26/08/2026
الحمدللہ! آج درسِ قرآن کی نشست منعقد ہوئی، جس میں قرآنِ مجید کی روشنی میں اپنی انفرادی و اجتماعی زندگی کو اللہ تعالیٰ کی رضا کے مطابق ڈھالنے کی طرف توجہ دلائی گئی۔
Youth Nourishment Society
کا مقصد صرف علم حاصل کرنا نہیں، بلکہ علم، کردار اور عمل کے ذریعے ایسے نوجوان تیار کرنا ہے جو اپنی زندگی اسلام کے مطابق گزاریں اور معاشرے کی اصلاح و تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں۔
قرآن سے تعلق، کردار کی تعمیر، اور اسلامی زندگی کی جدوجہد، یہی ہماری تربیت کا بنیادی محور ہے۔
اللہ تعالیٰ ہمیں قرآن کو سمجھنے، اس پر عمل کرنے اور اس کے پیغام کو اپنی زندگی اور معاشرے تک پہنچانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔