14/08/2024
وہ لمحات، وہ گھڑیاں،
جب 27 رمضان المبارک (13 اگست 1947) کو رات 11 بج کر 50 منٹ پر لاہور کے سرکاری ریڈیو اسٹیشن میں بیٹھے جناب مصطفی علی ہمدانی نے یہ اعلان کیا کہ
" یہ آل انڈیا لاہور ہے. آپ اگلے اعلان کا انتظار کیجیئے."
پھر جیسے ہی 14 اگست کی تاریخ چڑھی تو ٹھیک 12 بج کر 1 منٹ پر ہمدانی صاحب نے یہ اعلان کر دیا کہ
"یہ ریڈیو پاکستان ہے۔ آپکو پاکستان مبارک ہو۔"
تصور کیجیئے! کیسے جذبات ہونگے اُن مسلمانوں کے جو اُس وقت ریڈیو پاکستان سُن رہے تھے۔
رونگٹے کھڑے کر دینے والے لمحات
ہم مٹ جاۓ گے اے ارضِ وطن لیکن
تجھے زندہ رہنا ہے قیامت کی سحر ہونے تک
اہلیان پاکستان کو یوم آزادی مبارک ♥️🇵🇰♥️