Bright Career Saleem Shad Science Academy Kanjrur NWL

Bright Career Saleem Shad Science Academy Kanjrur NWL Education free for all

میٹرک 2026..علاقہ بھر میں شاندار رزلٹ۔۔۔۔۔برائٹ کیرئیر سلیم شاد سائنس اکیڈمی کنجروڑ نارووال
13/08/2026

میٹرک 2026..علاقہ بھر میں شاندار رزلٹ۔۔۔۔۔برائٹ کیرئیر سلیم شاد سائنس اکیڈمی کنجروڑ نارووال

11/08/2026
انتہائی کم قیمت میں اپنا گوشوارہ جمع کرؤائیں
12/07/2026

انتہائی کم قیمت میں اپنا گوشوارہ جمع کرؤائیں

فائلر بننے کا شاندار موقع
12/07/2026

فائلر بننے کا شاندار موقع

22/02/2026
برائٹ کیریئر سلیم شاد سائنس اکیڈمی 📍 کنجروڑ📢 فرسٹ ائیر ٹیسٹ سیریز 2026 (ٹیسٹ سیشن 2026)   بروز سوموار، 23 فروری 2026۔   ...
22/02/2026

برائٹ کیریئر سلیم شاد سائنس اکیڈمی 📍 کنجروڑ

📢 فرسٹ ائیر ٹیسٹ سیریز 2026 (ٹیسٹ سیشن 2026)

بروز سوموار، 23 فروری 2026۔ 🗓 آغاز
📘 نمایاں خصوصیات
✔ گوجرانوالہ بورڈ کے عین مطابق ٹیسٹس
✔ شارٹ سلیبس 2026 کے مطابق تیاری
✔ لاہور، گوجرانوالہ، کی منتخب کردہ سیریز
🎯 اس ٹیسٹ سیریز میں کیا خاص ہے؟
✅ بورڈ پیٹرن پر مکمل پریکٹس
✅ تصورات کی مضبوطی
✅ زیادہ نمبرز حاصل کرنے کی مؤثر تیاری
🔥 آج ہی شامل ہوں — اسمارٹ تیاری کریں!
💯 بورڈ امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کریں
🔴 سیٹیں محدود ہیں
ابھی رجسٹریشن کروائیں

کنجروڑ، نارووال: سلیم شاد ہائر سیکنڈری سکول میں شاندار تقریبِ انعامات، طلبہ و طالبات نے صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیامحک...
16/02/2026

کنجروڑ، نارووال: سلیم شاد ہائر سیکنڈری سکول میں شاندار تقریبِ انعامات، طلبہ و طالبات نے صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا
محکمۂ تعلیم پنجاب کے معروف ماہرِ تعلیم، سینئر ہیڈ ماسٹر اور بانیٔ محمد سلیم شاد بھٹی کے قائم کردہ ادارے برائٹ کیرئیر سلیم شاد ہائر سیکنڈری سکول، (سلیم شاد کالج آف سا ئنس کنجروڑ)
میں ایک پروقار اور شاندار تقریبِ انعامات کا انعقاد کیا گیا، جس میں والدین، معززینِ علاقہ، اساتذہ، طلبہ و طالبات اور دیگر شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد بچوں نے رنگا رنگ ٹیبلو، ملی نغمے اور ثقافتی پروگرام پیش کیے۔ ننھے منے طلبہ و طالبات کی پراعتماد پرفارمنس نے حاضرین سے خوب داد وصول کی اور ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی ظہیرالدین بابر ایڈووکیٹ ہائی کورٹ لاہور تھے، جنہوں نے خطاب میں کہا کہ محمد سلیم شاد بھٹی صرف ایک فرد نہیں بلکہ ایک تعلیمی مشن اور سوچ ہیں، جنہوں نے علم و تعلیم کے بیج بوئے، جو آج ایک تناور درخت بن چکے ہیں۔
مہمانِ خصوصی معروف قانون دان ایڈووکیٹ ہائیکورٹ احمد رضا پڈھا نے شرکاء سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم ہی وہ واحد ذریعہ ہے جو قوموں کی تقدیر بدل دیتا ہے۔ انہوں نے سلیم شاد ہائر سیکنڈری سکول کنجروڑ کی انتظامیہ اور اساتذہ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ نہ صرف معیاری تعلیم فراہم کر رہا ہے بلکہ طلبہ کی اخلاقی تربیت اور کردار سازی میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے، جو ایک مضبوط اور مہذب معاشرے کی بنیاد ہے۔
طلبہ و طالبات کی شاندار پرفارمنس کو بے حد سراہا اور کہا کہ بچوں نے اعتماد، نظم و ضبط اور تخلیقی صلاحیتوں کا بہترین مظاہرہ کیا۔ انہوں نے اساتذہ کی محنت کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا جن کی رہنمائی میں طلبہ نے نہ صرف تعلیمی بلکہ ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی نمایاں کارکردگی دکھائی
ادارے کے پرنسپل اور محمد سلیم شاد بھٹی کے صاحبزادے شہزاد سلیم بھٹی نے بتایا کہ ادارہ مسلسل ترقی کر رہا ہے اور ہر سال طلبہ و طالبات کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادارے کے طلبہ اب میٹرک اور ایف ایس سی کے ریگولر امتحانات میں شامل ہوں گے اور اسناد پر ادارے کا نام درج ہوگا۔
طلبہ و طالبات کی کامیابیاں
ادارے کے فارغ التحصیل طلبہ و طالبات نہ صرف تعلیم بلکہ عملی تربیت میں بھی نمایاں ہوئے ہیں۔ کئی فارغ التحصیل انجینئرنگ، میڈیکل، آرمی، پولیس اور دیگر شعبہ جات میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔ کچھ طلبہ بیرونِ ملک اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے ملک و قوم کا نام روشن کر رہے ہیں۔
ان میں سے ایک نمایاں نام ڈاکٹر اسوہ رفیق ہیں، جو پنجاب میں کارڈیالوجی کے شعبے میں سرجن ڈاکٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں اور اس وقت لندن میں خصوصی ٹیسٹ کے لیے موجود ہیں۔ ان کی بہن عروہ رفیق بھی میڈیکل شعبے میں کامیابی حاصل کر چکی ہیں۔ اسی طرح ادارے کے دیگر فارغ التحصیل طلبہ و طالبات نے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں، جنہیں ایک مختصر خبر میں بیان کرنا ممکن نہیں۔
طلبہ و طالبات کی یہ کامیابیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ ادارے نے صرف تعلیمی معیار ہی نہیں بلکہ عملی تربیت اور کردار سازی پر بھی خصوصی توجہ دی ہے۔ اس کی وجہ سے فارغ التحصیل طلبہ معاشرے کے صحت مند اور فائدہ مند شہری کے طور پر ابھر کر سامنے آئے ہیں۔
مستقبل کے اقدامات
تقریب کے اختتام پر ماہر تعلیم محمد سلیم شاد بھٹی کے لخت جگر محمد شاہد سلیم نے اس بات پر زور دیا کہ ادارے کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ترقی دی جائے گی، جس میں کمپیوٹر ایجوکیشن، آرٹیفیشل انٹیلیجنس، جدید تدریسی طریقے، کمپیوٹر لیب اور سولر سسٹم کے منصوبے شامل ہیں۔ شرکاء نے پروگرام کو بے حد سراہا اور مزید تعلیمی و ہم نصابی مقابلہ جات کے انعقاد کی خواہش کا اظہار کیا۔
یہ ادارہ علاقے میں تعلیم، تربیت اور ترقی کی روشن مثال بن چکا ہے اور آنے والی نسلوں کے لیے علم و کردار سازی کا ایک مضبوط مرکز ثابت ہو رہا ہے۔

Address

Narowal

Telephone

+923334032285

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bright Career Saleem Shad Science Academy Kanjrur NWL posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Bright Career Saleem Shad Science Academy Kanjrur NWL:

Shortcuts

Share