Department of Food AJ&K

Department of Food AJ&K Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Department of Food AJ&K, Muzaffarabad.

*AJK Food Authority District Poonch*
11/11/2025

*AJK Food Authority District Poonch*

25اکتوبر 2025ءمظفرآباد فوڈ اتھارٹی مظفرآباد نے ناقص صفائی ستھرائی کے انتظامات پر مشہور بیکری کا کارخانہ اور بدوں لائسنس/...
25/10/2025

25اکتوبر 2025ء
مظفرآباد
فوڈ اتھارٹی مظفرآباد نے ناقص صفائی ستھرائی کے انتظامات پر مشہور بیکری کا کارخانہ اور بدوں لائسنس/اجازت نامہ کاروبار کرنے پر فاسٹ فوڈ سنٹر سیل کر دیا۔جبکہ بدوں لائسنس بذریعہ گاڑی ڈرائی فروٹ فروخت پر وارننگ دیتے ہوئے فوڈ بزنس آپریٹر کوضلع بدر کر دیا گیا،متعدد فوڈ بزنس آپریٹرز کو فوڈ اتھارٹی کی خلاف ورزی پر جرمانے و اصلاحی نوٹسز جاری ۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسر قاضی شفیق الرحمن نے ہمراہ ٹیم کارروائی کرتے ہوئے مشہور بیکری کا کارخانہ سیل کر دیا۔پروڈکشن ایریا میں صفائی ستھرائی سمیت خوراک ہینڈلنگ اور ملازمین کی ذاتی حفظان صحت کے معیار کو چیک کیا گیا۔کام کرنے والے ورکرز بغیر گلائوز،ہیڈکور کے کام کر رہے تھے اور صفائی ستھرائی بھی انتہائی ناقص تھی۔خوراک کو ڈھانپنے کا کوئی انتظام نہ تھا۔فوڈ اتھارٹی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بیکری کارخانہ موقع پر سیل کر دیا گیاجبکہ ایک اور کارروائی میں بدوں لائسنس کاروبار کرنے پر فاسٹ فوڈ سنٹر سیل کر دیا گیا۔فوڈ اتھارٹی ایکٹ کے مطابق آزاد کشمیر میں کاروبار کرنے کے لئے فوڈ اتھارٹی کا اجازت نامہ ضروری ہے۔فوڈ اتھارٹی کے لائسنس و اجازت نامہ کے بغیر کاروبار قانونا جرم ہے۔فوڈ اتھارٹی ایکٹ کی خلاف ورزی پر سی ایم ایچ میں قائم فاسٹ فوڈ سنٹر کو سیل کر دیا گیا جبکہ فوڈ اتھارٹی نے ایک اور کارروائی کرتے ہوئے بدوں لائسنس و اجازت نامہ کے پی کے سے بذریعہ گاڑی ڈرائی فروٹ لاکر اندرون آزاد کشمیر فروخت کرنے پر گاڑی مالک کو جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ ساتھ وارننگ دیتے ہوئے گاڑی ضلع بدر کر دی۔فوڈ اتھارٹی ایکٹ کے تحت آزاد کشمیر میں کاروبار کرنے کے لئے فوڈ اتھارٹی کا لائسنس /اجازت نامہ ضروری ہے۔بغیر فوڈ اتھارٹی لائسنس و اجازت نامہ کاروبار فوڈ اتھارٹی ایکٹ کے تحت قانونا جرم ہے۔علاوہ ازیں فوڈ اتھارٹی مظفرآباد نے پلیٹ،سی ایم ایچ روڈ اور ٹاہلی منڈی میں قائم ہوٹلز،بیکریز کا تفصیلی معائنہ بھی کیا۔فوڈ اتھارٹی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر متعدد کو جرمانے و اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مظفرآباد/جہلم ویلی ابرار احمد میر نے کارروائی پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ فوڈ اتھارٹی کا بنیادی مقصد شہریوں کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔فوڈ اتھارٹی مظفرآباد شہریوں کو صحت بخش غذا کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے ۔بلاتفریق فوڈ اتھارٹی نے کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2017اور پیور فوڈ ریگولیشنز 2019پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔شہری غیر معیاری،مضر صحت اشیاء سمیت صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر متعلقہ فوڈ بزنس آپریٹرز کیخلاف فوڈ اتھارٹی کے دئیے گئے نمبر 1280پر اطلاع دیں۔بروقت اور موثر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

18/10/2025
18اکتوبر2025ءمظفرآباد فوڈ اتھارٹی مظفرآباد کی گڑھی دوپٹہ بازار میں کارروائی، زائد المیعاد اشیائے خوردونوش کی فروخت پر بی...
18/10/2025

18اکتوبر2025ء
مظفرآباد
فوڈ اتھارٹی مظفرآباد کی گڑھی دوپٹہ بازار میں کارروائی، زائد المیعاد اشیائے خوردونوش کی فروخت پر بیکری سیل، شہری شکایت پر بروقت ایکشن، جوس پیک غیر معیاری ثابت۔ تفصیلات کے مطابق ایک شہری کی شکایت پر فوڈ اتھارٹی مظفرآباد نے فوری کارروائی کرتے ہوئے موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری، فوڈ ٹیکنالوجسٹ اور اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسر کو گڑھی دوپٹہ بازار روانہ کیا۔ شہری نے اطلاع دی تھی کہ مقامی دکاندار سے خریدا گیا جوس پیک بچوں کے پینے کے بعد طبیعت کی خرابی اور الٹی کا باعث بنا۔ فوڈ اتھارٹی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کیا تو مذکورہ جوس پیک، جو بطور ثبوت تھانے میں جمع کروایا گیا تھا، کو ٹیسٹ کے لیے چیک کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق جوس کا برِکس لیول معمول سے کم، بدبو دار اور کوالٹی پیرامیٹرز پر غیر معیاری پایا گیا۔ تاہم اسی برانڈ اور بیچ کے دیگر جوس پیکس جو دکان اور ڈسٹری بیوٹر کے پاس موجود تھے، موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیب کے ذریعے موقع پر چیک کیے گئے جن کے برِکس لیول درست، بدبو سے پاک اور معیار کے مطابق پائے گئے۔ معائنے کے دوران فوڈ اتھارٹی ٹیم کو بیکری میں زائد المیعاد مصنوعات بھی فروخت کے لیے رکھی ہوئی ملیں جس پر بیکری کو موقع پر سیل کر دیا گیا۔ ٹیم نے دکانداروں کو واضح ہدایات جاری کیں کہ وہ فوڈ اتھارٹی کے طے شدہ ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں ورنہ مزید سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ابرار احمد میر نے اس کارروائی کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ فوڈ اتھارٹی عوام کو معیاری، محفوظ اور صحت بخش خوراک کی فراہمی کے لیے دن رات سرگرم ہے، کسی بھی دکاندار کو ناقص یا زائد المیعاد خوراک فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہری مشکوک یا غیر معیاری خوراک سے متعلق شکایات فوڈ اتھارٹی ہیلپ لائن 1280 پر درج کروائیں، فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مظفرآباد میں غیر معیاری اور کھلے مصالحہ جات کے خلاف فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن — کھلے مصالحے ضبط، گودام سیلمظفرآباد (16 اک...
16/10/2025

مظفرآباد میں غیر معیاری اور کھلے مصالحہ جات کے خلاف فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن — کھلے مصالحے ضبط، گودام سیل

مظفرآباد (16 اکتوبر 2025) — دارالحکومت مظفرآباد اور اس کے مضافاتی علاقوں میں آزاد جموں و کشمیر فوڈ اتھارٹی کی جانب سے غیر معیاری اور کھلے مصالحہ جات فروخت کرنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا گیا۔

اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسر مظفرآباد قاضی شفیق الرحمن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف مارکیٹوں اور تجارتی مراکز کا اچانک معائنہ کیا، جہاں متعدد دکانوں پر کھلے مصالحے بشمول گرم مصالحہ، ہلدی، لال مرچ، چکن پلاؤ مصالحہ، بریانی مصالحہ اور دیگر مسالہ جات بغیر لیبل اور غیر تصدیق شدہ حالت میں فروخت کیے جا رہے تھے۔

کارروائی کے دوران کھلے مصالحہ جات موقع پر ہی ضبط کر لیے گئے جبکہ بدو لیبارٹری رپورٹ ایک بڑے مصالحہ جات کے گودام کو سیل کر دیا گیا۔ فوڈ اتھارٹی کے مطابق کھلے مصالحہ جات فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2017 اور پیور فوڈ ریگولیشن 2019 کی کھلی خلاف ورزی ہیں اور صحتِ عامہ کے لیے سنگین خطرہ بھی ہیں۔

ترجمان فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ غیر معیاری مصالحہ جات کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پیک شدہ اور لیبل شدہ برانڈڈ مصالحے خریدیں اور کسی بھی مشتبہ دکاندار یا گودام کی اطلاع فوڈ اتھارٹی کو دیں۔

ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مظفرآباد، ابرار احمد میر نے کہا کہ عوام کی صحت کے تحفظ کے لیے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ کھلے مصالحہ جات کی فروخت مکمل طور پر ممنوع ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

MuzaffarabadFood Authority seals famous ice cream warehouse for violating SOPs
09/10/2025

Muzaffarabad
Food Authority seals famous ice cream warehouse for violating SOPs

فوڈ اتھارٹی آزادجموں وکشمیر کا موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری کے ذریعے مضرصحت اشیاء کیخلاف کریک ڈاؤن۔ فوڈ اتھارٹی ٹیم نے 6 ت...
25/09/2025

فوڈ اتھارٹی آزادجموں وکشمیر کا موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری کے ذریعے مضرصحت اشیاء کیخلاف کریک ڈاؤن۔ فوڈ اتھارٹی ٹیم نے 6 تجارتی مراکز کے بیکرز، پروڈکشن یونٹس، تندور، کریانہ سٹورزودیگر فوڈ بزنس آپریٹرز کی پڑتال عمل میں لائی گئی ہے۔ دوران معائنہ برآمد ہونیوالی غیررجسٹرڈ، غیر معیاری اشیاء اور کھانوں، آئل کو تلف کیاگیا۔ دودھ، پانی، آئل، مصالحہ جات کے موقع پرنمونہ جات لیکر ٹیسٹ کیے گئے۔لیبارٹری رپورٹ کی روشنی میں غیر تسلی بخش قراردئے جانے والے آئٹم کیخلاف سخت کارروائی کی گئی۔ فوڈ اتھارٹی ٹیم نے موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری کے ذریعے چلہانہ، جورا، باڑیاں، کنڈلشاہی، آٹھ مقام اور کیرن میں فوڈ آئٹمز کے ٹیسٹ کیے۔ معائنہ کے دوران غیر رجسٹرڈ وغیر معیاری آئٹم، دودھ، آئل سمیت مختلف مصالحہ جات اور آئل کی مثبت رپورٹ آنے پر قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ مختلف دکانداروں کو 35ہزار سے زائد جرمانے بھی کئے گئے۔ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر / فوڈ سیفٹی آفیسر سید شجاعت حسین نقوی کی نگرانی میں فوڈ اتھارٹی ٹیم نے ہمراہ پولیس نفری مختلف تجارتی مراکز کا بغور معائنہ کرتے ہوئے فوڈآئٹمز کی ٹیسٹنگ کی۔دوران معائنہ اشیاء خوردونوش سمیت صفائی ستھرائی کے معیارکی جانچ پڑتال کی گئی۔ ہوٹلز/ گیسٹ ہاؤسز کے کچن ایریامیں گندگی، گندھے برتن، فوڈ ہینڈلنگ کے ناقص انتظامات پر سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے اصلاحی نوٹسز بھی جاری کئے گئے۔ فوڈ اتھارٹی آزادجموں وکشمیرکی موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری آئندہ کل لوات، نگدر، دواریاں، دودھنیال، شاردہ کیل کے بازاروں کامعائنہ کریگی۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر/ فوڈ سیفٹی آفیسر سید شجاعت حسین نقوی نے اپنے ایک پیغام میں کہاہے کہ حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق معیاری خوراک کی فراہمی کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھارہے ہیں۔ معیاری خوراک کے استعمال کیلئے معاشرے کو بھی کلیدی کردار اداکرنا ہوگا۔ معیاری اور خالص خوراک کی اہمیت کو اجاگر کرکے اس ضمن میں موثر اقدامات کے ذریعے مقاصد حاصل کئے جارہے ہیں۔ انسانی صحت سے زیادہ کوئی چیز اہم نہیں، عوام کو معیاری اشیاء کی فراہمی کیلئے محکمانہ وسائل بروئے کار لارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بیماریوں سے بچنے کیلئے خالص اور معیاری خوراک کاانتخاب ہر باشعور شہری کوکرنا چائیے۔ غیر رجسٹر ڈ اشیاء غیرمعیاری ہیں۔اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسر خواجہ ممتاز حسین، فوڈ ٹیکنالوجسٹ انیلہ عباسی، اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسر ممتاز شائق، حافظ انور پرمشتمل ٹیم موجود تھی۔

20ستمبر 2025ءپٹہکہفوڈ اتھارٹی مظفرآباد اور تحصیل انتظامیہ کا پٹہکہ بازار میں مشترکہ گرینڈ آپریشن۔موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیبار...
21/09/2025

20ستمبر 2025ء
پٹہکہ
فوڈ اتھارٹی مظفرآباد اور تحصیل انتظامیہ کا پٹہکہ بازار میں مشترکہ گرینڈ آپریشن۔موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری کی مدد سے موقع پر دودھ ،پانی،آئل،مصالحہ جات کے نمونہ جات حاصل کر کے ٹیسٹنگ کی گئی جبکہ لیبارٹری رپورٹ کی روشنی میں غیر تسلی بخش قرار دئیے جانے والے شاہین سلانٹی سمیت غیر رجسٹرڈ اشیائے خوردونوش ضبط،مضر صحت آئل موقع پر تلف کر دیا،فوڈ بزنس آپریٹرز کو جرمانے و وارننگ۔تفصیلات کے مطابق تحصیل انتظامیہ پٹہکہ کے نائب تحصیلدار انصر علی مغل اور فوڈ اتھارٹی مظفرآباد کی ٹیم فرخ رفیق مغل ،شیخ اکرم نے ہمراہ فوڈ ٹیکنالوجسٹ محترمہ انیلہ عباسی پٹہکہ بازار میں مشترکہ کارروائی کی۔اشیائے خوردونوش سمیت صفائی ستھرائی کے معیار کی جانچ کی گئی۔کچن ایریا میں گندگی،گندے برتن ،صفائی ستھرائی اور فوڈ ہینڈلنگ کے ناقص انتظامات پائے گئے۔جس پر متعدد فوڈ بزنس آپریٹرز کو جرمانے عائد کرتے ہوئے وارننگ نوٹسز جاری کیے۔دوران کارروائی دودھ،پانی،آئل اور مصالحہ جات کے نمونہ جات حاصل کر کے موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری کے ذریعے موقع پر ٹیسٹنگ کی گئی۔فوڈ اتھارٹی مظفرآباد نے لیبارٹری رپورٹ پر غیر تسلی بخش قرار دی جانے والی شاہین سلانٹی بڑی مقدار میں ضبط کر لی جبکہ غیر معیاری آئل موقع پر تلف کیا گیا۔اس موقع پر فوڈ اتھارٹی اور تحصیل انتظامیہ پٹہکہ کے ذمہ داران نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کارروائی کا مقصد شہریوں کو معیاری اور صاف ستھری خوراک کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔کاروباری پیشہ سے منسلک افراد صرف وہی اشیائے خوردونوش فروخت کریں جو فوڈ اتھارٹی سے رجسٹرڈ ہوں۔ہوٹلز،بیکریوں اور کریانہ و جنرل سٹور پرکام کرنے والے افراد ہیڈ کور کرنے کے ساتھ ساتھ صفائی ستھرائی کے معیار کو بہتر بنائیں۔فوڈ اتھارٹی کا مقصد عوام کو مفید اور صاف ستھری خوراک فراہم کرنا ہے۔فوڈ اتھارٹی کی ایس او پیز کی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ فوڈ بزنس آپریٹرز کیخلاف فوڈ اتھارٹی ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔شہری صرف وہی چیزیں خریدیں جو فوڈ اتھارٹی سے رجسٹرڈ ہو۔دوکان سے اشیاء خریدتے وقت اشیاء کے معیار اور ایکسپائری کو ضرور چیک کریں۔ناقص صفائی ستھرائی ،غیر رجسٹرڈ اشیاء کی فروخت کرنے والے فوڈ بزنس آپریٹرز کیخلاف فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1280پر اطلاع دیں۔بروقت اور موثر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

راولاکوٹ (پریس ریلیز)18ستمبر2025 آزاد جموں و کشمیر فوڈ اتھارٹی پونچھ/ راولاکوٹ کی ضلع بھر میں کارروائیاں جاری۔  امتیاز ح...
18/09/2025

راولاکوٹ (پریس ریلیز)
18ستمبر2025
آزاد جموں و کشمیر فوڈ اتھارٹی پونچھ/ راولاکوٹ کی ضلع بھر میں کارروائیاں جاری۔
امتیاز حسین لعل ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر/ فوڈ سیفٹی افیسر نے ہمراہ ڈویژنل لیب انالسٹ رافیہ جاوید ، اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسران ناظم افتخار، فرقان آزاد و معاون عملہ کارروائی عمل میں لاتے ہوئے پونچھ سی۔ ایم ۔ایچ روڈ و سپلائی بازار، مختلف فوڈ بزنس آپریٹرز (FBOs) کے خلاف کارروائی کی۔ ٹیم نے ہوٹلز، کریانہ سٹورز، میٹ شاپ بیکریوں اور ان کے کارخانہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا۔
معائینہ کے دوران متعدد مسائل سامنے آئے جن میں زائد المیعاد اشیاء، لیبلنگ کے مسائل، ناقص صفائی ستھرائی اور ریگولیٹری خلاف ورزیاں شامل تھیں۔ موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری (MFTL) کے ذریعے پانی اور مختلف نمونوں کی جانچ کی گئی، فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر فوڈ بزنس آپریٹرز کو بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔
علاوہ ازیں فوڈ اتھارٹی ٹیمز ھجیرہ، پانیولا اور دھر بازار/ منڈھول نے بھی اشیاء خوردونوش کے معیار کی پڑتال کی ۔اور قائمہ ہدایات کی خلاف ورزی پر بہتری کے نوٹسز جاری کرتے ہوئے جرمانے عائد کیے ۔
فوڈ بزنس اپریٹرز کو حتمی وارننگ جاری کی گئیں کہ بعجلت ممکنہ اپنے کاروبار کو فوڈ اتھارٹی کی قائمہ ہدایات کے مطابق درست کریں بصورت دیگر اپ کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

16ستمبر 2025ءمظفرآبادفوڈ اتھارٹی مظفرآباد نے بَدوں لیبارٹری رپورٹ مارکیٹ میں فروخت ہونے والے گھی اور آئل کی بڑی کھیپ ضبط...
16/09/2025

16ستمبر 2025ء
مظفرآباد
فوڈ اتھارٹی مظفرآباد نے بَدوں لیبارٹری رپورٹ مارکیٹ میں فروخت ہونے والے گھی اور آئل کی بڑی کھیپ ضبط کرلی۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسر قاضی شفیق الرحمن نے ہمراہ ٹیم برارکوٹ روڈ پر ناکہ لگاتے ہوئے بَدوں لیبارٹری رپورٹ گھی اور آئل سے بھری گاڑی ضبط کر لی۔ دوران ناکہ ڈرائیور سے فوڈ اتھارٹی کا اجازت نامہ اور لائسنس مانگا جو ڈرائیور کے پاس موجود نہ تھا۔ فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2017ء کے تحت آزاد کشمیر میں بَدوں لیبارٹری رپورٹ اشیاء خوردونوش فروخت قانوناً جرم ہے۔ وہی فوڈ بزنس آپریٹر اشیائے خوردونوش کی فروخت کر سکتا ہے جس کے پاس فوڈ اتھارٹی کا اجازت نامہ اور لائسنس ہو۔ اس کارروائی پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر/فوڈ سیفٹی آفیسر مظفرآباد و جہلم ویلی ابرار احمد میر نے کہا کہ عوام کی صحت اور خوراک کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ بَدوں لیبارٹری رپورٹ، ملاوٹ شدہ اور غیر معیاری اشیائے خوردونوش انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ہیں، لہٰذا ان کے کاروبار اور ترسیل میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ صرف وہی فوڈ بزنس آپریٹرز اشیائے خوردونوش کی تیاری اور فروخت کے مجاز ہیں جن کے پاس فوڈ اتھارٹی کا باقاعدہ اجازت نامہ اور لائسنس موجود ہو، بصورت دیگر فوڈ اتھارٹی ایکٹ کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ عوام کو محفوظ، معیاری اور صحت بخش خوراک کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائیں گے۔

15ستمبر 2025ءمظفرآبادفوڈ اتھارٹی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ریفریشمنٹ سنٹر سیل۔متعدد کو جرمانے و اصلاحی نوٹسز جاری۔تفصیل...
15/09/2025

15ستمبر 2025ء
مظفرآباد
فوڈ اتھارٹی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ریفریشمنٹ سنٹر سیل۔متعدد کو جرمانے و اصلاحی نوٹسز جاری۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسر اور تحصیلدار مظفرآباد نے ہمراہ ٹیم گھڑی پن مارکیٹ میں ہوٹلز، سبزی و فروٹ شاپس، کلچہ شاپس، ڈرائی فروٹ پوائنٹس اور گوشت کی دکانوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس دوران کچن ایریاز کی صفائی، خوراک ہینڈلنگ کے طریقہ کار اور پروڈکشن ایریا کے معیار کو باریک بینی سے چیک کیا گیا۔ کئی جگہوں پر صفائی کے ناقص انتظامات، کچن میں غیر معیاری ماحول اور خوراک ہینڈلنگ کے ایس او پیز کی خلاف ورزی سامنے آئی۔صفائی کے ناقص انتظامات پر ریفریشمنٹ سنٹر کو فوری طور پر سیل کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ متعدد فوڈ بزنس آپریٹرز کو موقع پر ہی بھاری جرمانے عائد کیے گئے جبکہ کئی کو وارننگ نوٹس جاری کیے گئے۔اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسر قاضی شفیق الرحمن نے کہا کہ خوراک کی تیاری اور ہینڈلنگ کے دوران صفائی ستھرائی کے اعلیٰ معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ عوام کو معیاری اور محفوظ خوراک فراہم کرنا اولین ترجیح ہے، اس سلسلے میں ہر چھوٹی سے چھوٹی خلاف ورزی پر بھی سخت ایکشن لیا جائے گا۔

12 ستمبر 2025ء- چناری ہٹیاںفوڈ اتھارٹی اور پرائس کنٹرول کمیٹی زائد انراخ پر اشیائے خوردونوش فروخت کرنے والےاور غیر رجسٹر...
12/09/2025

12 ستمبر 2025ء
- چناری ہٹیاں
فوڈ اتھارٹی اور پرائس کنٹرول کمیٹی زائد انراخ پر اشیائے خوردونوش فروخت کرنے والےاور غیر رجسٹرڈ اور غیر معیاری اشیائے خوردونوش کیخلاف مشترکہ کارروائی۔چناری بازار میں بیکرز، ہوٹلز، سبزی و کریانہ سٹورز، نان شاپس اور کلچہ شاپس کی تفصیلی چیکنگ کی۔ اس دوران صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات اور غیر معیاری اشیائے خوردونوش کے استعمال پر سخت کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ٹیم نے مختلف دکانوں اور ہوٹلز سے برآمد ہونے والی ایکسپائر اشیاء کو موقع پر تلف کر دیا جبکہ فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر 10 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔معائنہ کے دوران باورچی خانوں، کچن ایریاز اور فوڈ ہینڈلنگ کے تمام مراحل کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔ اشیائے خوردونوش میں استعمال ہونے والے آئل، مصالحہ جات، سبزیوں اور مشروبات کی کوالٹی چیک کی گئی جبکہ صفائی کے ناقص انتظامات پر دکانداروں اور ہوٹل مالکان کو سخت وارننگ دی گئی۔ فوڈ اتھارٹی حکام نے واضح کیا کہ شہریوں کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی اولین ترجیح ہے، کسی کو عوام کی صحت کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ تمام فوڈ بزنس آپریٹرز کو ہدایت کی گئی کہ وہ صفائی ستھرائی اور معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کریں، بصورت دیگر مزید بھاری جرمانے اور قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ یہ کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی تاکہ عوام کو معیاری، محفوظ اور صحت بخش خوراک فراہم کی جا سکے۔

Address

Muzaffarabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Department of Food AJ&K posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Department of Food AJ&K:

Share