Pak Tax Consultant

Pak Tax Consultant السلام علیکم ! welcome to my official page.�

*وفاقی حکومت کی مالی تجاویز کو یکم جولائی 2025 سے نافذ العمل بنانے اور بعض قوانین میں ترمیم کے لیے منظور شدہ فنانس بل کے...
25/06/2025

*وفاقی حکومت کی مالی تجاویز کو یکم جولائی 2025 سے نافذ العمل بنانے اور بعض قوانین میں ترمیم کے لیے منظور شدہ فنانس بل کے تحت ٹیکس نیٹ میں توسیع کے لیے سخت اقدامات متعارف کرادیے گئے ہیں۔*

*ان اقدامات کے تحت اگر کوئی شخص جو سیلز ٹیکس ایکٹ کے تحت رجسٹریشن کا اہل ہے مگر رضاکارانہ طور پر رجسٹریشن نہیں کراتا تو ایف بی آر کا مجاز افسر یا کمشنر ان لینڈ ریونیو اپنی تحقیقات کی بنیاد پر ایسے شخص کو زبردستی رجسٹر کرے گا۔*

*اس کے ساتھ ساتھ دو نئی شقیں 14AC اور 14AD شامل کی گئی ہیں جن کے مطابق نان فائلرز اور رجسٹریشن سے گریز کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔*

*رپورٹ کے مطابق شق 14AC کے تحت کمشنر کو اختیار حاصل ہوگا کہ وہ کسی بھی غیر رجسٹرڈ فرد کے بینک اکاؤنٹس کو تحریری حکم نامے کے ذریعے بند کرا سکتا ہے اور رجسٹریشن کے بعد ہی یہ پابندی ختم کی جائے گی۔*



18/06/2025

*فنانس بل 2025-26 کے تحت ایک اہم ترمیم انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 میں کی گئی ہے، جس کے ذریعے نئے سیکشن 114C کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس سیکشن میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ "اہل فرد" (Eligible Person) کون ہوتا ہے، جو مخصوص بڑے مالی لین دین (جیسے جائیداد یا گاڑی کی خریداری) کے لیے ضروری ہے۔*

*ایک فرد یا ادارہ "اہل" اُس وقت تصور کیا جائے گا جب وہ درج ذیل دو شرائط پر پورا اُترتا ہو:*

*1. ٹیکس ریٹرن فائل کرنا:*

*فرد یا ادارے نے اُس ٹیکس سال سے فوری پچھلے سال کا انکم ٹیکس ریٹرن فائل کیا ہو، جس سال میں وہ لین دین کر رہا ہے (مثلاً زمین یا گاڑی کی خرید)۔*
*اس کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ شخص مسلسل ٹیکس نیٹ میں موجود ہے اور ٹیکس فائلنگ میں تسلسل رکھتا ہے۔*

*2. ظاہر کردہ وسائل:*

*فرد نے اپنی ویلتھ اسٹیٹمنٹ (wealth statement) میں یا ادارہ نے اپنی فنانشل اسٹیٹمنٹ میں اتنے وسائل ظاہر کیے ہوں جو مجوزہ لین دین کی مالیت کو جواز فراہم کرتے ہوں۔*
*اس کا مقصد یہ ہے کہ غیر ظاہر شدہ دولت کو استعمال کر کے اثاثے خریدنے سے روکا جا سکے۔*

*خلاصہ:*

*یہ نئی قانونی شق خاص طور پر ریئل اسٹیٹ اور گاڑیوں کی خرید و فروخت جیسے شعبوں میں ٹیکس چوری کے سدباب کے لیے بنائی گئی ہے، تاکہ صرف وہی افراد بڑے لین دین کر سکیں جنہوں نے اپنی آمدن اور اثاثے باقاعدہ ظاہر کیے ہوں۔*

16/06/2025

*🚨اہم انفارمیشن🚨*

جیسا کہ آپکو معلوم ہے 30 جون آ رہا ہے اور جولائی کے مہینہ سے 2025 کے گوشوارے جمع ہونے شروع ہو جائیں گے. تو آپ مندرجہ زیل ہدایات پر عمل کرلیں.

1) اپنا بینک بیلنس اپنی ویلتھ سٹیٹمینٹ کے مطابق کر لیں اضافی رقم بینک سے نکلوا لیں. ورنہ اضافی رقم ایڈجسٹمنٹ کرنی مشکل کو جائے گی.
2) 2024-25 سال کے دوران جو پراپرٹی بیچی یاں خریدی ہے اسکا ڈیٹا اکٹھا کر لیں. ایڑریس قیمت مرلے وغیرہ.
3) اپنی سالانہ انکم کیلکولیٹ کر لیں. تنخواہ یاں کاروباری انکم.
4) اپنے سالانہ اخراجات ہیڈ وائیز لکھ لیں.
5) ٹیکس کٹوتیاں سیکشن وائیز لکھ لیں. مثلاً Deduction certificate on electricity bill, mobile bill, bank account, tax deduction on goods sales purchase.

6)اگر کوئی پلاٹ اقساط پر لیا ہوا ہے تو کتنی اقساط ادا ہو گئ کتنی بقایا.
7) اگر کوئی انشورنس پالیسی لی ہوئی ہے تو اسکی تفصیل.
8) اگر کوئی گاڑی لیز پر لی ہوئی ہے تو اسکی اقساط کی تفصیل.
9) اگر سال کے دوران سونا خریدا یاں بیچا ہے تو اسکی تفصیل.
10) اگر بینک سے قرض لیا ہوا اسکی تفصیل.
11) اگر سال کے دوران کوئی گفٹ (پلاٹ، گاڑی) ملا ہو تو اسکا اسٹام پیپر.
12) اگر بیرون ممالک سے Foreign remittance وصول کیے ہیں تو اسکا FRC بینک سرٹیفکیٹ.

*ایک دن کا کام سال بھر آرام*

15/06/2025

سوال:
اگر کوئی ریٹائرڈ شخص، طالب علم، گھریلو خاتون یا بےروزگار فرد ہو جس کا کوئی آمدنی کا ذریعہ نہ ہو، تو کیا وہ فائلر بن سکتا ہے؟

جواب:
جی ہاں، ایسا فرد بھی فائلر بن سکتا ہے۔ فائلر بننے کے لیے ضروری نہیں کہ آپ کی کوئی آمدنی ہو۔

فائلر بننے کا طریقہ:

1. ایف بی آر (FBR) کی ویب سائٹ پر رجسٹریشن کروائیں اور این ٹی این (NTN) حاصل کریں۔

2. ہر سال انکم ٹیکس ریٹرن اور ویلتھ اسٹیٹمنٹ فائل کریں، چاہے آمدنی صفر ہو۔

ویلتھ اسٹیٹمنٹ میں اپنی موجودہ دولت مثلاً نقد رقم، زیورات، بینک بیلنس یا دیگر اثاثے (اگر کوئی ہوں) درج کریں۔

فائلر بننے کے فائدے:

✅ گاڑی یا جائیداد خریدنے پر کم ٹیکس دینا پڑتا ہے۔
✅ بینک سے رقم نکالنے یا جمع کروانے پر کم ودہولڈنگ ٹیکس لگتا ہے۔
✅ سیونگ اکاؤنٹ پر منافع پر 40% کے بجائے صرف 20% ٹیکس کٹتا ہے۔
✅ کئی سرکاری کاموں میں آسانی ہوتی ہے۔
✅ آپ کی مالی ساکھ (Financial Reputation) بہتر ہوتی ہے۔
✅ فری لانسرز، یوٹیوبرز، چھوٹے کاروبار کے لیے قانونی حیثیت اور اعتماد ملتا ہے۔
✅ بینک قرضہ، کریڈٹ کارڈ، فنانسنگ حاصل کرنے میں سہولت ہوتی ہے۔
✅ سرکاری ٹینڈر، کنٹریکٹس، اور رجسٹریشنز میں حصہ لینے کے لیے اکثر فائلر ہونا ضروری ہوتا ہے۔
✅ ایئرپورٹ پر بعض اشیاء پر کم کسٹم ڈیوٹی لاگو ہوتی ہے۔
✅ بیرونِ ملک ویزہ یا امیگریشن کے لیے مالی شفافیت دکھانے میں آسانی ہوتی ہے۔
✅ سیکشن 236Y کے تحت بین الاقوامی خریداری پر کارڈ سے ادائیگی کی صورت میں فائلر سے صرف 5% جبکہ نان فائلر سے 10% ٹیکس کٹتا ہے۔

27/02/2025

*کمپنی رجسٹریشن کی مرحلہ وار تفصیل -*

*1.کمپنی کے نام کا انتخاب اور تصدیق -*

*نام کی تجویز -*
سب سے پہلے، آپ کو اپنی کمپنی کے لیے ایک منفرد نام کا انتخاب کرنا ہوگا۔

*نام کی تصدیق -*
اس کے بعد، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP) کے پورٹل پر جا کر نام کی تصدیق کرانی ہوگی۔ اس کے لیے آپ کو ایک فیس ادا کرنی پڑے گی۔

*2.دستاویزات کی تیاری -*

میمورنڈم آف ایسوسی ایشن:
کمپنی کے مقاصد اور ڈھانچے کو بیان کرتا ہے۔

*آرٹیکلز آف ایسوسی ایشن -*
کمپنی کے اندرونی قوانین و ضوابط کو بیان کرتا ہے۔

*فارم 1, 21, اور 29 -*
یہ فارمز کمپنی کے ڈائریکٹرز اور دفتر کے پتے وغیرہ کی تفصیلات پر مشتمل ہوتے ہیں۔

*3.دستاویزات جمع کروانا اور فیس کی ادائیگی -*

*دستاویزات جمع کروانا -*
تمام تیار کردہ دستاویزات کو SECP کی ویب سائٹ پر الیکٹرانک طور پر جمع کروانا ہوگا۔
*رجسٹریشن فیس -*
مختلف کلاسز کے لیے فیس کی مقدار مختلف ہوتی ہے، جو کمپنی کی قسم اور سرمایہ پر منحصر ہے۔

*4.کمپنی کا رجسٹریشن سرٹیفکیٹ حاصل کرنا -*

*سرٹیفکیٹ کا اجراء -*
تمام دستاویزات کی جانچ پڑتال اور فیس کی ادائیگی کے بعد، SECP آپ کی کمپنی کو رجسٹر کرے گا اور آپ کو رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا۔

*5.دیگر رجسٹریشنز -*

*ٹیکس رجسٹریشن -*
کمپنی کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) میں NTN (نیشنل ٹیکس نمبر) کے لیے رجسٹر کرنا ہوگا۔

*پروفیشنل رجسٹریشنز -*
مخصوص شعبہ جات کے لیے متعلقہ پروفیشنل بورڈز میں رجسٹریشن ضروری ہو سکتی ہے۔

تمام فارمز اور دستاویزات کی تیاری میں کسی قانونی مشیر سے رجوع کرنا مفید ہو سکتا ہے تاکہ پیچیدگیوں سے بچا جا سکے -

23/02/2025

*FBR TAX RETURN Update*

گورنمنٹ کی کسی بھی سکیم جیساکہ آسان کاروبار کارڈ یا کسی اور سکیم میں شامل ہونے کے لیے فائلر ہونا ضروری ہے

*اب بیرون ملک جانے کے لیے فائلر ہونا لازمی ہے*

*وہ تمام سرکاری ملازمین جن کی ماہانہ گراس سیلری 50 ہزار سے زیادہ ہے ان کا فائلر ہونا لازمی ہے *

*حکومت کا نان فائلرز کے گرد شکنجہ مزید سخت کرنے کی تیاری*

نان فائلرز پر 800 سی سی سے زائد گاڑیاں خریدنے پر پابندی ہوگی* مجوزہ ترمیم
نان فائلرز مخصوص حد سے زیادہ جائیداد نہیں خرید سکیں گے، مجوزہ ترمیم
* نان فائلر بینک اکاؤنٹ اوپن نہیں کرسکیں گے، مجوزہ ترمیم*

فائلر ہونے سے 50 ہزار سے زائد رقم بینک سے نکلوانے پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا جبکہ نان فائلر ہونے پر 50 ہزار سے زائد رقم نکلوانے پر ٹیکس پے کرنا پڑتا ہے
اور اگر کسی نے انے والے وقت میں زمین پلاٹ یا گاڑی خریدنی ہے تو وہ جلد از جلد اپنے اپ کو فائلر کروائے تاکہ بعد میں اس کو ٹیکس کم پے کرنا پڑے
فائلر نہ ہونے والوں کے بینک اکاؤنٹ بھی بلاک کر دیے جائیں گے
اور جو ان ایکٹیو فائلر ہیں ان کی موبائل فون سم بند کر دی جائے گی جب تک وہ اپنے اپ کو ایکٹو نہیں کروائیں گے
اس کے علاوہ اگر کسی کا بینک اکاؤنٹ سیونگ ہے تو اس کے اوپر منافع ملتا ہے تو فائلر کے لیے کم ٹیکس پے کرنا پڑتا ہے
فائلر کو
* سیونگ بینک اکاؤنٹ پر فائلر کے لیے 15 پرسنٹ ٹیکس ہے اور نان فائلر کے لیے 35 پرسنٹ ٹیکس ہے*

Filer banny k leye contact karen.

21/02/2025

*What are the Different Annexures in Sales Tax Return Form*
When it comes to sales tax returns in Pakistan, there are several different annexures that businesses may need to fill out depending on their specific industry and type of business. In this article, we will provide an overview of the different annexures that businesses may encounter when filing their sales tax returns.

*Annex A: Purchases*
Annex A is used to report purchases made during the tax period. It includes information such as the name and registration number of the supplier, the amount of purchases made, and the amount of sales tax paid.

*Annex B: Imports*
Annex B is used to report any goods that were imported during the tax period. It includes information such as the name and registration number of the importer, the amount of goods imported, and the amount of sales tax paid.

*Annex C: Sales*
Annex C is used to report sales made during the tax period. It includes information such as the name and registration number of the customer, the amount of sales made, and the amount of sales tax collected.

*Annex D: Exports*
Annex D is used to report any goods that were exported during the tax period. It includes information such as the name and registration number of the exporter, the amount of goods exported, and the amount of sales tax paid.

*Annex E: Federal Excise*
Annex E is used to report any federal excise duty that is payable during the tax period. It includes information such as the name and registration number of the person liable to pay the duty, the amount of duty payable, and the amount of sales tax paid.

*Annex F: Goods Declaration*
Annex F is used to report any goods that are kept in stock or are manufactured during the tax period. It includes information such as the description and quantity of the goods, the value of the goods, and the amount of sales tax paid.

*Annex H: Stock Statement*
Annex H is used to report the stock on hand at the end of the tax period. It includes information such as the description and quantity of the stock, the value of the stock, and the amount of sales tax paid.

*Annex J: Production Data*
Annex J is used to report production data for businesses involved in manufacturing or production. It includes information such as the quantity of goods produced, the value of the goods produced, and the amount of sales tax paid.

*Annex K: Steel Production*
Annex K is used to report production data specifically for businesses involved in the production of steel. It includes information such as the quantity of steel produced, the value of the steel produced, and the amount of sales tax paid.

In conclusion, while there are several different annexures that businesses may need to fill out when filing their sales tax returns, it is important to ensure that they are completed accurately and in a timely manner in order to remain compliant with local tax laws in Pakistan.



29/09/2024

Non Filers will face extreme Repercussions......

Contact us at 0332-2468189 for Return filing at Affordable rates

12/08/2024

السلام و علیکم !

کیا آپ غلط ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کے نتائج جانتے ہیں؟

ایف بی آر ٹیکس ریٹرن فائل کرنے میں غلطیوں پر آپ کو کسی بھی وقت جرمانے عائد کر سکتا ہے، آڈٹ نوٹس بھیج سکتا ہے اور آپ کے خلاف تحقیقات کر سکتا ہے۔

درحقیقت، 10 میں سے 8 لوگ اپنے ٹیکس گوشواروں میں غلطیوں کی وجہ سے خود آڈٹ نوٹس کودعوت دیتے ہیں!!!

عام طور پر، لوگ اپنی انکم ، اخراجات اور ایسٹس کا غلط حساب لگاتے ہیں اور پھر خطرات کو خود پر نافذ کرتے ہیں

اس کے علاوہ پاکستان میں ٹیکس بچانے کے بہت سے قانونی طریقے ہیں لیکن زیادہ تر لوگ نہیں جانتے۔

آپ خیراتی عطیات، تعلیمی اخراجات، شیئر میں سرمایہ کاری، اور بینکوں سے منافع پر ، اور بہت سے دوسرے طریقوں سے بھی اپنا ٹیکس بچا سکتے ہیں۔

اس کے لیے، آپ کو ٹیکس کے کسی بھی مسئلے کے لیے شارٹ کٹ , یا کم فی کے چکر میں خود خود پھنسانے کی بجاۓ کسی ماہر ٹیکس ایکسپرٹ کی خدمات حاصل کرنے چاہیے۔

آجکل دیکھا گیا ہے کہ جب کہیں آپ پراپرٹی کی سیل پرچیز کرتے ہیں تو پراپرٹی ڈیلر ہی آپ سے صرف شناختی کارڈ مانگ کر فاٸلر بنا کر آپ کا ٹیکس بچا لیتا ہے۔ حقیقت میں وہ کرتا صرف اتنا ہے کہ فیس بک کی طرح اکاٶنٹ بنا کر آپ کے گوشوارے کو فاٸل کر دیتا ہے نہ اس میں آپکی انکم کا نہ ہی خرچوں کا اور نہ ہی آپ نام پہ کسی قسم کی پراپرٹی کا گاڑی کا یا انوسٹمٹ کا زکر ہوتا ہے ۔ اور نتیجتہ آپ کو مساٸل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔۔۔
اپنی پہلی ریٹرن کبھی بھی کسی ٹیکس سے انجان بندے سے نہ فاٸل کراٸیں ورنہ ریٹرن تو فاٸل ہو جاۓ گی اور وقتی فاٸدہ بھی ہو جاۓ گا لیکن اپنے لیے مستقل مساٸل کو آپ خود دعوت دے رہے ہونگے ۔۔۔



Tired of tax troubles?Look no further! Your tax woes are about to disappear like a deduction on your tax return!As a tru...
15/06/2024

Tired of tax troubles?

Look no further! Your tax woes are about to disappear like a deduction on your tax return!

As a trusted tax professional, I'm here to help you:

Maximize your refund
Minimize your stress
Make sense of those confusing forms

Let's get your taxes filed with ease! Send me a message or give me a call to get started.
😊

"

Be filer today.
23/05/2024

Be filer today.

Address

Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pak Tax Consultant posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category