28/08/2026
ستھرا پنجاب والے کہاں ہیں
گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول کالا باغ کے مین گیٹ کے قریب کئی دنوں سے کوڑے کرکٹ اور گندگی کا بڑا ڈھیر موجود ہے۔ صفائی کے عملے کو بارہا اطلاع اور گزارش کے باوجود ابھی تک صفائی نہیں کی گئی، جو انتہائی افسوسناک اور غفلت کا مظہر ہے۔
متعلقہ ذمہ داران سے مطالبہ ہے کہ مزید تاخیر کیے بغیر فوری صفائی کروائی جائے، کیونکہ سکول کے گیٹ پر گندگی کا یہ منظر نہ صرف طلبہ کی صحت بلکہ محلے کے لیے باعثِ تشویش ہے۔