08/04/2026
اکثر دیکھا گیا ہے کہ جب کسی نئے ٹیکس پیئر کو فائلر بنایا جاتا ہے، تو پچھلے سالوں کی ریٹرنز فائل کرنے کے باوجود بھی اسے سیکشن 114(4) کے تحت نوٹسز موصول ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔ 📄⚖️
📌 سیکشن 114(4) کیا ہے؟
یہ ایسا نوٹس ہوتا ہے جس کے ذریعے ایف بی آر ٹیکس گزار کو ہدایت دیتا ہے کہ وہ اپنی پچھلے سالوں کی انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروائے۔ عام طور پر ایف بی آر پچھلے چھ سال تک کے گوشوارے طلب کر سکتا ہے، چاہے ٹیکس گزار ابھی سسٹم میں آیا ہو۔
کچھ کیسز میں، جہاں جائیداد یا نمایاں مالی لین دین موجود ہو، وہاں یہ نوٹس قابلِ جواز ہو سکتے ہیں، لیکن عملی طور پر اکثر نوٹسز بغیر واضح وجہ کے خودکار نظام کے ذریعے جاری ہوتے نظر آتے ہیں۔ 🤖
اس صورتحال میں نئے ٹیکس گزار کو مطمئن کرنا مشکل ہو جاتا ہے اور یہ عمل نئے افراد کو ٹیکس سسٹم میں آنے سے بھی روکتا ہے۔ 📉
لہٰذا ایف بی آر سے گزارش ہے کہ غیر ضروری نوٹسز سے گریز کیا جائے تاکہ ٹیکس دہندگان کا اعتماد برقرار رہ سکے۔ 🤝