Rahat welfare trust

Rahat welfare trust Islam means peace and submitting one,s will to the Almighty God.

19/04/2022

السلام عليكم ورحمت اللہ وبرکاتہ
**اپیل برائے صدقات ،خیرات ،عطیات و زکوٰۃ**

راحت ویلفیر ٹرسٹ 2020 سے باڑی اور آس پاس کے گاوں کے حاجت مندوں کی مدد کے لیے کوشاں ہے۔ یہ تیسرا سال ہے اور لوگ مشکل وقت میں ٹرسٹ سے مدد کی توقع رکھتے ہیں۔ ہماری آمدنی کم ہونے کی وجہ سے زیادہ کام نہیں کر پارہے ہیں۔ ٹرسٹ باڑی اور مضافات کے رہنے والے اہل خیر حضرات سے ماہ رمضان کے بابرکت ایام میں اپیل کرتا ہے کہ اپنی نیک کمایی میں سے کچھ حصہ ٹرسٹ کے لیے دیں۔آپ اہل مخیر حضرات سے گذارش ہے کہ آپ اپنے صدقات،عطیات اور زکوٰۃ کا کچھ حصہ ٹرسٹ کے خزانے میں جمع کریں تاکہ یہ ادارہ ہمیشہ کی طرح
اس رمضان المبارک میں بھی آپ کے تعاون سے ان ضرورت مند اور مدد کے منتظر لوگوں تک پہنچے ۔
اللّٰہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔
Account Detail.
Account number 0655010100000063
RAHAT WElFARE TRUST
IFSC.JAKA0MARMAT
جزاک اللّہ ۔

*Request for financial help* Shaheen Begum  D/o Mohd Haneef from Gokhri Barri is one of the victims in yesterdays fatal ...
09/04/2022

*Request for financial help*

Shaheen Begum D/o Mohd Haneef from Gokhri Barri is one of the victims in yesterdays fatal accident at Bastie Chenani in which three others lost their lives. Her left leg has got multiple fractures. She was shifted to hospital and then referred to GMC Jammu for treatment. It is therefore requested to all the public to come forward for her help. Account details of attendent are given as.

*0655040100003010*

Rafia Begum W/o Mohd Ishfaq

You small donation can save a precious life.

محترم بزرگو بھاییو اور راحت ویلفیر ٹرسٹ باڑی کے معاونین ساتھیو آپ سب کو ہماری جانب سے **اسلام علیکم ورحمت اللّٰہ وبرکاتہ...
05/01/2022

محترم بزرگو بھاییو اور راحت ویلفیر ٹرسٹ باڑی کے معاونین ساتھیو آپ سب کو ہماری جانب سے
**اسلام علیکم ورحمت اللّٰہ وبرکاتہ**
ایک وعدہ کیجیے کہ آپ اس تحریر کو آخر تک پڑھیں گے۔
امید ہے کہ آپ سب حضرات بخیر وعافیت ہونگے اللّٰہ ہم سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے (آمین)
آج آپ کے حضور پیش ہونے کی غرض یہ ہے کہ الحمدللہ ثم الحمدللہ آپ حضرات کی پرخلوص معاونت کے پیش نظر آپ کا یہ چھوٹا سا ادارہ اب تک بہت سارے غریب اور پسماندہ طبقات تک پہنچ کر آپ سب کے ساتھ ہماری بھی دعاؤں کا ذریعہ بنا۔
حال ہی میں راحت ویلفیر ٹرسٹ کی جانب سےجن لوگوں کی امداد کی گئی اس کی تفصیل حسب ذیل ہے :
جٹھی کے مریض کو سات ہزار (7000) روپے بدست آصف وانی باڑی امداد دی گئی۔
ایک غریب گھرانے کی لڑکی کے نکاح کے موقع پر ان کے مہانوں کی خدمت میں چار ہزار (4000) روپے کی امداد کی گئی۔
چندروز قبل گڑھنگل میں فوت ہوے ایک غیر مسلم شخص کے یتیم اور بلکل بے سہارا رہ گیے4بچوں کو راشن اور کھانے پینے کی کچھ دیگر اشیاء پہنچای گیں جو تقریباً 2500سو روپے کا خرچہ ہے ۔
اس سے پہلے بھی بہت سارے لوگوں کو وقتاً فوقتاً آپ کے تعاون سے حسب استعداد امداد پہنچای گیی ۔
اس سب سے بڑھ کر یہ کہ آپ کے تعاون سے باڑی میں غریب عوام کے بچوں کی دینی تعلیم وتربیت کے لئے دو مکاتب گزشتہ سات آٹھ مہینوں سے چل رہے ہیں جن کا ماہانہ خرچہ 3500 روپے ہے ۔اللہ آپ سب کو اس کا بہترین نعمل بدل عطاء فرمائے۔
***آپ سب حضرات سے پر خلوص گذارش ہے کہ آپ خود اور دوسرے ہم خیال لوگوں کو بھی راحت ویلفیر ٹرسٹ کا معاون بنایں تاکہ ذیادہ سے ذیادہ لوگوں کی امداد ہوسکے اور مکاتب بھی بلا خلل چلتے رہیں جو بہترین صدقاے جاریہ ہے۔
آپ اپنی امداد ٹرانسفر یا نقد جمع کرا سکتے ہیں اور اگر آپ ماہانہ ڈ‌ونیشین بذریعہ بینک کٹوانا چاہتے ہیں تو ہمارے خزانچی ڈاکٹر صدیق لون کے ہاں اپنا فارم بھر کر جمع کرا دیں ۔
ٹرسٹ کا اکاؤنٹ نمبریہ ہے ۔***
0655010100000063
RAHAT WELFARE TRUST
IFSC code.JAKA0MRMAT
ہم سب کا بہترین سرمایہ وہی ہے جو اللہ کے خزانے میں جمع کرایا گیا ہو باقی جو دنیا کے بینک اکاؤنٹس میں جمع ہو وہ سب ہمارے جانے کے بعد پیچھے رہ جانے والوں کا ہو جائے گا اور ہم آخرت میں تمنا کریں گے کہ اللّٰہ ہم کو واپس دنیا میں بھیج تاکہ ہم اپنے جمع کیے گیے مال کو صدقہ کرکے آیں لیکن یہ صرف تمنا ہی رہے گی پھر موقع نہیں ملے گا لہٰذا ہمارے پاس ابھی بھی موقع ہے اپنے آخرت والے اکاؤنٹ کو صدقات وزکوٰۃ اور خیرات سے خوب بھر دیں ۔
اللّٰہ پاک ہم سب کا حامی و ناصر ہو (آمین ثم آمین).

**محترم و مکرم حضرات گرامی****اسلام علیکم ورحمت اللہ**امید ہے آپ سب حضرات اللہ کے فضل و کرم سے بخیر وعافیت ہونگے**اللّٰہ...
06/09/2021

**محترم و مکرم حضرات گرامی**
**اسلام علیکم ورحمت اللہ**
امید ہے آپ سب حضرات اللہ کے فضل و کرم سے بخیر وعافیت ہونگے
**اللّٰہ پاک آپ سب کو ایمان ،امن صحت وتندرستی کے ساتھ ہمیشہ خوش وخرم رکھے **۔ (آمین یارب العالمین).
آج آپ کے سامنے ایک پرمسرت بات لے کر حاضر خدمت ہیں ۔
وہ یہ کہ آپ کے اس چوٹھے سے ادارے یعنی راحت ویلفیئر ٹرسٹ باڑی نے تقریباً تین ماہ قبل گاؤں باڑی میں دو مکاتب کھولے تھے جن میں غریب عوام کے بچے دینی تعلیم سے آراستہ ہورہے ہیں۔ان دونوں مکاتب میں پڑھنے والے بچوں کی تعداد 40 ہے۔
آج 5ستمبر کو چونکہ یوم اساتذہ کے طور پر منایا جاتا ہے اس لیے راحت ویلفیئر ٹرسٹ نے آج کا دن بطور یوم اساتذہ مکاتب کے ان بچوں کے ساتھ منایا جس میں بچوں کی طرف سے بہترین پروگرام پیش کیا گیا۔ جس میں بچوں نے نعت رسول اور مختلف موضوعات پر پر جو ش تقاریر پیش کیں ۔ اس موقع پر موجود ٹرسٹ کے تمام ممبران کا دل باغ باغ ہوگیا
**ماشاءاللہ سبحان اللہ**
وقت کی قلت کی وجہ سے ہم اس پروگرام کی ایسی تیاری نہ کرسکے کہ جس میں ہم آپ سب متعلقین کو مدعو کرسکتے۔ لہٰذا آپ سے اس بات کی معزرت چاہتے ہیں ۔
اللّٰہ پاک آپ سب مخیر حضرات کو اس کا بہترین نعمل بدل عطاء فرمائے
کیونکہ یہ دونوں مکاتب آپ ہی کے پرخلوص تعاون سے چل رہے ہیں۔
موجودہ دور میں ان نو نہال بچوں کی دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دین کی فہم و فراست سے آراستہ کرنے کا اور کوئی زریعہ نہیں ہے کہ جہاں انتہائی غریب بچے بھی اس روشنی سے مصتفید ہوں۔کہ جس میں کم خرچہ اور no چرچہ اور بہت نفع ہے ۔یہاں سے ہمارا بچہ قرآن اور شریعت کے احکامات سیکھنے کے ساتھ ساتھ دنیا وی تعلیم بھی حاصل کر پاتاہے۔
لہٰذا راحت ویلفیئر ٹرسٹ باڑی ان مکاتب کو مسلسل چلانے کا خواہشمند ہے تاکہ ہماری آنے والی نسلوں میں بھی دین زندہ رہے اور یہ سب آپ حضرات کی مالی اعانت پر ممکن ہوگا ۔
اس لیے ٹرسٹ امید کرتا ہے کہ آپ پہلے سے بڑھ چڑھ کر مالی امداد فرمائیں گے تاکہ یہ مکاتب ہمارے لیے بطور صدق جاریہ چلتے رہیں۔
آخر پر ایک دفعہ پھر آپ سب حضرات کی معاونت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
اللّٰہ پاک آپ سب کے مال کو قبول فرما کر آخرت میں نجات کا ذریعہ بنائے .**آمین ثم آمین**
آپکی خادم راحت ویلفیئر ٹرسٹ ٹیم باڑی۔

30/07/2021

**اسلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ**
**درد دل کے واسطے پیدا کیا انسان کو
ورنہ طاعت کے لئے کچھ کم نہ تھے کروبیاں۔**
قابل صد احترام دوستو ،اور بزرگو امید کرتے ہیں کہ اللہ کے فضل و کرم سےآپ سب لوگ بخیر وآفیت ہونگے **ہماری دعا ہے کہ اللہ آپکو اور پوری امت کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔آمین‌ یارب العالمین**
جی ہاں اس طرح آپ کی خدمت میں حاضر ہونا آپ اس پوسٹ کو پڑھنے سے پہلے ہی بھانپ گئے ہونگے کہ ضرور کسی مصیبت ذدہ اور ضرورت مند کے لیے آپ سے تعاون کی درخواست کی جانے والی ہے ۔
جی ہاں آپ بلکل سہی بھانپے۔ جیساکہ آپ سب جانتے ہیں کہ حالیہ سیلابی صورتحال میں جو کہ یہاں ہمیں برسات ہی معلوم ہوتی ہے لیکن کشتواڑ کے علاقہ دچھن میں تقریباً درجن سے زائد گھروں پر قہر بن کر ٹوٹا ہے جس کے نتیجے میں ان کاسب کچھ غرق آب ہوگیا ہے۔ لہٰذا آپکے اس چوٹھے سے ادارے نے جو آپکے ہی پر خلوص تعاون سے مصیبت ذدہ اور ضرورت مندوں تک رسائی حاصل کر پاتاہے نے بھی ان لوگوں تک کچھ نہ کچھ امداد پہنچانے کا ارادہ کیا ہے۔چونکہ یہ آزمائش ہر علاقے ،گاوں یا فرد پر آسکتی ہے اللّٰہ ہم سب کی حفاظت فرمائے۔
ہم جانتے ہیں کہ چڑیا کی چونچ میں بھرے پانی سے آتش نمرود نہیں بجھ پاے گا پر کل اللہ کے ہاں ہم بھی اس چڑیا کے ساتھ اپنی استعداد کے مطابق امداد کرنے والوں میں شمار ہو جایں گے ۔انشاءاللہ۔
اس لیے آپ تمام حضرات سے دردمندانہ گذارش ہے کہ دل کھو ل کر
اپنی امداد اپنے اس چوٹھے سے ادارے کے ذریعے ان لوگوں تک پہنچانے کے لیے درج ذیل اکاؤنٹ نمبر میں بذریعہ ٹرانزیکش جمع کرائیں اور اگر کوئی نقد امداد دینا چاہیے تو راحت ویلفیئر ٹرسٹ کے خزانچی ڈاکٹر محمد صدیق لون صحاب کے پاس جمع کرائیں
Account number:
0655010100000063
RAHAT WELFARE TRUST

IFSC code.JAKA0MARMAT.

اللّٰہ آپکے جان مال عزت و آبرو کی حفاظت فرمائے اور اس کی راہ میں خرچ کرنے پر اس کا بہترین نعمل بدل عطاء فرمائے** آمین ثم آمین**
**من جانب راحت ویلفیئر ٹرسٹ کمیٹی باڑی۔**

27/06/2021

1. You wear abaya and hijab but with perfume and makeup. (A leaking bucket)

2. You're following the Sunnah and have a beard but you don't lower your gaze. (A leaking bucket)

3. You pray all of your prayers on time but you have no khushu at all. (A leaking bucket)

4. You're very kind to people and speak with them gently but with your family you're always harsh. (A leaking bucket)

5. You honour and treat your guests well but when they leave, you gossip about them and talk about their flaws. (A leaking bucket)

6. You give alot of sadaqah to the poor but you humiliate them and hurt them. (A leaking bucket)

7. You stand up for tahajjud at night, fast and reads Qur'an everyday but you cut your family ties. (A leaking bucket)

8. You fast and have sabr for the pangs of hunger and thirst but you swear, insult, curse. (A leaking bucket)

9. You help others but you're doing it to gain something from them and not doing those acts of kindness for the sake of Allāh's Glory. (A leaking bucket)

10. You post reminders and have thousands of followers on facebook and instagram but you're doing it for the fame, not to please Allah. (A leaking bucket)

Do not gather all your good deeds in a leaking bucket. You struggle to fill it whilst it easily runs out through the leaking holes!

May Allah SWT make us do all of good actions for pleasing HIM alone and may HE be pleased with us always. Ameen

20/04/2021

قابل احترام پیارے ساتھیواور بزرگو
راحت ویلفیئرٹرسٹ کی فاؤنڈیشن ٹیم کی جانب سے آپ سب کو
*،،اسلام علیکم ورحمت اللہ* *وبرکاتہ* ،،
امید ہے کہ آپ سب بخیر و عافیت ہونگے اللّہ ہم سب کو ماہ رمضان کی کی ساری برکتوں رحمتوں اور فضیلتوں کو سمیٹنے کی توفیق عطاء فرمائے۔ ،، آمین،
حضرات گرامی گذشتہ سال 2020 اسی ماہ مقدس میں اس ٹرسٹ کی بنیاد رکھی گئی تھی جس کا مقصد گاؤں باڑی,رچھو اور ان کے اطراف کے محلے اور بستیوں میں موجود یتیم ،مسکین اور نہایت ہی غربت میں زندگی بسر کررہے لوگوں کو تلاش کرکے ان کی امداد کی جاے۔
جس کا آغاز گذشتہ سے رمضان المبارک میں کچھ راشن کِٹس تقسیم کر کے کیا گیا تھا۔
لہذا اس سال بھی ٹرسٹ نے کچھ ایسے لوگوں کی نشاندہی کی ہے جو نہایت غریب اور نادار ہیں جن کی امداد کرنا مطلوب ہے
لہذا *راحت ویلفئیر ٹرسٹ* آپ سب اہل مخیر حضرات سے پر زور اور پر امید درخواست کرتا ہے کہ آپ بھی اپنے صدقات خیرات ،عطیات ٹرانسفر بذریعہ اکاؤنٹ : *0655040100003170*
Gulam Abbas lone s/o Aziz lone.
اور نقد بدست ڈاکٹر صدیق احمد لون خزانچی ٹرسٹ ھذا کے پاس جمع کرائیں۔اور اللّہ جل شانہ کے ہاں اجر عظیم اور خیر دار ین حاصل کریں۔
اللّہ عزوجل ہمارے صدقات و خیرات اور عطیات کو قبول فرما کر ہمیں اسکا بہترین نعمل بدل عطاء فرمائے
***آمین یارب العالمین ثُمّہ آمین***

Address

Barri, Marmat
Doda
182201

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rahat welfare trust posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share