15/05/2026
الحمدللہ!
خوشخبری
سرکاری۔ملازمین کو ہیلتھ کی سہولیات کا اسٹیٹ لائف سے معاہدہ
اللہ تعالیٰ کے خاص کرم و فضل سے State Life Insurance Corporation of Pakistan نے اپنی شاندار روایات کو برقرار رکھتے ہوئے حکومتِ بلوچستان کے ساتھ ہیلتھ کارڈ پروگرام کا اہم معاہدہ کامیابی سے سائن کر لیا ہے۔ یہ خوش آئند پیش رفت ان شاء اللہ آئندہ دو سال تک بلوچستان کے عوام کو بہترین صحت سہولیات اور معیاری کوریج فراہم کرنے کا ذریعہ بنے گی۔
اس اہم اور تاریخی موقع پر شعیب جاوید حیسن سی ای او صاحب بھی خصوصی طور پر پروگرام میں موجود تھے، جبکہ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ اور State Life Insurance Corporation of Pakistan ہیلتھ ڈویژن سے Ashar Azeem نے معاہد دستخط کیا۔ ان معزز شخصیات کی موجودگی نے اس پروگرام کی اہمیت اور کامیابی کو مزید نمایاں کیا۔
یہ صرف ایک معاہدہ نہیں بلکہ بلوچستان کے عوام، State Life Insurance Corporation of Pakistan کے تمام ورکرز، خاندانوں، پالیسی ہولڈرز اور وابستگان کے لیے ایک عظیم خوشخبری اور سنہری موقع ہے۔
اللہ تعالیٰ اس خیر و برکت کو ہمیشہ قائم رکھے، ہم سب کو اپنی رحمتوں میں محفوظ فرمائے اور اس خدمت کو عوام کے لیے مزید آسانی، خوشحالی اور کامیابی کا سبب بنائے۔ آمین۔