Ahsan Trading Company

Ahsan Trading Company Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Ahsan Trading Company, Kandan Sian.

ہم آپ کی دہلیز پر اعلیٰ معیار کے گروسری اور گھریلو ضروریات کی ایک وسیع رینج لاتے ہیں آپ کو بہترین قیمتوں پر بہترین مصنوعات فراہم کرناہے۔
آپ کی کامیابی ہماری کامیابی ہے۔

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کر دی
22/05/2026

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کر دی

22/05/2026

⛽*پٹرول اور ڈیزل کی قمیتوں میں 6 روپے فی
لیٹر کمی کا فیصلہ*

پنجابیو! احتیاط کرو ✋ پی ڈی ایم اے  پنجاب کے مطابق 25  سے 31 مئی تک ہیٹ ویو کے شدید خطرات ہیں۔ لاہور، ملتان، ڈیرہ غازی خ...
22/05/2026

پنجابیو! احتیاط کرو ✋
پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق 25 سے 31 مئی تک ہیٹ ویو کے شدید خطرات ہیں۔ لاہور، ملتان، ڈیرہ غازی خان سمیت جنوبی پنجاب میں پارہ 50 ڈگری کو چھو سکتا ہے۔
✅ دھوپ سے بچو، 10am-4pm باہر نہ نکلو
✅ پانی، لسی، مشروبات زیادہ لو
✅ گھر کے بزرگوں اور بچوں کا خیال رکھو

صبح کا آغاز درود شریف سے کریں _کیا آپ نے آج کا دورود شریف پڑھ لیا ہے..🫀_جی ہاں❤️__جی نہیں😔_
22/05/2026

صبح کا آغاز درود شریف سے کریں
_کیا آپ نے آج کا دورود شریف پڑھ لیا ہے..🫀
_جی ہاں❤️_
_جی نہیں😔_

22/05/2026

*ڈیری اور چائے وائٹنر (DAIRY & TEA WHITNER) لسٹ*

ڈیری کوین چھوٹا۔800
ڈیری کوین بڑا۔1050
ملن بڑا۔1200
ڈیلی پلس دودھ کاٹن۔1170
ترنگ چھوٹا۔1060
ترنگ بڑا۔1440
اولپر لیٹر۔3900
اولپر کوارٹر۔2380
ملک پیک کریم۔5000
حلیب کریم کاٹن۔3500
ملک پیک کواٹر۔2300
بنیاد کلو۔
بنیاد پاؤ۔505
بنیاد ساشے۔26600
بنیاد 130 گرام۔250
ایوری ڈے ساشے۔10900
سری لیک ساشے۔14400

منیجر آپریشنز ستھرا پنجاب عبد اللہ باجوہ کواینٹی کرپشن نے گرفتار کرلیا، ذرائع کا دعویٰعبد اللہ باجوہ اور ساتھیوں پر ایک...
22/05/2026

منیجر آپریشنز ستھرا پنجاب عبد اللہ باجوہ کواینٹی کرپشن نے گرفتار کرلیا، ذرائع کا دعویٰ
عبد اللہ باجوہ اور ساتھیوں پر ایک ارب سے زائد کی کرپشن کے الزامات پر مقدمہ درج تھا،

22/05/2026

فنانشل لٹریسی (Financial Literacy)
کامیابی کا روڈ میپ
پاکستان میں ہمیں بچپن سے رٹایا جاتا ہے کہ "محنت کرو"، لیکن یہ کوئی نہیں سکھاتا کہ "پیسے کا انتظام کیسے کرو"۔ اسی لیے ایک شخص 50 ہزار کمائے یا 5 لاکھ، وہ مہینے کے آخر میں خالی ہاتھ ہوتا ہے۔
آئیے ان فنانشل لٹریسی کے چار ستونوں کو اپنے حقائق کی روشنی میں سمجھتے ہیں۔

پہلا ستون،کمانا (Earning) آمدنی بڑھانے کا فن
پاکستان میں زیادہ تر لوگ "سنگل انکم" (Single Income) یعنی صرف ایک تنخواہ پر گزارا کرتے ہیں۔ بجلی کے بل اور پٹرول کی قیمتیں بڑھنے سے یہ ایک تنخواہ اب ناکافی ہو چکی ہے۔
اس کا حل یہ ہے کہ
1. ایک آمدنی خودکشی ہے،اگر آپ کے گھر میں صرف ایک کمانے والا ہے یا آپ صرف ایک نوکری پر انحصار کر رہے ہیں، تو آپ خطرے میں ہیں۔ آپ کو "سائیڈ ہسل" (Side Hustle) شروع کرنا ہوگا۔
2. ڈگری نہیں، ہنر بیچیں،پاکستان میں ڈگری والے بے روزگار ہیں لیکن ہنر مند (Plumber, Electrician, AC Technician) منہ مانگے پیسے کما رہے ہیں۔ اگر آپ پڑھے لکھے ہیں تو Freelancing (Upwork, Fiverr) کی طرف آئیں کیونکہ وہاں کمائی ڈالرز میں ہے، جو روپے کی گرتی قدر کا بہترین توڑ ہے۔
3. شرم ختم کریں، ہمارے ہاں "لوگ کیا کہیں گے" سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ شام کے وقت بائیکیا (Bykea) چلانے، گھر سے کھانا بنا کر بیچنے (Home Chef)، یا آن لائن ٹیوشن پڑھانے میں کوئی شرم نہیں۔
4. ڈیجیٹل مواقع، پاکستان دنیا کی بڑی فری لانسنگ مارکیٹس میں شامل ہے۔ گرافک ڈیزائننگ، ویڈیو ایڈیٹنگ، یا ڈیجیٹل مارکیٹنگ سیکھیں۔ یہ وہ سرمایہ ہے جو کوئی آپ سے چھین نہیں سکتا۔

دوسرا ستون، بچانا (Saving) پیسہ روکنے کا فن

پاکستان میں بچت کا تصور غلط ہے۔ ہم خرچہ کرنے کے بعد جو بچتا ہے اسے بچت سمجھتے ہیں (جو کہ کچھ نہیں بچتا)۔ دوسری غلطی "کمیٹی" (Committee) ڈالنا ہے، جہاں افراطِ زر (Inflation) آپ کے پیسے کی قدر کھا جاتا ہے۔
اس کا حل یہ ہے کہ
1. پہلے بچت، پھر خرچہ،
تنخواہ یا پیسے آتے ہی کم از کم 10% سے 20% حصہ الگ کر لیں۔ اسے "ٹیکس" سمجھ کر خود کو ادا کریں۔
2. ایمرجنسی فنڈ،
پاکستان کے غیر یقینی حالات میں آپ کے پاس کم از کم 3 سے 6 ماہ کے گھر کے خرچ کے برابر نقد رقم ہر وقت موجود ہونی چاہیے۔ یہ آپ کو اچانک نوکری جانے یا بیماری کی صورت میں قرض کے جال سے بچائے گی۔
3. کیش رکھنے سے گریز کریں،
پاکستان میں مہنگائی کی شرح (Inflation) 20-30% کے درمیان رہتی ہے۔ اگر آپ نے 1 لاکھ روپیہ گھر میں رکھا ہے، تو اگلے سال اس کی خریدنے کی طاقت صرف 70-80 ہزار رہ جائے گی۔
4. کمیٹی کا متبادل،
کمیٹی میں اگر آپ کی باری آخر میں آئے تو آپ کو نقصان ہوتا ہے (پیسے کی قدر گر چکی ہوتی ہے)۔ اس کی بجائے پیسے کو کسی سیونگ اکاؤنٹ یا ایسی جگہ رکھیں جہاں وہ محفوظ رہے۔

تیسرا ستون،خرچنا (Spending) اخراجات کنٹرول کرنے کا فن
ہمارا سب سے بڑا مسئلہ "دکھاوا" ہے۔ شادیوں پر لاکھوں کا کھانا، مہنگے لان کے جوڑے، اور قسطوں پر آئی فون لینا۔ ہم اپنی "ضروریات" (Needs) اور "خواہشات" (Wants) میں فرق نہیں کرتے۔
اس کا حل یہ ہے کہ
1. قرض لے کر عیاشی بند،
پاکستان میں کریڈٹ کارڈز یا "ادھار" پر فون اور گاڑیاں لینے کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ اصول یاد رکھیں: "اگر آپ کسی چیز کو دو بار نقد نہیں خرید سکتے، تو آپ اسے خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔"
2. شادیوں کا کلچر،
ہم اپنی زندگی کی ساری جمع پونجی 3 دن کی شادی پر لگا دیتے ہیں۔ اس کلچر کو توڑیں۔ سادہ نکاح کریں اور وہ پیسہ جوڑے کے مستقبل (گھر یا کاروبار) پر لگائیں۔
3. برانڈز کا بخار،
برانڈڈ کپڑے اور مہنگے کیفے میں کھانا صرف اس وقت جائز ہے جب آپ کے اثاثے اس کا خرچہ اٹھا رہے ہوں۔ اپنی محنت کی کمائی دوسروں کو امیر کرنے میں مت اڑائیں۔
4. بجٹ بنائیں،
ایک ڈائری یا ایپ استعمال کریں۔ لکھیں کہ پیسہ کہاں جا رہا ہے۔ اکثر ہمیں پتا ہی نہیں چلتا کہ چھوٹے چھوٹے خرچے (چائے، سگریٹ، باہر کا کھانا) مل کر کتنا بڑا سوراخ کر رہے ہیں۔

چوتھا ستون،بڑھانا (Investing) پیسہ بڑھانے کا فن

پاکستانی صرف ایک انویسٹمنٹ جانتے ہیں: "پلاٹ"۔ لیکن پلاٹ کے لیے کروڑوں چاہیے ہوتے ہیں۔ عام آدمی یا تو پیسہ بینک میں سڑنے دیتا ہے یا "ڈبل شاہ" جیسے فراڈ میں پھنس جاتا ہے۔
اس کا حل یہ ہے کہ
1. مہنگائی کو شکست دیں،
انویسٹمنٹ کا مقصد مہنگائی سے زیادہ ریٹرن حاصل کرنا ہے۔ اگر مہنگائی 20% ہے اور آپ کا منافع 10% ہے، تو آپ غریب ہو رہے ہیں۔
2. میوچل فنڈز (Mutual Funds)،
اگر آپ کے پاس 5 ہزار روپے بھی ہیں، تو آپ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں میوچل فنڈز (جیسے المیزان، نفع وغیرہ) کے ذریعے انویسٹ کر سکتے ہیں۔ یہ حلال منافع کے ساتھ مہنگائی کا مقابلہ کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔
3. سونا (Gold)،
پاکستان میں سونا ہمیشہ سے بہترین ہیج (Hedge) رہا ہے۔ جب بھی روپیہ گرتا ہے، سونا اوپر جاتا ہے۔ اپنی بچت کو سونے کے بسکٹ یا سکوں میں تبدیل کر لیں۔ (زیورات نہ لیں، اس میں میکنگ چارجز ضائع ہوتے ہیں)۔
4. اپنے کاروبار میں لگائیں،
سب سے بہترین انویسٹمنٹ "اپنا کاروبار" ہے۔ کوئی چھوٹی دکان، آن لائن سٹور، یا کوئی سروس شروع کریں۔ یہ آپ کو کسی بھی بینک یا پلاٹ سے زیادہ ریٹرن دے سکتا ہے۔

مختصر الفاظ میں
پاکستان میں امیر ہونے کا مطلب صرف زیادہ کمانا نہیں، بلکہ "سمجھداری سے چلنا" ہے۔
اگر آپ کماتے ہیں لیکن بچاتے نہیں، تو آپ مزدور ہیں۔
اگر بچاتے ہیں لیکن انویسٹ نہیں کرتے، تو مہنگائی آپ کو غریب کر دے گی۔
اگر آپ دکھاوے کے لیے خرچ کرتے ہیں، تو آپ کبھی امیر نہیں ہو سکتے۔
آج ہی فیصلہ کریں، ایک اضافی آمدنی کا ذریعہ بنائیں، فضول خرچی بند کریں، اور اپنے پیسے کو کام پر لگائیں۔

*Pakistan's Industrial Crisis Deepens*  Over 150 textile mills have shut down across the country.  The construction sect...
22/05/2026

*Pakistan's Industrial Crisis Deepens*
Over 150 textile mills have shut down across the country.
The construction sector and 80 allied industries have also closed down,
as revealed by a leading industrialist.

_The Central Ruet-e-Hilal Committee has officially announced it._

*AHSAN TRADING COMPANY*

21/05/2026

نہ کوئی اونچا، نہ کوئی نیچا... مزدلفہ میں سب زمین پر سوتے ہیں۔ یہی اسلام کی خوبصورتی ہے اور یہی خدا کی قدرت ہے۔ ❤️


21/05/2026

مجھے دنیا کے تیسرے نمبر پر سب سے زیادہ امیر کهرب پتی کا انٹرویو دیکھنے کا اتفاق ہوا۔
اس انٹرویو میں اس نے دلچسپ باتیں کہیں۔
*"دنیا میں نوکری کرنے والا کوئی شخص خوشحال نہیں ہو سکتا۔"*
*"انسان کی معاشی زندگی تب شروع ہوتی ہے جب وہ اپنے کام کا آغاز خود کرتا ہے۔"*
👈اسکی دوسری بات
*"کامیابی اور ترقی کا تعلیم سے کوئی تعلق نہیں۔"*
*"اگر تعلیم سے روپیہ کمایا جا سکتا تو آج دنیا کا ہر پروفیسر ارب پتی ہوتا۔"*
اس وقت دنیا میں ساڑھے نو سو ارب پتی ہیں۔
*"ان میں سے کوئی بھی پروفیسر ،ماہر تعلیم شا مل نہیں۔"*
*"دنیا میں ہمیشہ درمیانے پڑھے لکھے لوگوں نے ترقی کی۔"*
یہ لوگ وقت کی قدروقیمت سمجھتے ہیں اور یہ لوگ ڈگریاں حاصل کرنے کی بجائے طالب علمی کے دور میں ہی کاروبار شروع کر دیتے ہیں۔
*"کامیابی ان کو کالج یا یونیورسٹی کی بجائے کارخانے یا منڈی میں لے جاتی ہے۔"*
میں زندگی میں کبھی کالج نہیں گیا۔
*"میری کمپنی میں اسوقت اعلی تعلیم یافتہ 30 ہزار مرد اور خواتین کام کرتے ہیں*
*یہ تعلیم یا فتہ لوگ مجھ سے وژن، عقل اور دماغ میں بہت بہتر ہیں لیکن ان میں نوکری چھورنے کا حوصلہ نہیں۔*
انہیں اپنے اور اپنی صلاحیتوں پر اعتبارنہیں۔
"اگرکوئی شخص میرے لیے کام کر سکتا ہے تو وہ اپنےلیے بھی کر سکتا ہے۔"
*"بس اس کے لیے زرا سا حوصلہ چاہیے۔*
*"دنیا میں ہر چیز کا متبادل موجود ہے لیکن محنت کا نہیں۔"*
*"دنیا میں نکمے لوگوں کے لیے کوئی جائے پناہ نہیں لیکن کام کرنے والوں کے لیے ساری دنیا کھلی پڑی ہے۔"

https://www.facebook.com/profile.php?id=100054386896031

Kindly Follow Like And Comments Plz ☝️☝️☝️☝️☝️

ہم آپ کی دہلیز پر اعلیٰ معیار کے گروسری اور گھریلو ضروریات کی ایک وسیع رینج لاتے ہیں آپ کو بہترین قیمتوں پر بہترین مصنوعات فراہم کرناہے۔
آپ کی کامیابی ہماری کامیابی ہے۔

21/05/2026

بھینس اور بھینسے (کٹے ) کی قربانی کرنا،بلاشبہ جائز ہے ،ا س میں شرعی طور پر کوئی حرج نہیں ،کیونکہ بھینس ،گائے ہی کی جنس (Gender)میں سے ہے ، تو جس طرح گائے کی قربانی کرنا ،جائز ہے،یونہی بھینس کی قربانی کرنا بھی جائز ہے اور یہ بات قرآن وحدیث ،اجماعِ علما، مفسّرین ،محدثین اور ائمۂ مجتہدین کےاقوال سے ثابت ہے۔

•قرآنِ پاک سے ثبوت:

اللہ پاک نے قربانی کے جانوروں کے لیے’’بَہِیۡمَۃِ الْاَنْعَامِ ‘‘ کا لفظ ذکر کرتے ہوئے ارشاد فرمایا:(وَ لِکُلِّ اُمَّۃٍ جَعَلْنَا مَنۡسَکًا لِّیَذْکُرُوا اسْمَ اللہِ عَلٰی مَا رَزَقَہُمۡ مِّنۡۢ بَہِیۡمَۃِ الْاَنْعَامِ) ترجمہ کنزالعرفان:اور ہر امت کے لیے ہم نے ایک قربانی مقرر فرمائی تا کہ وہ اس بات پر اللہ کا نام یاد کریں کہ اس نے انہیں بے زبان چوپایوں سے رزق دیا۔

(پارہ 17 ،سورۃ الحج ،آیت 34)

Address

Kandan Sian
52220

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ahsan Trading Company posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share