ہیں ایس وی ڈی پی کے پروگرام منیجر غوث محمد وقاص نے بتایا کہ زیتون کی کاشت میں مقامی لوگوں کی دلچسپی اور شرکت توقع سے بڑھ کر ہے اور انتہائی حوصلہ افزا ہے ادارہ اس عمل کو کامیاب بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا محکمہ زراعت توسیع کے سینئر زراعت آفیسر ڈاکٹر فاروق احمد ملک نے زیتون کی کاشت کے حوالے سے اپنے ادارے کے انٹرنز کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہویے بتایا کہ محکمہ زراعت توسیع گزشتہ تین سالوں کے دوران 30ایکڑ رقبے پر زیتون کی کاشت کے لیے سبسڈی فراہم کر چکا ہے انہوں نے ایس وی ڈی پی کی معاونت کو سراہا اور موسمیاتی تبدیلیوں،زیر زمین پانی کی کمی اور زراعت کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے زیتون کی کاشت کو علاقے کی زرعی معیشت کے لیے خوش آئند قرار دیا۔

سون ویلی ڈویلپمنٹ پروگرام کی انتظامیہ مشکلات کے بعدنئے سرے سے بھرپور طریقے سے وادی سون کی ترقی اورخوشحالی کیلئے کوشاں ہے...
21/02/2026

سون ویلی ڈویلپمنٹ پروگرام کی انتظامیہ مشکلات کے بعدنئے سرے سے بھرپور طریقے سے وادی سون کی ترقی اورخوشحالی کیلئے کوشاں ہے۔ اسی سلسلہ میں دو ماہ قبل کمپنی کی طرف سے زمیندار بھائیوں کیلئے کئے گئے اجتماع میں ملک فتح خان صاحب جب یہاں تشریف لائے تو ان سے گزارش کی گئی کہ وہ SVDP کووادی سون کیلئے پودے عنایت کریں، ملک صاحب نے اعلان کیا کہ وہ ایک لاکھ پودے مفت فراہم کریں گے،اپنے وعدے کے مطابق ملک صاحب نے32500 پودے فراہم کر دیئے ہیں۔
سون ویلی ڈویلپمنٹ پروگرام کی انتظامیہ خصوصا ملک شیر افضل صاحب چیف ایگزیکٹو آفیسر ملک صاحب کے اس برادرانہ جذبہ پر تہہ دل سے مشکور ہیں۔

*Olive Plantation Initiative in Soon Valley*Soon Valley Development Program (SVDP), in collaboration with the Agricultur...
12/02/2026

*Olive Plantation Initiative in Soon Valley*
Soon Valley Development Program (SVDP), in collaboration with the Agriculture Extension Department, Tehsil Naushera, and Agrixum Nursery Farm, Naushera, successfully distributed 1,000 free olive plants among local farmers today. This initiative reflects SVDP’s strong commitment to its vision and mission of promoting sustainable livelihoods, climate-resilient agriculture, and environmentally friendly economic development in rural communities.
The primary objective of this initiative is to promote olive cultivation in Soon Valley by encouraging farmers to adopt olive farming as a high-value and long-term income-generating crop. Soon Valley possesses suitable climatic and soil conditions for olive cultivation, making it a strategic region for the promotion of olive orchards. By providing quality olive saplings free of cost, SVDP aims to reduce the initial financial burden on farmers and motivate them to diversify their crops toward more profitable and sustainable agricultural practices.
This plantation drive is part of SVDP’s broader plan for the development of Soon Valley, with a long-term vision to transform the region into a recognized “Zaitoon (Olive) Valley.” The initiative supports food security, environmental conservation, and economic empowerment of small farmers by introducing climate-smart agriculture practices. Olive cultivation not only offers a sustainable source of income but also contributes to soil conservation, reduced water usage compared to traditional crops, and improved ecological balance.
The Agriculture Extension Department, Tehsil Naushera, provided technical guidance and awareness to farmers regarding proper plantation techniques, plant care, and future management of olive orchards. Agrixum Nursery Farm ensured the supply of healthy and high-quality olive plants suitable for the local environment. This collaborative approach strengthens institutional linkages between the public sector, private sector, and farming communities, ensuring better outcomes and long-term sustainability of the initiative.
SVDP plans to continue similar interventions in the near future, including farmer training sessions, technical support, follow-up monitoring, and facilitation of market linkages for olive produce. These efforts are aligned with SVDP’s mission to promote sustainable rural development, enhance agricultural productivity, and improve the socio-economic conditions of farming communities in Soon Valley.

زیتون کی کاشت کے حوالے سے آگاہی سیشن – وادی سون میں زرعی تبدیلی کی جانب ایک اہم قدمسون ویلی ڈویلپمنٹ پروگرام (SVDP) نے C...
11/02/2026

زیتون کی کاشت کے حوالے سے آگاہی سیشن – وادی سون میں زرعی تبدیلی کی جانب ایک اہم قدم

سون ویلی ڈویلپمنٹ پروگرام (SVDP) نے CEFORT BARI کے اشتراک سے وادی سون میں زیتون کی کاشت کے فروغ اور پائیدار زرعی طریقوں کے حوالے سے کسانوں کے لیے ایک آگاہی سیشن کا کامیابی سے انعقاد کیا۔

اس سیشن میں مقامی کسانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور پوٹھوہار ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت دستیاب مواقع اور جدید زیتون فارمنگ کے طریقوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر اظہر صاحب اور ڈاکٹر رابعہ صاحبہ نے جاری منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور زیتون کی کاشت کو ایک منافع بخش اور موسمیاتی تبدیلیوں کے مقابلے میں زیادہ پائیدار فصل قرار دیا، جو پوٹھوہار اور وادی سون کے لیے انتہائی موزوں ہے۔

سیشن کے دوران ماہرین نے کسانوں کو درج ذیل امور پر رہنمائی فراہم کی:

پوٹھوہار ٹرانسفارمیشن پلان کے مقاصد اور دائرہ کار

زیتون کی کاشت سے متعلق حکومتی معاونت اور جاری منصوبے

زیتون کی جدید کاشت کے تکنیکی پہلو

باغات کے قیام سے طویل المدتی معاشی فوائد

کسانوں کے لیے دستیاب سہولیات اور معاونت کے طریقہ کار

ماہرین نے کسانوں کو ترغیب دی کہ وہ موجودہ منصوبوں اور حکومتی سہولیات سے بھرپور استفادہ کریں تاکہ اپنی آمدن میں اضافہ کر سکیں اور پائیدار زراعت کی طرف قدم بڑھا سکیں۔

یہ اقدام SVDP کے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ وادی سون میں کمیونٹی ڈویلپمنٹ، زرعی جدت اور کسانوں کی معاشی خودمختاری کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔ زیتون کی کاشت کے فروغ کے ذریعے خطے کو ایک پائیدار اور پیداواری زرعی مرکز بنانے کی جانب عملی پیش رفت کی جا رہی ہے۔

SVDP، CEFORT BARI، ڈاکٹر اظہر صاحب اور ڈاکٹر رابعہ صاحبہ کا قیمتی تعاون اور تکنیکی رہنمائی پر تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہے۔

آئیے مل کر وادی سون کو سرسبز، مضبوط اور خوشحال بنانے کی جانب قدم بڑھائیں۔

Farmers Awareness Session on Olive Cultivation – A Step Towards Agricultural Transformation in Soon ValleySoon Valley De...
11/02/2026

Farmers Awareness Session on Olive Cultivation – A Step Towards Agricultural Transformation in Soon Valley

Soon Valley Development Program (SVDP), in collaboration with CEFORT BARI, successfully organized a Farmers Awareness Session focused on promoting olive cultivation and enhancing sustainable agricultural practices in Soon Valley.

The session was attended by a large number of local farmers who showed keen interest in learning about modern olive farming techniques and the emerging opportunities under the Potohar Transformation Plan. Dr. Azhar and Dr. Rabia delivered comprehensive briefings on the ongoing initiatives and highlighted the significance of olive cultivation as a high-value, climate-resilient crop suitable for the Potohar and Soon Valley region.

During the session, the experts guided farmers on:

The scope and objectives of the Potohar Transformation Plan

Government-supported olive cultivation projects

Technical aspects of olive farming

Long-term economic benefits of shifting towards olive orchards

Available facilities and support mechanisms for farmers

The speakers encouraged farmers to take full advantage of the current project facilities and government support programs aimed at improving livelihoods through sustainable agriculture.

This initiative reflects SVDP’s continued commitment to community development, agricultural innovation, and economic empowerment of farmers in Soon Valley. By promoting olive cultivation, SVDP and its partners are contributing to transforming the region into a productive and sustainable agricultural hub.

SVDP extends sincere thanks to CEFORT BARI, Dr. Azhar, and Dr. Rabia for their valuable contribution and technical guidance.

Together, we move towards a greener, stronger, and more prosperous Soon Valley.

29/01/2026

پوٹھوہار ٹرانسفارمیش پلان کے تحت جو لوگ زیتون کا باغ لگانا چاہتے ہیں وہ فوری طور پر درخواست فارم جمع کروائیں۔
برائےرابطہ
غوث محمد وقاص سون ویلی ڈویلپمنٹ پروگرام03015696075
ڈاکٹر فاروق احمد سنیئر ایگریکلچر آفیسر
۔03026776330

The Sabhral Village Delay Action Dam, constructed under the Soon Valley Development Program (SVDP) as part of the DMPP p...
26/01/2026

The Sabhral Village Delay Action Dam, constructed under the Soon Valley Development Program (SVDP) as part of the DMPP project funded by the Pakistan Poverty Alleviation Fund (PPAF), remains structurally sound and fully intact despite having endured severe floods and the passage of more than twenty years. This enduring structure reflects the farsighted vision of Mr. Gulbaz Khan Afaqi, Founder of SVDP, and stands as a lasting tribute to the late Mr. Malik Munawar Din Zia, a respected resident of Sabhral Village.

The successful design and implementation of the project were supervised by Engineer Muhammad Ismail and Engineer Malik Munawar Din Zia, two dedicated sons of Soon Valley, with valuable support from Mr. Mian Tanveer-ul-Hassan, who led the social development component. The collective efforts of the entire team have resulted in a landmark achievement that continues to serve as a reminder of meaningful social work and lasting contributions to the region.

May Allah Almighty bless Mr. Gulbaz Khan Afaqi and Mr. Malik Munawar Din Zia for their invaluable services. Ameen.

23/01/2026

پوٹھوہار ٹرانسفارمیشن پلان — خوشحالی کی جانب ایک مضبوط قدم
پوٹھوہار ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت وادیٔ سون میں زیتون کی کاشت کے فروغ کے لیے ایک اہم آگاہی و رجسٹریشن سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
یہ بامقصد تقریب ایگریکسم نرسری نوشہرہ (محلہ مندیال) میں سون ویلی ڈویلپمنٹ پروگرام (SVDP) اور ایگریکلچر ایکسٹینشن تحصیل نوشہرہ کے تعاون اور زیرِ انتظام منعقد ہوئی۔
سیمینار کا بنیادی مقصد وادیٔ سون کی پوٹھوہار ٹرانسفارمیشن پلان میں شمولیت کے بعد زیتون کے منصوبے کا تعارف، اس کی تفصیلات اور فوائد سے زمینداروں کو آگاہ کرنا تھا، تاکہ زیادہ سے زیادہ کسان اس قومی و زرعی انقلاب کا حصہ بن سکیں۔
تقریب کے دوران زیتون کے باغات لگانے کے خواہشمند کسانوں میں باقاعدہ رجسٹریشن اور درخواست فارم تقسیم کیے گئے، جبکہ شرکاء کو پودے حاصل کرنے اور جدید زرعی رہنمائی بھی فراہم کی گئی۔
وادیٔ سون بھر سے کاشتکاروں کی کثیر تعداد کی شرکت نے اس امر کو ثابت کر دیا کہ علاقہ ترقی، خود کفالت اور زرعی خوشحالی کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
معزز مہمانان اور ماہرین کی شرکت
سیمینار میں درج ذیل معزز شخصیات اور زرعی ماہرین نے شرکت کی:
ڈاکٹر محمد رمضان — انچارج زیتون پروگرام باری، چکوال
ڈاکٹر اظہر — ڈپٹی ڈائریکٹر زیتون پروگرام باری، چکوال
اشرف سمراہ — چیف سائنٹسٹ و انچارج، ایگریکسم نرسری نوشہرہ
ڈاکٹر فاروق — سینیئر ایگریکلچر آفیسر، تحصیل نوشہرہ
ملک عثمان الحق اعوان — چیئرمین، ایگریکلچر تھنک ٹینک
غوث محمد وقاص — سون ویلی ڈویلپمنٹ پروگرام
ملک اصغر — سابق ناظم سرکی
ملک اعظم شہال
WWF، SVDP، ایگریکسم نرسری انتظامیہ، سوشل ورکرز اور زمینداروں کی بڑی تعداد
خطابات اور رہنمائی
ڈاکٹر محمد رمضان نے زیتون منصوبے کی مکمل تفصیلات، اہداف اور کسانوں کے لیے حکومتی سہولیات سے آگاہ کیا، جبکہ ڈاکٹر اظہر نے زیتون کی معاشی، زرعی اور ماحولیاتی اہمیت اور اس کی کاشت کے لیے ضروری تدابیر پر روشنی ڈالی۔
دیگر مقررین نے اپنے خطابات میں زیتون اور دیگر پھل دار پودوں کی کاشت کو وادیٔ سون کے لیے معاشی خود انحصاری، روزگار کے مواقع اور پائیدار ترقی کا ضامن قرار دیا۔
چیئرمین ایگریکلچر تھنک ٹینک ملک عثمان الحق اعوان نے اپنے خطاب میں کہا کہ:
“پوٹھوہار ٹرانسفارمیشن پلان محض ایک منصوبہ نہیں بلکہ کسان دوست، معیشت دوست اور مستقبل ساز وژن ہے، جو وادیٔ سون کو زرعی انقلاب کی جانب لے جا رہا ہے۔”
خراجِ تحسین
مقررین اور شرکاء نے متفقہ طور پر وادیٔ سون کو پوٹھوہار ٹرانسفارمیشن پلان میں شامل کروانے پر اٹارنی جنرل آف پاکستان ملک منصور عثمان اعوان کا شکریہ ادا کیا اور وادیٔ سون کی ترقی و خوشحالی کے لیے ان کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔
درخواست فارم اور فوکل پرسنز
زیتون کے باغات لگانے کے لیے درخواست فارم حاصل کرنے اور جمع کروانے کے لیے درج ذیل اداروں کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا:
سون ویلی ڈویلپمنٹ پروگرام، نوشہرہ
ایگریکلچر ایکسٹینشن، تحصیل نوشہرہ
ایگریکسم نرسری فارم، نوشہرہ
اختتامی کلمات
ماشاءاللہ، ایگریکسم نرسری فارم نوشہرہ میں منعقد ہونے والا یہ سیمینار ایک مثالی، معلوماتی اور امید افزا پروگرام ثابت ہوا، جس میں کسانوں، زرعی سائنسدانوں اور این جی اوز نے بھرپور شرکت کی اور وادیٔ سون میں زیتون اور دیگر پھل دار پودوں کے فروغ کے لیے مختلف منصوبوں کااعلان کیا گی
ایگریکسم نرسری کے انچارج محمد صفدر کی وادی سون کیلئے خدمات پر انہی سراہا گیا اور نرسری فارم کے اونر جناب مظہر صاحب کا شاندار میزبانی پر شکریہ ادا کیا گیا۔

23/01/2026

Address

Khushab Road, District Khushab
Naushera
41100

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 13:30

Telephone

+92 454 610899

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Soon Valley Development Program-SVDP posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share