27/02/2022
لاہور: پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) سیزن 7 کے فائنل میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطان کو 42 رنز سے شکست دے کر پہلی بار پی ایس ایل کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے فائنل میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے اور ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 181 رنز کا ہدف دیا، اننگز کے آخر پانچ اوورز میں ہیری بروک اور ڈیوڈ ویز نے دھواں دھار بیٹنگ کر کے اسکور بورڈ پر بڑا مجموعہ سجایا.