Bank of AJK

Bank of AJK Bank of Azad Jammu and Kashmir

Bussiness Review Meeting held at Regional office Rawalakot dated 18.08.2023 chaired by D-H CRBD And Regional Head .Regio...
20/08/2023

Bussiness Review Meeting held at Regional office Rawalakot dated 18.08.2023 chaired by D-H CRBD And Regional Head .Regional operation Manager ,Regional business Manager and Branch Managers of the Regions were present.

17/08/2023
17/08/2023

بینک آف آزاد جموں و کشمیرکے صدر خاور سعید نے گزشتہ روز مظفر آباد میں ادارے کے فیلڈ نگراں دفاتر سمیت کمپلائنس ڈویژن اور آڈٹ اینڈ انسپکشن ڈویژن کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے عملے کی پیشہ ورانہ سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور صارفین کے لئے بینکاری خدمات سے متعلق ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ کمپلائنس اور آڈٹ و انسپکشن ڈویژنزمروجہ قواعد و ضوابط پر عمل در آمد یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کمپلائنس کا شعبہ اس بات کو یقینی بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے کہ بینک قابل اطلاق قواعد و ضوابط اور بزنس معیارات کی حدود میں رہ کر کام کرے۔ اس کی بنیادی ذمہ داری پالیسیوں اور طریقہ کار کو قائم کرنا، اس کی نگرانی و نفاذ کرنا ہے۔کمپلائنس اورآڈٹ اینڈ انسپکشن ڈویژنز قانونی، ریگولیٹری، آپریشنل سمیت مختلف خطرات کو روکتے ہیں۔ اس لئے ہر بینک کے لئے یہ شعبہ جات اہمیت کے حامل ہیں۔ انہوں نے افسران کو تاکید کی کہ وہ مروجہ ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کے لئے متحرک کردار ادا کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ملازمین اپنی روزمرہ کی سرگرمیوں میں ان اصولوں کو سمجھیں اور ان پر عمل کریں۔ ان کا کہناتھاکہ ایک مضبوط کمپلائنس ڈویژن ہی بینک کے آپریشنز میں ریگولیٹرز، صارفین اور سرمایہ کاروں سمیت اسٹیک ہولڈرز کے اعتماد کو بڑھاتا ہے۔ اس وجہ سے ریاستی بینک پر صارفین کا بھروسہ واعتماد بڑھ سکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات سختی سے یقینی بنائی جا رہی ہے کہ ادارہ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے قواعد و ضوابط کے عین مطابق بینکاری خدمات سر انجام دے اور ریاست کی اقتصادی و سماجی ترقی کا ویژن رکھنے والے بینک کو انتہائی منظم ومضبوط ادارہ بنا دیا جائے۔

13/06/2023

بینک آف آزاد جموں و کشمیر کے صدر اور سی ای او خاور سعید کوسی ای او کلب پاکستان نے بہترین سی ای او قرار دیتے ہوئے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ گزشتہ روز گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے گورنر ہاؤس لاہور میں ایک شاندار تقریب کے دوران انہیں ایوارڈ دیا۔تقریب میں 200 سے زائد سی ای اوز، چیئرمین، ڈائریکٹرز، بزنس لیڈرز، کاروباری شخصیات اور پالیسی سازوں نے شرکت کی۔بینک آف آزاد جموں و کشمیر 2005کوآزاد جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کی ایک قرارداد کے تحت قائم کیا گیا۔ خاور سعید نے دسمبر2019کو بینک کے سی ای او کے بطور چارج سنبھالا تو بینک کو متعددچیلنجوں کا سامنا تھا، منافع میں مسلس کمی آ رہی تھی،ڈیپازٹس اور ایڈوانسز بھی تیزی سے کم ہو رہے تھے۔انہوں نے35 سال سے زیادہ ملکی اور بین الاقوامی سطح پربینکنگ کا تجربہ، اپنی صلاحیتوں،موثر منصوبہ بندی، ٹیم اسپرٹ، اہداف کی ترتیب، منفرد اورجدیدکاروباری طریقے،جارحانہ مارکیٹنگ حکمت عملی اورمیرٹ کے نفاذ سے صرف تین سال کے عرصہ میں ادارے کے کاروباری پروفائل کو یکسر تبدیل کردیا اور بینک کو آزاد کشمیر کے سب سے زیادہ منافع بخش ا دارے میں بدل دیا۔بینک کا منافع 617 فیصدبڑھ گیا۔ترسیلات میں 435فیصد اضافہ ہوا۔اثاثہ جات 110% زیادہ ہو گئے۔91% ڈپازٹ گروتھ ہوئی۔جو کہ بینک کے قیام سے اب تک سب سے زیادہ ہے۔ان کی اس اعلیٰ کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں بہترین سی ای او ایوارڈ سے نوازاگیاجو کہ نہ صرف بینک آف آزاد جموں و کشمیر بلکہ آزاد ریاست کے لئے باعث اعزاز ہے۔

ناصر شبير منيجر ہجيرہ برانچ کو ڀوموٹ کر کےریجینل بزنس منیجر راولاکوٹ تعینات کر دیا گیا۔
23/05/2023

ناصر شبير منيجر ہجيرہ برانچ کو ڀوموٹ کر کےریجینل بزنس منیجر راولاکوٹ تعینات کر دیا گیا۔

Address

Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bank of AJK posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share