31/10/2025
جس کی ملکیت، اسی کا قبضہ ---وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب میں قبضہ مافیا کا باب ہمیشہ کے لیے بند کر دیا
پنجاب کے عوام کی ملکیت ہتھیانے والوں سے نمٹنے کے لئے پنجاب پروٹیکشن آف اونر شپ ایم موایبل پراپرٹی آرڈیننس 2025ء کی منظوری
پنجاب میں غریب کی زمین کا مقدمہ اب برسوں نہیں چلے گا ---مریم نواز شریف کا فیصلہ--ڈِسپیوٹ ریزولیشن کمیٹیاں قائم
سالوں سے عدالتوں کے چکر کاٹنے والے سائلین کے لیے
وزیر اعلی مریم نواز شریف کا انقلابی قدم
پنجاب میں اب ہر قبضہ کیس کا فیصلہ ڈسپیوٹ ریزولیشن کمیٹی کے ذریعے صرف 90 دن میں ہوگا
ڈسپیوٹ ریزولیشن کمیٹی کے فیصلے کی اپیل ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج کی سربراہمی میں قائم خصوصی ٹربیونل سنے گا
خصوصی ٹربیونل بھی اپیل کا فیصلہ90کے اندر اندر کرنے پابند ہو گا
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس
وزیر اعلی مریم نواز شریف کے وژن ریاست عوام کی دہلیز پر کے مطابق نئے آرڈیننس کے تحت پنجاب کے ہر ضلع میں ڈِسپیوٹ ریزولیشن کمیٹی قائم ہوگی
پنجاب میں نئے نظامِ انصاف کے تحت عدالت جانے سے پہلے نجی جائیداد پر قبضہ کا ایشوڈسپیوٹ ریزولیشن کمیٹی حل کرے گی
برسوں سے لوگ عدالتوں کے چکر کاٹنے والے سائلین کو پنجاب میں برق رفتار انصاف کے لیے ڈسپیوٹ ریزولیشن کمیٹی ہرقبضہ کیس کا فیصلہ 90دن میں کرے گی
6 رکنی ضلعی تصفیہ کمیٹی کا کنونیئرڈپٹی کمشنر، ڈی پی او اور دیگر حکام بھی شامل ہونگے
30دن کے اندر ڈسپیوٹ ریزولیشن کمیٹیاں فنکشنل کرنے کا ہدف مقرر
ریاستی رِٹ اور عوامی حقِ ملکیت کے تحفظ کی نئی مثال قائم--کیس کے فیصلے کے بعد 24 گھنٹے کے اندر قبضہ مافیا سے زمین واگزار کرائی جائے گی
عوام کی ملکیت ہتھیانے والوں سے قبضہ چھڑانے کے لئے پیرا فورس کی خدمات حاصل کرنے کی سفارش کاجائزہ
شفافیت کے لئے ڈیجیٹل ریکارڈ اور سوشل میڈیا لائیو سٹریمنگ کی تجاویز کا جائزہ
پنجاب میں اب کوئی کسی کی زمین نہیں چھینے گا ماں جیسی ریاست ہر کمزور کے ساتھ کھڑی ہے-مریم نواز شریف
جس کی ملکیت، اسی کا حق ہے قبضہ مافیا کا باب ہمیشہ کے لیے بند کر دیا ہے-مریم نواز شریف
عام آدمی کے لئے چھوٹی سی جائیداد یا اراضی کل کائنات ہوتی ہے اور مافیا اس پر قبضہ کر لیتا ہے۔ مریم نواز شریف