13/06/2025
غـ۔زہ کے اس نوزائیدہ بچے کی کہانی پڑھ کر مُجھے شیر خوار اسماعیل علیہ السّلام یاد آ گئے۔
غـ۔زہ میں ہسپتال کی عمارت کے دروازے پر نوزائیدہ بچہ ملا۔ دِل دہلا دینے والے نوٹ کے ساتھ جس میں لکھا تھا۔
"میرا شوہر ایک قیدی ہے۔ میں اِسے دودھ نہیں پلا سکتی۔ میرے پاس ماں کا دودھ نہیں ہے کیونکہ میرے لیے کوئی خوراک نہیں ہے اور میں کچھ خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتی۔ میرے پاس کوئی چارہ نہیں تھا۔" 💔
اس ماں کے خط کو پڑھ کر حضرت ہاجرہؑ کی وہ کیفیت یاد آ گئی۔۔
جب حضرت ابراہیم علیہ السّلام نے اللّٰہ کے حُکم سے اپنے لختِ جگر اسماعیل علیہ السّلام اور اُن کی والدہ ہاجرہؑ کو ایک تھیلی کھجور اور ایک مشکیزہ پانی کے ہمراہ ویران و غیر آباد صحراء میں چھوڑا تھا۔۔
چند روز کے بعد اُس اکیلی ماں کے پاس کھانے کو کُچھ نہ بچا کہ جس سے وہ اپنی بھوک ختم کرے کہ دودھ پیتا اسماعیل بھوکا نہ رہے۔
وہ شیر خوار اسماعیل جب ماں کی آغوش میں بھوک سے رونے تڑپنے لگا تو اُس تڑپ نے ماں کے اضطراب کو اِس قدر بڑھا دیا کہ وہ ویران صحراء میں صفا و مَروہ کے پہاڑوں پر اِس طرح دوڑتی رہیں کہ گویا اُن کے گُمان میں کوئی ہستی ضرور تھی جس کی مدد کو وہ مُنتظر تھیں۔۔
نہ جانے اب اِس بچے کی ماں کہاں ہو گی۔۔
نہ جانے اُس کے قلب کی کیفیت کیا ہو گی۔۔
نہ جانے وہ کون سے پہاڑوں پر چکر لگا رہی ہو گی۔۔💔
آج غـ۔زہ میں نہ جانے کتنے ہی شیر خوار اسماعیل بھوک و پیاس سے بلک رہے ہوں گے ۔ کتنی ہاجراؤں کے دِل تڑپ رہے ہوں گے۔
وہ اِس جدید ٹیکنالوجی اور بے حس لوگوں کی مدد کے مُنتظر نہیں ہیں یااللّٰہ ۔ وہ فقط تیری مدد کے مُنتظر ہیں جو تُجھے پُکار رہے ہیں۔ اُن کی مدد فرما یا ربّ العالمین۔۔
میں فلسطین کی آواز ہوں 🗣️