24/08/2025
اگر آپکی انکم پاکستانی روہے میں ہے تو آپ خطرے میں ہیں اپنے سروائیول کے لئیے کوئی نا کوئی ایسا جگاڑ کر کے رکھیں تاکہ آئے روز ملک میں آنے والی مہنگائی سے آپکی کچھ نا کچھ بچت ہو جائے۔
پاکستانی روپے میں پڑے پیسے کو لاحق خطرات
پاکستانی روہے والی انکم کیوں خطرے میں ہے یہ بات مثال
سے سمجھتے کی کوشش کرتے ہیں۔
اگر آپکی تنخواہ ماھانہ تین لاکھ روپے ہے
تو یہ آج کے دن 290 کا ڈالر ریٹ کے حساب سے ایک ہزار ڈالر بنتی ہے
یعنی آج کے دن تین لاکھ روپے اور ایک ہزار ڈالر ویلیو کے حساب سے آپس میں برابر ہیں
لیکن ٹھیک ایک سال بعد یہی ایک ھزار ڈالر آھستہ آھستہ بڑھتے بڑھتے تین لاکھ پچیس ہزار پاکستانی روہے کے برابر پہنچ چکا ہوگا۔
اب یہاں آپکی ماھانہ تنخواہ وہی تین لاکھ رہ گئی اور ڈالر آج بھی وہی ایک ہزار ہی ہے مگر جب اسے آپ پاکستانی روپے کے ساتھ کمپئر کریں گے تو ایک ہزار ڈالر کا نوٹ آپکو تین لاکھ ہچیس ھزار روپے کا ملے گا۔
جیسے ہی ملک میں ڈالر کی کمی ہوتی ہے یا آئی ایم ایف کی سخت شرائط لگتی ہیں تو روپیہ گرتا یے اور ڈالر بڑھتا رہتا ہے
یہی کھیل چل رہا ہے اور آپکی زندگی کے آخری دن تک یہی کھیل چلتا رہے گا۔
آپ نے اپنا بندوبست خود کرنا ہے تاکہ آپکو
Inflation
بری طرح متاثر نا کرے۔