Dollar Pips

Dollar Pips Running an authentic strategy of forex trading

07/07/2025
ٹریڈنگ کس سے سیکھیں؟ ۔۔۔۔میرا آٹھ سال کا اس ٹریڈنگ انڈسٹری، فنانشل مارکیٹس کا تجربہ اور ساتھ پچھلے چھ سال کا بروکریج آپر...
02/09/2024

ٹریڈنگ کس سے سیکھیں؟
۔۔۔۔
میرا آٹھ سال کا اس ٹریڈنگ انڈسٹری، فنانشل مارکیٹس کا تجربہ اور ساتھ پچھلے چھ سال کا بروکریج آپریشنز میں تجربہ جس میں اب تک میں نے اگر لاکھوں نہیں تو بلا مبالغہ ہزاروں ٹریڈرز کے اکاؤنٹس اور ان کے سٹیٹمنٹس دیکھے ہیں۔ میں بغیر کسی شک و شبہ کے یہ بات کہہ سکتا ہوں کہ 90 فیصد لوگ پہلے مہینے میں، اور 9 فیصد لوگ تین ماہ کے اندر اپنا اکاؤنٹ خالی کرکے بیٹھ جاتے ہیں۔ یعنی زیادہ تر ایکوئٹی کا نقصان ہوچکا ہوتا ہے۔
بقیہ ایک فیصد لوگ ایسے ہیں جن میں اکثریت وہ ہے جو بغیر پرافٹ اور لاس کے بریک ایون پر رہتے ہیں، جبکہ چھوٹی سی تعداد ان لوگوں کی ہے جو مسلسل پرافٹ بناتے ہیں۔
ایسا کیوں ہے؟
وجہ یہ ہے کہ انسانی دماغ پر بیک وقت بہت سی چیزیں اثر انداز ہورہی ہوتی ہیں۔
اس میں جذبات، خوف، لالچ، لوگوں کی آرا، مشورے اور اس کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر پایا جانے والا سینٹیمینٹ انسان کی ریشنل اپروچ کو تباہ و برباد کرکے رکھ دیتا ہے۔
اس کا اثر اس کی مکمل زندگی پر ہوتا ہے، لیکن اگر آپ ٹریڈنگ کرتے ہیں تو اس کے اثرات آپ کو بہت جلدی نظر آنے لگتے ہیں کہ آپ ٌپیسہ نہیں بنا پارہے ہوتے۔ یا اگر بنا لیں تو اسکے بعد بہت جلدی نقصان کر بیٹھتے ہیں۔
میں نے زیادہ تر دو قسم کے لوگوں کو ہی پیسہ بناتے دیکھا ہے۔
پہلے: یہ وہ لوگ ہیں جو نان لیوریجڈ پراڈکٹس میں لانگ ٹرم کے لیے پیسہ ڈال کر چھوڑ دیتے ہیں، اور ان کا انکم سورس کوئی دوسرا ہوتا ہے جس سے ان کا گھر اور کچن چلتا رہتا ہے۔
دوسرے: یہ وہ لوگ ہیں جو باقاعدہ فنانس کو سمجھتے ہیں، فنانشل سٹریٹیجیز کو پلان کرنا جانتے ہیں، اور سوشل میڈیا سے رائے اکھٹی کرکے ٹریڈ کرنے کی بجائے پراپر سٹریٹیجی بنا کر بیک ٹیسٹ کرکے اور سسٹم ڈویلپ کرکے کام کر رہے ہیں۔ انہیں فرق نہیں پڑتا کہ انالیسس کیا کہتا ہے، فلاں انفلوئنسر کیا سگنل دے رہا ہے، نیوز ڈالر کے حق میں ہے یا خلاف وغیرہ۔ وہ ان چیزوں سے بے نیاز ہوکر میکینکل بنیادوں پر ٹریڈنگ کر رہے ہیں اور پیسہ بنا رہے ہیں۔ اگر لاس بھی کریں تو ریکوری کا ایک پورا پلان موجود ہوتا ہے۔ یہی حقیقی طریقہ ہے۔
۔
میرے پاس آئے دن بہت سے لوگ آتے ہیں یہ بتانے کہ ہم فلاں سٹریٹیجی پر کام کرتے ہیں۔ اور آٹھ سال کا یا دس سال کا ہمارا تجربہ ہے۔ پہلے میں ایسے لوگوں سے ایک سال کی ہسٹری کا انویسٹر پاسورڈ مانگتا تھا۔ پھر میں نے چھ ماہ کی ہسٹری کا مطالبہ کرنا شروع کردیا۔
اب میں کہتا ہوں کہ صرف تین ماہ کی ہسٹری دے دو تو میں بات کرنے کو تیار ہوں۔
یقین کریں، کہ ان کے پاس تین مہینے کی ہسٹری بھی نہیں ہوتی۔
یہ ایسی ہی بات ہوگئی کہ گنج پن کا علاج کرنے والا دس سال کا ماہر تجربہ کار ہو، لیکن وہ خود ہی گنجا ہو اور آپ اس پر اعتماد کر بیٹھیں کہ ہاں واقعی یہ بہت تجربہ کار ماہر معالج ہے تو اس میں سوال اُس پر نہیں، بلکہ آپ پر بنتا ہے۔
یہ میں نے آپ کو وہ نسخہ دے دیا ہے کہ آئندہ کبھی آپ کسی گنجے معالج کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔
کیا خیال ہے؟

04/01/2023

When you hit ronaldo

13/12/2022

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dollar Pips posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share