05/08/2026
یومِ شہدائے پولیس... ایک زندہ کانسٹیبل کی خاموش فریاد
شہید ہونے کے بعد سلام ملتا ہے...
مگر زندہ رہتے ہوئے انصاف بھی نصیب نہیں ہوتا۔
ہم نے اپنی جوانی، اپنی نیند، اپنی خوشیاں اور اپنے خاندان کی آسائشیں اس وردی پر قربان کر دیں۔
آج کشمور پولیس SPD-1/2024 کے کانسٹیبلز 9 ماہ سے اپنی جائز تنخواہوں کے منتظر ہیں۔
گھر کے چولہے ٹھنڈے ہیں،
بچوں کی فیس رکی ہوئی ہے،
دواؤں کے پیسے نہیں،
لیکن ڈیوٹی آج بھی جاری ہے۔
کیا ایک پولیس کانسٹیبل کا خون صرف شہادت کے بعد ہی قیمتی ہوتا ہے؟
کیا زندہ اہلکار انصاف کے مستحق نہیں؟
ہم بھیک نہیں مانگ رہے...
ہم اپنے خون، پسینے اور ایمانداری کی کمائی مانگ رہے ہیں۔
یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر ہماری صرف ایک التجا ہے:
خدارا! زندہ پولیس والوں کے ساتھ بھی انصاف کریں۔
کشمور پولیس SPD-1/2024 کی رکی ہوئی تنخواہیں فوری طور پر جاری کی جائیں۔
شہیدوں کی قربانیوں کا احترام تبھی مکمل ہوگا،
جب زندہ محافظوں کو بھی ان کا حق، عزت اور انصاف ملے گا۔
Sindh Police Murad Ghanghro Kashmore Police Barkat Ali Khoso Sher Baz KhoSa Imtiaz Chandio Parvez Ali Khokhar Journalist Sarfaraz Khoso Ahmed Baloch