03/01/2026
پریس ریلیز
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حیدرآباد ڈائریکٹر جنرل HDA ڈاکٹر افشاں رباب سید کا گلستان سرمست ہاؤسنگ اسکیم کا دورہ ، واٹر سپلائی اسکیموں کے حوالہ سے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا ، بعض امور پر موقع پر ہی ہدایات جاری کیں ۔ میڈیا سیل HDA کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق دورہ کے موقع پر سیکریٹری HDA قاضی محمد اسلم اور ایگزیکٹو انجینئر ہاؤسنگ پروجیکٹ انجینئر اصغر میمن بھی اپنے متعلقہ افسران کے ہمراہ موجود تھے ۔ ڈائریکٹر جنرل HDA نے دورہ کے دوران اسکیم میں فراہمئ آب کے 10MGD ( ایک کروڑ گیلن روزانہ) گنجائش کے دو منصوبوں حبیب فارم واٹر سپلائی اسکیم اور ہوسڑی واٹر سپلائی اسکیم کا بھی جائزہ لیا ۔ انجینئر اصغر میمن نے دونوں اسکیموں کے حوالہ سے تفصیلی بریفننگ دی ۔ بعد ازاں ڈاکٹر افشاں رباب سید نے مذکورہ ہاؤسنگ اسکیم کے سیکٹر 1,2,3,4 اور 5 کا بھی دورہ کیا۔
میڈیا سیل
ادارہ ترقیات حیدرآباد