15/02/2024
اُردُو زبان و ادب سے جڑے تمام رشتوں کو ڈھیروں پیار
خود کو ہمیشہ طفِلِ مَکتَب ہی سمجھ کر سیکھتے رہنا چاہیے، الفاظ کے چناؤ اور عبارت میں سچائی چَھلکَتی ہو، الفاظ کی تَارِیک مالا پِرونے سے کیا حاصل، اندازِ سخن تکَبُر سے پاک خالص ہو ،
ہر شخص خُوبیوں اور خامیوں کا مرکب ہے، دوسروں کی خامیاں تلاش کر کے کسی کے ایک بُرے عمل کی وجہ سے ساری زندگی اُسے حقارت کی نظر سے دیکھنا یہ انسانیت کی معرَاج نہیں، خوبیوں کو بھی یاد رکھا جانا چاہیے، اور کوشش ہونی چاہیے دوسروں کی خُوبیاں تلاش کریں اور اپنی خامیوں کو دُور کرنے کی فکر کرتے رہیں۔
( #اسرارنامہ)