03/08/2025
میری طرف سے ایک اہم پیغام
السلام علیکم،
میرا نام عرفان رفیق ہے اور میں ریگل مارکیٹنگ کا چیف ایگزیکٹو آفیسر (CEO) ہوں
سب سے پہلے میں یہ بات واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ہماری کمپنی نے کبھی کوئی فراڈ نہیں کیا۔
ریگل مارکیٹنگ اور ہمارے پروجیکٹ کا مقصد ہمیشہ سے صرف اور صرف لوگوں کی بہتری اور بھلا چاہتے ہوئے خدمات فراہم کرنا تھا۔
لیکن ملکی حالات اور ہمارے ساتھ ہونے والے کچھ فراڈز کی وجہ سے بدقسمتی سے معاملات متاثر ہوئے۔
جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں، کاروبار میں نفع و نقصان چلتا رہتا ہے۔
آپ لوگ بھی اس بات کو سمجھتے ہوں گے کہ کوئی بھی شخص خوشی سے اپنا چلتا ہوا کاروبار بند نہیں کرتا۔
ہم نے اپنی طرف سے ہر ممکن کوشش کی، لیکن اب کچھ وقت درکار ہے۔
مجھے صرف تین سے چار سال کا وقت درکار ہے تاکہ میں تمام واجب الادا رقم اور ریفنڈز آپ لوگوں کو واپس کر سکوں۔
میری نیت صاف ہے اور میں وعدہ کرتا ہوں کہ ان شاء اللہ جو بھی بقایا جات ہیں وہ پورے دیانت داری سے واپس کیے جائیں گے۔
میں ان تمام معاملات کی ذمہ داری اپنی ذات پر لیتا ہوں اور کسی دوسرے فرد پر اس کا بوجھ نہیں ڈال رہا۔
آپ سب سے گزارش ہے کہ صبر اور اعتماد کے ساتھ میرے ساتھ تعاون کریں۔
آپ کی دعائیں، یقین اور اعتماد ہی میرے لیے سب سے بڑی طاقت ہیں۔
اللہ پاک ہمارے درمیان معاملات کو آسان فرمائے۔
والسلام
عرفان رفیق