Dubai Islamic Bank Limited DHA Z Block Branch Lahore-018

Dubai Islamic Bank Limited DHA Z Block Branch Lahore-018 Established In 1975, Dubai Islamic Bank Is The Largest Islamic Bank In The UAE By Assets And A Public Joint Stock Company Listed On The Dubai Financial Market.
(1)

The Bank Has Established DIB Pakistan Limited, A Wholly Owned Subsidiary With A Network Of 235 Branches Across 66 Major Cities In Pakistan, Making It The First Islamic Bank In Pakistan To Offer Priority & Platinum Banking… Spearheading The Evolution Of The Global Islamic Finance Industry, DIB Is Also The World’s First Full Service Islamic Bank And The Second Largest Islamic Bank In The World. With

Group Assets In Excess Of USD 80bln And Market Capitalization Of Nearly USD 10bln, The Group Operates With A Workforce Of More Than 10,000 Employees And Around 500 Branches In Its Vast Global Network Across The Middle East, Asia And Africa. Serving Over 5 Million Customers Across The Group, DIB Offers An Increasing Range Of Innovative Shariah Compliant Products And Services To Retail, Corporate And Institutional Clients. In Addition To Being The First And Largest Islamic Bank In The UAE, DIB Has A Significant International Presence As A Torchbearer In Promoting Shariah-Compliant Financial Services Across A Number Of Markets Worldwide. The Bank Has Established DIB Pakistan Limited, A Wholly Owned Subsidiary With A Network Of 235 Branches Across 66 Major Cities In Pakistan, Making It The First Islamic Bank In Pakistan To Offer Priority & Platinum Banking, As Well As The Most Extensive And Innovative Portfolio Of Alternate Distribution Channels. The Launch Of Panin Dubai Syariah Bank In Indonesia Early In 2017 Marks DIB’s First Foray In The Far East, The Bank Owns A Nearly 25% Stake In The Indonesian Bank. Additionally, In May 2017, Dubai Islamic Bank PJSC Was Given The License By The Central Bank Of Kenya (CBK) To Operate Its Subsidiary, DIB Kenya Ltd. DIB Has Been Designated As D-SIB (Domestic Systemically Important Bank) In 2018 In UAE. In Early 2020, DIB Completed The Acquisition Of Noor Bank, Which Solidifies Its Position As A Leading Bank In The Global Islamic Finance Industry. The Bank’s Ultimate Goal Is To Make Islamic Finance The Norm, Rather Than An Alternative To Conventional Banking Worldwide. DIB Has Won A Range Of Accolades That Are Testament To These Efforts Across Diversified Areas, Including Retail, Corporate And Investment Banking, As Well As CSR And Consultancy Services. DIB Has Been Named The Best Islamic Bank In Various Prestigious Ceremonies And Recognized For Its Outstanding Performance Amongst The World’s Islamic Banks, Marking It A Clear Indication Of The Bank’s Leadership Position In The Islamic Finance Sector.

پٹرول پمپ پر چند سیکنڈ کی توجہ آپ کو بڑی پریشانی سے بچا سکتی ہے۔زیادہ تر لوگ پٹرول ڈلواتے وقت صرف رقم، لیٹرز یا میٹر کا ...
01/06/2026

پٹرول پمپ پر چند سیکنڈ کی توجہ آپ کو بڑی پریشانی سے بچا سکتی ہے۔
زیادہ تر لوگ پٹرول ڈلواتے وقت صرف رقم، لیٹرز یا میٹر کا زیرو (0) چیک کرتے ہیں، لیکن بہت کم لوگ یہ جانتے ہیں کہ ایندھن کے معیار کی جانچ صرف اسکرین پر نظر آنے والے کسی ایک نمبر سے نہیں کی جا سکتی۔
لیکن پھر بھی سکرین پر موجود Density کی ریڈنگ ضرور دیکھیں کتنی آرہی ہے۔

ماہرین کے مطابق بہتر طریقہ یہ ہے کہ معروف اور مصدقہ پٹرول پمپ استعمال کیے جائیں، گاڑی کی اوسط (Mileage) پر نظر رکھی جائے اور اگر انجن کی کارکردگی اچانک متاثر ہونے لگے تو ایندھن کا معیار چیک کروایا جائے۔

چھوٹی سی احتیاط آپ کے انجن کو مہنگی مرمت سے بچا سکتی ہے۔

آپ پٹرول ڈلواتے وقت Density ریڈنگ بھی دیکھتے ہیں؟؟

゚viralシfypシ゚viralシalシ ゚ ゚

*"""اونٹ جتنا مرضی خوش ہو جائے --- اسکا منہ لٹکا ہی رہتا ہے"""* 😒🥺😒*"""اسی طرح کچھ بندوں کو --- آپ کبھی بھی خوش نہیں کر ...
21/05/2026

*"""اونٹ جتنا مرضی خوش ہو جائے --- اسکا منہ لٹکا ہی رہتا ہے"""* 😒🥺😒
*"""اسی طرح کچھ بندوں کو --- آپ کبھی بھی خوش نہیں کر سکتے"""* 😏🙄😏

*"""لہذا CHILL کریں --- JUST CHILL CHILL JUST CHILL"""*😎🤩😎🙂🙃🙂😎🤩😎

وہ اٹھائیس سالہ لڑکی PHD کا انٹری ٹیسٹ دینے کراچی آئی تھی اور کچھ وجوہات کی بنا پر اسے دو دن کی بجائے، میرے گھر میں پورا...
05/05/2026

وہ اٹھائیس سالہ لڑکی PHD کا انٹری ٹیسٹ دینے کراچی آئی تھی اور کچھ وجوہات کی بنا پر اسے دو دن کی بجائے، میرے گھر میں پورا ہفتہ رہنا پڑا اور یہ پورا ہفتہ میری قوت برداشت پر ایک عظیم امتحان تھا، اور میرا ارادہ تھا کہ اسکی والدہ جہاں کہیں مجھے ملیں گی میں اسے اونچی ٹانگ والا سیلوٹ ضرور ماروں گی جو ہمارے فوجی ، واہگہ بارڈ پر پڑوسیوں کے سامنے مارتے ہیں ۔۔
اس لڑکی کے قیام کے دوران میری ہیلپر سوشیلہ نے کوئی چھتیس بار مجھے کہا کہ باجی اگر اس لڑکی کی ماں نے تو اسے کچھ نہیں سیکھایا لیکن تعلیم نے اسے اتنا تو شعور دیا ہوگا کہ وہ کم ازکم اپنی ذاتی صفائی اور اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رہنا سیکھ لیتی، اور صفائی تو آپ لوگوں کے مذہب میں نصف ایمان ہے ۔ سوشیلہ کا کہنا بھی ٹھیک تھا۔
پانچ دن میں اسکے نئی بیڈ شیٹ انتہائی غلیظ ہو چکی تھی، اسے اپنے بیڈ پر ٹرے رکھ کر کھانا کھانے کی بُری عادت تھی جسکے نتیجے میں نئ بیڈ شیٹ پر کئِ داغ لگ چکے تھے ،ڈریسنگ پر رکھا اسکا ہیر برش بالوں سے بھرا ہوا تھا، سائِڈ ٹیبل پر چائے کے گندے کپ اور گلاس، چاکلیٹ، بسکٹ، اور چپس کے پیکٹ کے ریپر، اسکے میلے کپڑے، بکھرے جوتے دوتین دن تو میری ہیلپر نے پورے روم سے سمیٹے اور پھر میں نے اسے منع کر دیا اور اگلے دو تین دن میں ،میں نے اسکی گندگی کی انتہاء کے ساتھ اسکی ڈھٹائی کی انتہا بھی دیکھ لی ۔جب وہ روم سے نکلتی تو پورا کمرہ پانی پت کا میدان بنا ہوتا۔
وہ فخریہ اندازمیں مجھے بتاتی تھی کہ اسکی ماں نے اسے کبھی ہل کر پانی بھی نہیں پینے دیااور اسے ڈسٹنگ سے چڑ ہے اور واڈروب سیٹ بھی اسکی والدہ کرتی تھیں کیونکہ اسکی والدہ اس سکول آف تھاٹ سے تعلق رکھتی تھیں ، جنکے مطابق میکے میں بچیوں کو عیاشی کروا دو، پتا نہیں سسرال کیسا ملے۔ انکے سسرال کا تو پتا نہیں لیکن مجھے اندازہ ہو گیا تھا کہ اگلوں کو کیسی بہو ملنے والی ہے اور مجھے سوچ کر ہی ان سے ابھی سے ہمدردی ہونے لگی کیونکہ جب آپکو گندگی محسوس نہ ہو اور پھوہڑ پن آپکے مزاج کا حصہ بن جائے تو پھر کوئی مائی کا لال یا سسرال ،آپ کو تبدیل نہیں کر سکتا اور ایسی کئی مثالیں میرے اردگرد سانس لیتی ، دوسروں کو بیزار کرتی موجود ہیں۔

اسی طرح اسلام آباد میں ایک فیملی فرینڈ کے ہاں جانا ہوا، پورا گھر بکھرا ہوا اور انکی دونوں یونیورسٹی جانے والی بیٹیاں مزے سے اپنے اپنے آئی پیڈ منہ پر چپکائے لیٹی تھیں کہ ماں بیمار تھی اور میڈ ایک ہفتے کی چھٹی پر تھی اور انہیں ڈھنگ سے چائے بھی بنانی نہیں آتی تھی اور انکے والد بڑے فخر سے ہمیں یہ بات بتا رہے تھے کہ انہوں نے بیٹیوں کو بہت لاڈ سے پالا ہے اس لیے
انہیں دو جوان بیٹیوں کی موجودگی میں بھی چاَئے ہوٹل سے منگوا کر پلانی پڑی، اور میں بس انکی بچیوں کی ادائیں ہی دیکھتی رہ گئی ،جنہیں نہ ماں کی بیماری کی ٹینشن تھی اور نہ باپ کے مہمانوں کی، اور جو چائے انہوں نے سرو کی ، وہ ٹرے میں چھلک رہی تھی اور چائے کے ایک کپ کے کنارے بھی ٹوٹے ہوئے تھے ۔

آج فرح بھٹو، کی وال پر لڑکیوں کی تربیت کے حوالے سے پوسٹ دیکھی تو بہت سے کمنٹس پڑھ کر مجھے احساس ہوا کہ اس معاملے میں بیٹیوں کی نہیں بلکہ ماوں کی تربیت کی زیادہ ضرورت ہے، جنہوں نے اولاد کی پڑھائِ کوہوا بنا کر انہیں اپنی ہتھیلی کا چھالہ بنا لیا ہے ، اور ان کو لگتا ہے کہ بچوں کو صرف اچھے گریڈز کی ضرورت ہے ،اور وقت پڑنے پر وہ سب سیکھ جاتے ہیں ، بلاشبہ وہ سیکھ جاتے ہیں لیکن اس کام میں مہارت آنے تک کا جو وقفہ ہوتا ہے وہ ان کے آس پاس رہنے والے لوگوں کے صبر کا امتحان ہوتا ہے ، اور اسی عرصے میں کئی رشتے بنتے اور بگڑ جاتے ہیں ۔
کچھ پیاری بہنوں نے اپنے تلخ تجربات کی روشنی میں کمنٹس کر رکھے تھے کہ جو سگھڑ ہوتی ہیں یا جن کو سارے کام آتے ہیں انہیں کون سا سسرال والے سر پر بیٹھا دیتے ہیں، ان پیاری بہنوں سے صرف اتنی گذارش ہے کہ کچھ کام انسان کو اپنی ذات کے لیے بھی کر لینے چاہیے ، صفائی نصف ایمان ہے اور اپنے اردگرد کا اچھا ماحول اور اچھا کھانا، صرف سسرالیوں کا ہی نہیں آپ کا بھی اتنا ہی حق ہے ۔اس لیے یہ سیلقہ کسی اور کو امپریس کرنے کے لیے نہیں اپنی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے سیکھیں اس سے آپ کی اپنی ہی زندگی آسان ہوگی ۔
بہت سال پہلے جب میں کلاس فور کی اسٹوڈنٹ تھی تو میری والدہ نے گھر میں ہم دونوں بہنوں کی برتن دھونے ، گھر کو سمیٹنے اور پوچا مارنے کی ڈیوٹیز لگائ ہوئی تھیں ، جو اس وقت مجھے سخت ناگوار گذرتی تھیں ،ہمارے گھر میں لڑکوں کو بھی کوئی خاص پروٹوکول دینے کا رواج نہیں تھا، دونوں بھائی اپنے کپڑے خود پریس کرتے، اپناکھانا خود نکال کر برتن کچن میں رکھ کر آتے اور اپنے جوتے خود پالش کرتے ،اور انکی یہ عادتیں آج تک پختہ ہیں اس معاملے میں انہوں نے کبھی کسی کو تنگ نہیں کیا۔۔
میری والدہ کو خاندان والے بہت باتیں سناتے تھے کہ انہوں نے اپنی بیٹیوں کو بہت چھوٹی عمر میں کام پر لگا دیا ہے لیکن اسکا یہ فائدہ ہوا کہ بہت بچپن میں ہی ہمیں چیزوں کو سمیٹنا، اور مینج کرنا آگیا۔
پھر مجھے کتابیں پڑھنے اور لکھنے کی لت گئی، اس کے بعد ہوسٹل چلی گئی، اور واپس آئ تو کالج کی لیکچرر شپ مل گئی، اس عرصے میں کوکنگ پس پشت چلی گئی، روٹی بنانی تو بہت بچپن میں ماں نے زبردستی سیکھا دی تھی لیکن کوکنگ کی طرف سے میرا ہاتھ "ہولا " تھا کیونکہ گھر میں امی اور بجیا کی موجودگی میں مجھے پریکٹس کا موقع ہی نہیں ملا۔ اس کا نقصان یہ ہوا کہ جب بھرے سسرال میں گئی تو شروع میں تو مجھے چیزوںکے حساب کتاب کا ہی پتا نہیں چلتا تھا، اور میری دیورانیاں اس کام میں طاق تھیں اور ہر کام منٹوں میں نبٹا لیتی تھیں، اور میں دیکھتی رہ جاتی ۔
آج شادی کے پندرہ سال بعد بھی گھر میں کوئی آٹھ دس مہمان ایک ساتھ آجائِیں تو میں گھبرا جاتی ہوں کیونکہ مجھے کھانے کی مقدار کا ہی اندازہ نہیں ہوتا اور میرا ماننا ہے کہ کوکنگ میں مہارت ہمیشہ پریکٹس سے آتی ہے اور اسکا حل اب میں نے خانساماں رکھ کر نکال لیا ہے ،لیکن میری ماں ہمیشہ کہتی تھی کہ کسی سے کام کروانے کے لیے خود کام کرنا آنا چاہیے تب ہی انسان کسی اور سے کروا سکتا ہے ورنہ ہیلپر بہت چونا لگاتے ہیں۔

اسی طرح اپنی شادی کے ایک ہفتے کے بعد میں نے اپنی کسی سسرالی رشتے دار کو فون کر کے فروٹ ٹرائفل بنانے کی ریسپی پوچھی تو ڈاکٹر صاھب نے مجھے اس دن بڑے دوستانہ انداز میں یہ بات سمجھائی کہ تم کوکنگ چینلز سے چیزیں بنانا سیکھ لو،لیکن کسی رشتے دار کی ہیلپ مت لو، ورنہ ساری زندگی یہ بات سننے کو ملے گی کہ اسے کھانا تو ہم نے بنانا سیکھایا تھا اور بعد میں تم کوکنگ میں ایکسپرٹ بھی ہو جاو گی تو بھی یہ بات ساری زندگی تمہارے لیے طعنہ بنی رہے گی ،کیونکہ دنیا کی اس معاملے میں یاداشت بہت تیز ہوتی ہے اور لوگ کریڈٹ لینے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔مجھے پندرہ سالوں میں بارہا اس چیز کا احساس ہوا کہ مجھے بہت عرصہ پہلے ہی کوکنگ سیکھ لینی چاہیے تھی تاکہ اب تک میں پرفیکٹ ہو چکی ہوتی ۔ میاں کی بات کی گہرائی کا اندازہ اس دن ہوا ۔جب انکے کسی دوست کے ہاں دعوت پر جانا ہوا تو انکی ڈاکٹر بہو کے ہاتھ میں بہت لذت تھی، اور ہم نے کھل کر تعریف کی تو ساس کی طرف سے جلا کٹا جواب ملا، ارے رہنے دیں ،ماں کے گھر سے تو صرف ڈاکٹری کی ڈگری لے کر آئی تھی، اس کو گھر داری اور کھانا بنانا تو ہم نے سیکھایا اور صرف ڈگریوں سے گھر تھوڑا چلتے ہیں ۔
اس کے بعد انکی ساس صاحبہ نے اپنی بہو کے پھوہڑ پنے کے قصے نمک مرچ لگا کر سنائے ، اور اس بیچاری کا چہرہ ضبط کی کوشش میں سرخ ہو رہا تھا، اور تب میں نے انکی بہو کی خفت مٹانے کے لیے سرسری انداز میں بتایا کہ مجھے تو خود ساری کوکنگ میرے میاں نے سیکھائی ہے ، اور یہ بات کچھ غلط بھی نہیں تھی،چکن پلاو بنا نا میں نے ڈاکٹر صاحب ہی سے سیکھا تھا لیکن ہر لڑکی کو اتنا اچھا لائف پارٹنر یا سسرال ملے یہ ضروری نہیں ۔
میں آج بھی مانتی ہوں کہ مجھے گھر کو مینج کرنا، ہیلپرز سے کام لینا، ڈسٹنگ کرنا، اور صفائی ستھرائی کے سارے کام بہت اچھی طرح آتے ہیں کیونکہ یہ کام میں نے بہت بچپن میں سیکھ لیے تھے لیکن کوکنگ سے جان چھڑائی تو اس کام میں مہارت آج تک نہیں آسکی۔

میں اپنی اسٹوڈنٹس کو ایک بات ضرور سمجھاتی ہوں کہ زندگی گذارنے کا سلیقہ اپنے سسرال کے لیے نہیں "اپنی" زندگی کو آسان بنانے کے لیے سیکھیں کیونکہ ایک متوازن اور نفیس ماحول کی آپکو خود بھی اشد ضرورت ہوتی ہے ، اور اردگرد کا گندا ماحول آپ کی نفسیات پر بھی بہت بُرا اثر ڈالتا ہے ، اس لیے اپنی زندگی میں سلیقہ اپنے لیے پیدا کریں ۔
اس سال یورپ کے ٹرپ میں جتنے گھروں میں بھی جانا ہوا، ان کے کھانے کی ٹیبلز ان کے بچے اور اسپیشلی لڑکے سیٹ کر رہے تھے، کھانے کے بعد برتن، واش کرنے کے لیے مشین میں لگانے کا کام بھی انہی بچوں کے ذمے تھا، اور مجھے یورپ جا کر پتا چلا کہ وہاں بہت چھوٹی عمر میں بچوں کو سکول کی طرف سے یہ ذمے داری دی جاتی ہے کہ وہ گھر میں پیرنٹس کی ہیلپ
کر یں گے اور پھر وہ لوگ پیرنٹس سے باقاعدہ پوچھتے ہیں ، اس لیے وہاں لڑکے اور لڑکیاں دونوں ہی چھوٹی عمر سے ذمے داری نبھانا سیکھ جاتے ہیں ، انہیں ایک مخصوص عمر میں سکول کے بعد، کسی نہ کسی ریسٹورنٹ ، مال یا کسی بھی جگہ پر کوئی نہ کوئی کام بھی کرنا ہوتا ہے، اس سے چھوٹی عمر سے ہی ان میں کمانے کی لگن پیدا ہو جاتی ہے،جبکہ ہمارے ہاں پیرنٹس بچوں کی تعلیم، ان کی شادیاں اور پھر شادیوں کے بعد انہیں فنانشلی سیٹ کرنے میں ہی اپنی ساری زندگیاں برباد کر دیتے ہیں ، اور ان میں سے اکثر بچے سیٹ ہونے کے بعد جب انہیں پتا چل جاتا ہے کہ اب والدین کے پاس کچھ نہیں رہا، تو بدقسمتی سے وہ بھی انہیں کچھ زیادہ اہمیت نہیں دیتے ۔ ویسے بھی جو چیز بغیر محنت کے حاصل ہو جائے اسکی اہمیت کا احساس بھی کم لوگوں کو ہوتا ہے
۔
میں اس روئیے کے بھی خلاف ہوں جہاں ہم ہر گھر کی ہر ذمے داری لڑکیوں پر ڈال کر اپنے لڑکوں کو ہڈ حرام اور سست بنا دیتے ہیں، اور بھائیوں کے سارے کام انکی بہنوں کے ذمے لگا دئیے جاتے ہیں ۔ یہاں تک کہ وہ کچن میں سے پانی کا گلاس اٹھا کر خود پانی پینے کے بھی روادار نہیں ہوتے ، میں نے اپنے گھر میں ایسا ماحول کبھی نہیں دیکھا تھا ، اس لیے مجھے کبھی اچھا نہیں لگا کہ ایک ہٹا کٹا نوجوان لیٹا ہوااپنی بہنوں پر حکم چلا رہا ہو۔

میں اپنی فرینڈز اور سب جاننے والیوں سے یہی کہتی ہوں کہ صرف بیٹیوں کو ہی نہیں اپنے بیٹوں کی بھی اس معاملےمیں تربیت کریں ، اور انہیں ملٹی ٹاسکنگ سیکھائیں ، سکول ، کالج یا یونیورسٹی جانے کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ وہ اپنے ذاتی کاموں کا بوجھ بھی ماں باپ پر ڈال دیں اور انہیں اپنے ذاتی کام جیسے کپڑے پریس کرنا، اپنی واڈروب سیٹ کرنا اور اپنے روم کو انسانوں کے رہنے کی جگہ بنانے کا ہنر ضرور سیکھائیں ، اور جو چیزیں آپ سیکھائیں گے وہ ان کو بُری بھی نہیں لگیں گی، ورنہ دنیا اپنے انداز میں سیکھائے گی جو شاید آپ کو پھر بہت چبھے گا ، اور زندگی میں سلیقہ اور نفاست اپنی زندگیوں کو آسان بنانے کے لیے پیدا کریں نہ کہ سسرال کا سوچ کر بحالت مجبوری سیکھیں ،کیونکہ آپکے والدین کا بھی آپ کی دی ہوئی آسانی پر اتنا ہی حق ہے جتنا دوسروں کا۔۔۔

👋👋👋 Asslaam-O-Alekum Wa Rehmat-Ullah-Hay Wa Barakaat-O-Hoo Dears...!!!"""السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَ...
29/04/2026

👋👋👋 Asslaam-O-Alekum Wa Rehmat-Ullah-Hay Wa Barakaat-O-Hoo Dears...!!!
"""السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ"""

"""With IMMENSE PLEASURE It Is To Inform You ALL That I Joined DUBAI ISLAMIC BANK Limited - DHA Phase-8 Commercial Broadway Branch, Lahore From Mar-2026""" 😎🤩😎

"""SHUKAR ALHAMDULILLAH""" 🤲😇🤲

*"""انائیں جھلکتی ہیں --- ہماری اداؤں سے...٫"""* 🤩🫡😎
*"""بہت سے سروں کا --- سر درد ہیں ہم...؛"""* 😉💪😏

Best Regards...
Ghazal Ambreen Gull Jutt Jassarrvi (The Financial Advisor) 😎🤩😎
SRM / MGR - Dubai Islamic Bank Limited
DHA Phase-8 Commercial Broadway Branch, Lahore...

Visit The Links Below... 👇👇👇
https://www.facebook.com/dibpakdha8
https://youtu.be/hemxGfvpM5w
https://youtu.be/r_01wkVd7Dk?si=SwgK8SiHYpEZJn5F
Like & Subscribe

24/04/2026

Asslaam-O-Alaikum... 👋👋👋

WAOW --- ZABARDAST --- What A BEST Example... 👍👊👍😇😇😇👍👊👍

🌞جو ہم اس وقت* محسوس کر رہے ہیں وہ عام گرمی نہیں ہے۔ یہ دراصل ‘ایل نینو’ کے خطرے کی آمد ہے، جو خاموشی سے جانیں لے سکتا ہ...
23/04/2026

🌞جو ہم اس وقت* محسوس کر رہے ہیں وہ عام گرمی نہیں ہے۔ یہ دراصل ‘ایل نینو’ کے خطرے کی آمد ہے، جو خاموشی سے جانیں لے سکتا ہے اور ہمیں اپنے پیاروں سے جدا کر سکتا ہے۔ جیسے جیسے مئی قریب آئے گا، یہ صورتحال مزید سنگین ہو جائے گی۔
😱 ایل نینو کیا ہے؟
سادہ الفاظ میں، بحرالکاہل (Pacific Ocean) کا پانی غیر معمولی طور پر گرم ہو جاتا ہے۔ اس سے دنیا بھر میں ہوا کے نظام میں تبدیلی آتی ہے۔ جنوب مغربی مانسون، جو ہمیں مئی میں بارش دیتا ہے، اس بار تاخیر کا شکار ہو سکتا ہے یا کمزور پڑ سکتا ہے۔
اس کا مطلب ہے کہ جب بارش ہونی چاہیے، اس وقت شدید گرمی پڑے گی۔
🏠🔥 یہ صورتحال نہایت خطرناک ہے
یہاں تک کہ صحت مند افراد بھی ہیٹ اسٹروک (Heat Stroke) کی وجہ سے جان سے جا سکتے ہیں۔ اس لیے اپنی حفاظت کے لیے فوراً یہ اقدامات کریں:
💧 پیاس لگنے کا انتظار نہ کریں – یہ خطرناک ہے!
پیاس اس بات کی علامت ہے کہ جسم پہلے ہی پانی کی کمی (Dehydration) کا شکار ہو چکا ہے۔
ہر گھنٹے پانی پئیں۔
بچوں اور بزرگوں کو بھی باقاعدگی سے پانی پلائیں۔
ہمیشہ اپنے پاس پانی کی بوتل رکھیں۔
☀️🚫 سب سے خطرناک وقت: صبح 11 بجے سے دوپہر 3 بجے تک
اس وقت سورج کی شعاعیں براہِ راست جسم پر پڑتی ہیں۔
ممکن ہو تو گھر کے اندر رہیں۔
اسکول کے کھیلوں یا سرگرمیوں کے بارے میں سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں۔
آپ کے بچے کی جان کسی بھی تمغے سے زیادہ قیمتی ہے۔
👕 کالے کپڑوں سے پرہیز کریں
یہ زیادہ گرمی جذب کرتے ہیں۔
ہلکے رنگ کے سوتی کپڑے پہنیں، جیسے سفید یا گلابی۔
⚠️ ہیٹ اسٹروک کی علامات:
• شدید سر درد
• بے ہوشی
• قے آنا
• خشک جلد (پسینہ نہ آنا)
اگر یہ علامات ظاہر ہوں تو فوراً:
مریض کو سایہ دار جگہ پر لے جائیں،
گیلے کپڑے سے جسم ٹھنڈا کریں،
اور فوراً اسپتال لے جائیں۔
🐾 جانوروں کو نہ بھولیں
صرف اپنے پالتو جانوروں ہی نہیں، بلکہ گلی کے جانوروں کی بھی مدد کریں۔
گھر کے باہر یا دیوار کے قریب پانی رکھیں۔
سایہ کا بھی انتظام کریں۔
🚰📢 آخر میں…
یہ معلومات پڑھ کر خاموش نہ رہیں۔
اسے اپنے خاندان اور دوستوں کے ساتھ ضرور شیئر کریں۔
ہم سب کو آنے والی ‘ایل نینو’ صورتحال کے لیے تیار رہنا ہوگا۔
یاد رکھیں…
ہم صرف اسی صورت میں اس خطرے سے بچ سکتے ہیں جب ہم خود محفوظ ہوں۔
🙏 اس پیغام کو دوسروں تک پہنچائیں — شاید کسی کی جان بچ جائے۔

22/04/2026

"""السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ""" 👋👋👋

*JUST BRAND--- SHUKAR ALHAMDULILLAH*
😇😇😇🤲🤲🤲😇😇😇

Best Regards...
*Ghazal Ambreen Gull Jutt Jassarrvi (The Financial Advisor)* 😎😎😎

Visit The Links Below... 👇👇👇
https://youtu.be/hemxGfvpM5w
*Like & Subscrib*

゚viralシfypシ゚viralシalシ ゚ ゚

Address

DHA Phase-8 Commercial Broadway Branch-LHR, Building # 245, Sector-C, Commercial Broadway, Phase-8, DHA, Lahore Cantt
Lahore
54810

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Telephone

+923004453518

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dubai Islamic Bank Limited DHA Z Block Branch Lahore-018 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Dubai Islamic Bank Limited DHA Z Block Branch Lahore-018:

Share