04/07/2017
دنیا کے ایک کامیاب شخص کی زندگی کے گیارہ فارمولے
ایک۔ تنخوہ مت لیں‘ تنخواہ آپ کو کبھی دولت مند نہیں بنائے گی۔
دو۔ آپ اپنی رقم سے کبھی سرمایہ کاری نہ کریں‘ سرمایہ کاری صرف دولت کی حفاظت کرتی ہے‘ یہ آپ کو دولت مند نہیں بناتی‘ آپ کو ہمیشہ سرمایہ کاری سے پہلے سرمایہ پیدا کرنا چاہیے۔
تین۔ آپ روزانہ خوشحالی کے دس آئیڈیاز سوچیں ‘ یہ دس آئیڈیاز آپ کےلئے خوشحالی کا خزانہ ثابت ہوں گے۔
چار۔ آپ زندگی میں کبھی چائے‘ کافی اور ٹیکسی کی بچت نہ کریں‘ پیسے بچانے کےلئے بس پر سفر نہ کریں کیونکہ دنیا میں آج تک کوئی شخص بچت سے امیر نہیں ہوا‘امارت زیادہ پیسے کمانے سے آتی ہے بچت سے نہیں۔
پانچ۔ آپ لکھنا سیکھیں‘ لکھنے سے انسانی دماغ میں اضافہ ہوتا ہے‘ آپ میں سوچنے سمجھنے کی اہلیت بڑھتی ہے اور سوچنے سمجھنے والے لوگ کبھی غریب نہیں رہتے۔
چھ۔ آپ کے پاس اگر رقم ہے تو آپ کبھی اس رقم کا 50 فیصد سے زیادہ سرمایہ کاری پر خرچ نہ کری 50 فیصد رقم اپنے پاس رکھیں‘ یہ 50فیصد رقم آپ کے اعتماد میں اضافہ کرے گی‘ میں نے زندگی میں بے شمار ایسے کروڑ پتی دیکھے جنہیں اللہ تعالیٰ نے دولت سے نواز رکھا تھا‘ انہوں نے اپنی دولت مختلف منصوبوں پر لگا رکھی تھی اور کروڑپتی ہونے کے باوجود ان کی جیبیں خالی تھیں۔
سات۔ آپ کبھی ایسا کاروبار نہ کریں جس میں زیادہ مقابلہ ہو‘ ایسا کاروبار کریں جس میں آپ اپنی اجارہ داری قائم کر سکیں۔
آٹھ۔ چوبیس گھنٹے میں آٹھ گھنٹے سونا سب سے اچھی سرمایہ کاری ہے۔
نو۔ آپ ہمیشہ ان لوگوں کو وقت دیں جو آپ سے محبت کرتے ہیںنہ کہ ان لوگوں کو جن کے لئے آپ بے وقعت ہیں یا جن کو آپ کے ہونے یا نہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
دس۔ آپ سارا دن ان نعمتوں پر شکر ادا کریں‘اللہ تعالیٰ نے جو آپ کو عنایت کر رکھی ہیں‘ شکر انسان کی توانائی میں اضافہ کرتا ہے۔
گیارہ۔ آپ اپنے اوپر ‘ اپنے جسم پر‘ اپنے ذہن پر اور اپنے تجربے پر اعتماد کریں‘ آپ صحیح اور غلط کے بارے میں دوسروں سے پوچھنے کے بجائے اپنے آپ سے سوال کریں‘ دنیا میں آپ کا آپ سے بڑا کوئی دوست نہیں‘ آپ اپنے آپ کو دھوکا نہیں دے سکتے۔
Eleven formulas of life of a successful person in the world
One. Do not worry 'salary will never make you rich.
give. You never invest with your money 'Investment only protects the wealth' it does not make you rich 'you should always invest in investment before investing.
Three. Think of ten ideas of daily prosperity. These ten shows will prove to be a fortune for you.
Four. Do not travel to the bus to save the money 'coffee and taxi', never save money, because no one has been rich in the world till today. "It does not cost savings.
Five. You write to write 'Writing increases human mind'. The ability to understand what you think is and people who think of thinking are never poor.
Six. If you have the money, you never spend more than 50% of this amount on investment, keep 50% of the money with it. This 50 percent increase will increase your trust. 'I have seen a lot of millions of leaves in my life. Those whom God had proclaimed, they kept their wealth on different schemes and their pocket was empty despite being ruthless.
Seven. Do not ever do business in which you are more competitive 'Do a business in which you can maintain your monopoly.
Eight. Eight hours in the 24 hours gold is the best investment.
Nine. Always give time to those who love you if you are unexpected or do not matter what you are or not.
Ten. Thank you for the blessings you all day. The Almighty who has enlarged you increases the energy of thanksgiving.
Eleven You trust yourself on your own body and your experience on your own body, rather than asking others about right and wrong, ask yourself, 'no one is your friend in the world' Can not cheat.