15/07/2021
ایف بی آر نے ٹیکس سال 2021 کے لئے آن لائن انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرنے کے فارم اپلوڈ کر دیئے ہیں۔تنخواہ داروں، ایسوسی ایشن آف پرسنز اور کاروبار ی حضرات کے لئے الگ فارمز اپلوڈ کئے گئے ہیں۔ ٹیکس گوشوارے ایف بی آر کی آن لائن ویب پورٹل یا ٹیکس آسان ایپ کے ذریعے داخل کئے جا سکتے ہیں۔
ٹیکس گزار 30 ستمبر تک انکم ٹیکس گوشوارے داخل کر سکتے ہیں۔