Become FBR Filer

Become FBR Filer It is about Tax Consultant for FBR. Become Filer

Anwar Ratool mangoes available 03081547142
17/06/2025

Anwar Ratool mangoes available
03081547142

25/09/2024

*نان فائلرز کی کیٹیگری ختم، جائیداد، اور بین الاقوامی سفر، اکاؤنٹ کھولنے پر پابندی ہوگی*

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے نان فائلرز کی کیٹیگری ختم کرکے ٹیکس نہ دینے والوں پر15پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا ہے جن میں سے 5 ابتدائی طور پر لگائی جائیں گی جن میں جائیداد، گاڑیوں، بین الاقوامی سفر ، کرنٹ اکاؤنٹ کھولنے اور میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری پرپابندیاں شامل ہیں۔

ایف بی آر نے نان فائلرز کو نشانہ بنانے کے لیے متعدد پابندیاں متعارف کرانے کا اعلان کیا تاکہ ٹیکس کمپلائنس کو بڑھایا جا سکے اور ٹیکس بیس کو وسیع کیا جا سکے، نان فائلر کیٹیگری کو ختم کر دیا جائے گا۔

ابتدائی پابندیوں میں جائیداد کی خریداری، گاڑیوں کی خریداری، میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری، کرنٹ اکاؤنٹس کھولنے اور بین الاقوامی سفر (مذہبی سفر کے علاوہ) شامل ہیں۔

حکومت نان فائلر کیٹیگری کو ختم کر رہی ہے جس کا مطلب ہے کہ وہ افراد جو پہلے ان لین دین پر ٹیکس ادا کرنے سے بچنے کے لیے ایک معمولی فیس ادا کرتے تھے، اب ایسا نہیں کر سکیں گے۔

ایف بی آر کے چیئرمین راشد محمود لانگریال نے انکشاف کیا کہ ٹیکس ریٹرن جمع نہ کروانے والے افراد کے لیے 15 مخصوص سرگرمیوں پر پابندی عائد کی جائے گی، جن میں ابتدائی طور پر 5 کلیدی شعبوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی، یہ اقدامات ایف بی آر کے تبدیلی کے منصوبے کا حصہ ہیں، جسے وزیر اعظم کی منظوری مل چکی ہے۔

ایک سرکاری عہدیدار نے دی نیوز کو تصدیق کی کہ اس اقدام کو ایک آرڈیننس کے ذریعے نافذ کیا جائے گا، اور ایف بی آر پہلے ہی اس کے قواعد پر کام کر رہا ہے اور قانون کی وزارت کو اس عمل میں شامل کر رہا ہے۔

چیئرمین ایف بی آر نے نان فائلرز کے تصور کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایسی درجہ بندیاں دنیا بھر میں نہیں پائی جاتیں اور انہیں ختم کر دینا چاہیے اورتوجہ ٹیکس کمپلائنس کرنے والے اور نہ کرنے والے افراد پر مرکوز ہونی چاہیے۔"ہم جدید مشین لرننگ اور الگورتھمز کے ذریعے نان فائلرز کی شناخت کریں گے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے سال نان فائلرز سے صرف 25 ارب روپے فیس کی مد میں جمع ہوئے جبکہ ان افراد سے ممکنہ ٹیکس ریونیو ابھی بھی وصول نہیں کیا جا سکا، نئی پالیسیوں کے تحت، نان فائلرز کو روایتی بینک اکاؤنٹس کھولنے سے روکا جائے گا، سوائے کم آمدنی والے افراد کے بنیادی اکاؤنٹس کے، اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کے لیے، ایف بی آر ملک بھر میں اہم داخلی مقامات پر آٹومیشن اور افرادی قوت کو بڑھا رہا ہے۔

جن جن لوگوں کو ایف بی آر کی طرف سے یہ ایس ایم ایس موصول ہو رہا ہے، اگر تو انہوں سے سالانہ انکم ٹیکس گوشوارہ جمع کروا دیا...
18/09/2024

جن جن لوگوں کو ایف بی آر کی طرف سے یہ ایس ایم ایس موصول ہو رہا ہے، اگر تو انہوں سے سالانہ انکم ٹیکس گوشوارہ جمع کروا دیا ہے تو اس ایس ایم ایس کو نظر انداز کر دیں ۔
لیکن اگر انہوں نے ابھی تک گوشوارہ جمع نہیں کروایا تو 30 ستمبر سے پہلے پہلے گوشوارہ جمع کروا لیں ورنہ آپکی تمام سمیں بلاک اور بجلی گیس کے کنیکشن منقطع کر دیے جائیں گے۔
ابھی گوشوارہ جمع کروانے کے لیے رابطہ کریں .
وٹس ایپ
03299615606

11/08/2024

پاکستانی ہیرو ارشد ندیم اور بھارتی پروپیگنڈا
پاکستان کے مایہ ناز ایتھلیٹ ارشد ندیم جنہوں نے نہ صرف اولمپکس 2024 میں 92.97 میٹر کے ساتھ جیولین تھرو میں گولڈ میڈل حاصل کیا بلکہ 2008 کے بیجنگ میں منعقدہ اولمپکس میں بنایا گیا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا۔ بلاشبہ ہم تمام پاکستانی قوم بجا طور پر خوشی سے مسرور اور شاداں و فرحاں ہیں اور ارشد ندیم کو دل و جان سے سلام پیش کرتے ہیں-
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ارشد ندیم کا حریف بھارت کا ایک اچھا ایتھلیٹ نیراج چوپڑا تھا جس نے اچھا مقابلہ کیا اور سلور میڈل حاصل کیا۔ نیراج چوپڑا اور ان کے خاندان (بالخصوص ان کی والدہ) نے اس سلسلے میں اچھا پیغام دیا مگر بھارتی میڈیا حسب سابق سیاہ پروپیگنڈا شروع کر دیا۔ مثلا" یہ کہ "ارشد ندیم کے پاس پروفیشنل جیولن خریدنے کے لیے پیسے نہیں تھے۔ اس کے بھارتی مدمقابل نیراج چوپڑا نے اسے جیولین خریدنے میں مدد دی۔"
ٹوٹل اور سیاہ بھارتی پروپیگنڈا۔ آیئے ارشد ندیم کی کہانی پڑھتے ہیں۔
ارشد ندیم 1997 میں ضلع خانیوال کی تحصیل میاں چنوں میں پیدا ہو ئے اور اس طرح 2024 میں ان کی عمر 27 سال ہے۔ ارشد ندیم نے 2015 میں 18 سال کی عمر میں جیولین تھرو کے مقابلوں میں حصہ لینا شروع کیا۔ 2016 میں، انہیں ورلڈ ایتھلیٹکس کی جانب سے اسکالرشپ ملی جس کی وجہ سے وہ ماریشس میں IAAF ہائی پرفارمنس ٹریننگ سینٹر میں تربیت حاصل کرنے کے اہل ہو گئے۔ فروری 2016 میں، ارشد ندیم نے بھارت کے شہر گوہاٹی میں ساؤتھ ایشین گیمز میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔ انہوں نے ایتھلیٹکس ایونٹ میں قومی ریکارڈ اور 78.33 میٹر کا اپنا ذاتی بہترین ریکارڈ قائم کیا۔ تب سے اُن کا باقاعدہ پروفیشل کیرئیر کامیابی سے چلتا رہا۔ ان کی چند چیدہ چیدہ کامیابیاں ذیل میں درج ہیں:-
1۔ 2016 میں ساؤتھ ایشین گیمز منعقدہ گوہاٹی بھارت میں 78.33 میٹر تھرو کے ساتھ کانسہ کا تمغہ حاصل کیا۔
2۔ 2016 میں ایشیائی جونئیر ایتھلیٹکس چمپئین شپ منعقدہ ہو چی من شہر ویتنام میں 73.40 میٹر تھرو کے ساتھ کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔
3۔ 2016 میں عالمی انڈر 20 چمپین شپ میں 67.17 میٹر نیزہ تھرو کیا۔
4۔ 2017 میں اسلامی یکجہتی گیمز منعقدہ باکُو آزربائیجان میں 76.33 میٹر تھرو کے ساتھ کانسی کا تمغہ جیتا۔
5۔ 2017 میں ایشیائی ایتھلیٹکس چمپئین شپ منعقدہ بھارت میں 78.00 میٹر تھرو کی۔
6۔ 2018 میں دولت مشترکہ گیمز میں 76.02 میٹر تھرو کی۔
7۔ 2018 میں ایشین گیمز منعقدہ جکارتہ انڈونیشیا میں 80.75 میٹر تھرو کے ساتھ کانسی کا تمغہ جیتا۔
8۔ 2019 میں ایشیائی ایتھلیٹکس چمپئین شپ منعقدہ دوحہ قطر میں 81.52 میٹر تھرو کی۔
9۔ 2019 میں جنوبی ایشیائی گیمز منعقدہ کٹھمنڈو نیپال میں 86.29 میٹر تھرو کے ساتھ سونے کا تمغہ جیتا۔
10۔ 2019 میں امام رضا کپ منعقدہ مشہد ایران میں 86.38 میٹر تھرو کے ساتھ سونے کا تمغہ جیتا۔
11۔ 2021 اولمپکس منعقدہ ٹوکیو جاپان میں 84.62 میٹر تھرو کے ساتھ پانچویں پوزیشن حاصل کی۔
12۔ 2021 ورلڈ چیمپئن شپ منعقدہ یوجین، اوریگون (یو ایس اے) میں 86.16 میٹر تھرو کے ساتھ پانچویں پوزیشن حاصل کی۔
13۔ 2022 دولت مشترکہ کی گیمز منعقدہ برمنگھم برطانیہ میں 90.18 میٹر تھرو کے سونے کا تمغہ حاصل کیا ۔
14۔ 2022 اسلامی یکجہتی گیمز منعقدہ کونیہ ترکیہ میں 88.15 میٹر تھرو کے سونے کا تمغہ حاصل کیا ۔
15۔ 2022 قومی ایتھلیٹکس چمپین شپ منعقدہ لاہور پاکستان میں 81.21 میٹر تھرو کے سونے کا تمغہ حاصل کیا ۔
16۔ 2023 عالمی ایتھلیٹکس چمپین شپ منعقدہ بُودا پیسٹ ہنگری میں 87.82 میٹر تھرو کے چاندی کا تمغہ حاصل کیا ۔
16۔ 2024 پیرس اولمپکس منعقدہ پیرس فرانس میں 92.97 میٹر تھرو کے سونے کا تمغہ حاصل کیا اور نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔
یہ چیدہ چیدہ عالمی مقابلوں کی فہرست ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے دیگر کئی قومی اور بین الاقوامی ایونٹس میں حصہ لیا۔ پاکستان کاسسٹم ان حتی الوسع ان کی معاونت کرتا رہا اور دراصل اسی سسٹم کے ذریعے وہ ان تمام ایونٹس میں پاکستان کی نمائندگی کرتے رہے اور کامیابی کے زینے چڑھتے گئے۔ ظاہر ہے ایک غریب خاندان اورگاؤں سے تعلق رکھتے تھے ، سو شروع میں مشکلات دیکھیں ۔ دوسرے یہ کہ ایک اچھےایتھلیٹ کو سسٹم میں جگہ بناتے اور اپنی پہچان کراتے کچھ وقت لگتا ہے۔ مگر ارشد ندیم 18 سال کی عمر سے کامییابی کے زینے چڑھتے گئے اور الحمدللہ آج اپنے ایونٹ میں دنیا کے نمبر 1 ایتھلیٹ بن گئے ہیں۔ اس دوران کچھ اتار چڑھاؤ بھی آئے ارشد ندیم یکم دسمبر 2022 کو اپنی زخمی کہنی اور گھٹنے کے جوڑ کا علاج کروانے کے لیے برطانیہ گئے۔ پاکستان کی ایتھلیٹکس فیڈریشن نے سپائر کیمبرج لی ہسپتال میں ان کے علاج کا انتظام کیا اور ان کو مکمل سپانسر کیا۔ دس دن کی بحالی اور فزیوتھراپی کی مدت کے بعد، مکمل صحت یابی میں مزید چار سے چھ ہفتے لگے۔ اس کے علاوہ وہ 2015 سے یعنی 18 سال کی عمر سے واپڈا کے آفیشیل ایتھلیٹ ہیں۔ گاہے بگاہے حکومت پاکستان، پاکستان سپورٹس بورڈ، پاکستان اولمپکس فیڈریشن ، پنجاب سپورٹس بورڈ، واپڈا، اولمپک ایسوسی ایشن پنجاب اور دیگر اداروں اور سول سوسائیٹی و کارپوریٹ سیکٹر سے انعامات بھی ملتے رہے۔
حاصلِ کلام یہ ہے کہ "ارشد ندیم کے پاس پروفیشنل جیولن خریدنے کے لیے پیسے نہیں تھے۔ اس کے بھارتی مدمقابل نیراج چوپڑا نے اسے جیولین خریدنے میں مدد دی" بھارتی میڈیا کا ایک سفید جھوٹ اور سیاہ پروپیگنڈا ہے۔ ہم پاکستانیوں کو پاکستان پر فخر ہے، پاکستانی قوم پر فخر ہے اور ارشد ندیم پر فخر ہے۔ ارشد ندیم کو پوری قوم کا سیلوٹ۔
پاکستان پائندہ باد۔
Dr EMK
Copy Paste

27/07/2024

ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ قطب الدین ایبک نے ایک کسان کو کھیت میں ہل چلاتے ہوئے دیکھا جب وہ شکار پر نکلا تھا۔ اس نے کسان سے پوچھا کہ وہ ایک دن میں کتنے پیسے کماتا ہے؟ کسان نے کہا کہ وہ چار روپے کماتا ہے۔ جب اس سے پوچھا گیا کہ وہ اپنا پیسہ کیسے خرچ کرتا ہے، تو کسان نے بتایا کہ وہ ایک روپیہ اپنے اور اپنی بیوی پر خرچ کرتا ہے، ایک روپیہ قرض دیتا ہے، ایک روپیہ سے قرض ادا کرتا ہے اور بدلے میں کسی چیز کی توقع کیے بغیر ایک روپیہ خیرات میں دیتا ہے۔ اس نے قطب الدین ایبک کو حیران کردیا، کیونکہ اس نے پہلے کبھی کسی کو اپنے پیسوں کے ساتھ اتنا بے لوث ہونے کے بارے میں نہیں سنا تھا۔
لہٰذا ہمیں بھی چاہیے کہ اس کسان کی طرح اپنی حلال کمائی اچھے اور نیک کاموں پہ خرچ کریں۔
#کاپی پیسٹ
*فائلر بننے کے لیے آج ہی رابطہ کریں 03299615606*

19/07/2024

Address

Multan
34200

Telephone

+923075251355

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Become FBR Filer posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Become FBR Filer:

Share