02/06/2024
صاحبزادہ سلطان صاحب کی عقیدہ ختم نبوت ، ناموس رسالت اور اسلامو فوبیا کے تدارک کیلئے خدمات، ایک تحقیقی جائزہ
حصہ چہارم
اسکے ساتھ ہی آستانہ عالیہ حضرت سلطان محمد عبد العزیز رح پہ قائم عظیم الشان جامع مسجد نوری جہاں ہر جمعہ پر درس نظامی ، دورہ حدیث و تخصص فی الفقہ کے طلباء سمیت ہزاروں لوگ نماز جمعہ ادا کرتے ہیں اور کئی خطبات میں اس موضوع پر دارلعلوم غوثیہ عزیزیہ انوار حق باھو سلطان رح کے مفتیان متین اور خود صاحبزادہ سلطان احمد علی صاحب نے مفصل انداز سے اس مسئلہ کی نوعیت نازکیت اور اہمیت کو اجاگر فرمایا ۔
خطبہ جمعہ پر صاحبزادہ سلطان احمد علی صاحب کا خطاب
https://www.facebook.com/share/p/WYjLaCFYMjt8SKWy
صاحبزادہ سلطان صاحب جو کہ خوبصورت اخلاق اور وجیہہ و بارونق شخصیت کے مالک ہیں علم دوست اور تخلیقی صلاحیتوں کے مالک ہیں آپ ہر شعبہ کیلئے کام کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں جس سے دین اسلام اور ملک و قوم کی زیادہ سے زیادہ خدمت ہو سکے۔ اس سلسلے میں آپکی خدمات کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کیا جاتا ہے۔ اور آپ نے اپنے ٹوئیٹر(X) اکاؤنٹ پر ختم نبوت و ناموس رسالت اور اسلامو فوبیا جیسے حساس موضوع پر ٹوئیٹس میں بارہا مرتبہ عالمی اداروں کو برملا مخاطب کرکے اس معاملہ پر توجہ دلائی ہے۔