Operator Style Trader PSX

Operator Style Trader PSX .

Market Update The situation is same like 2022 almost, international oil prices are hiking, our government is unable to a...
27/03/2026

Market Update
The situation is same like 2022 almost, international oil prices are hiking, our government is unable to avoid hike yet it is struggling to avoid hike. This will be putting long term impact on macro economy, dollar and petrol both will burst upside. Itny ma next election aaya ya domestic political instability generate hui tou sb khtm. We are still in beginning of bearish market. I'll be doing SIP, trading almost ended. Jb lgy gaa macroeconomic dobara boom cycle ma ja rhi tou I'll resume trading.

تین اہم باتیںپچھلے دنوں ہونے والی سیلنگ فارن سیلنگ تھی۔ مارکیٹ کا اسٹرکچر بئیرش زون کے اوپر کھڑا ہے، بئیرش مارکیٹ میں جا...
01/03/2026

تین اہم باتیں

پچھلے دنوں ہونے والی سیلنگ فارن سیلنگ تھی۔

مارکیٹ کا اسٹرکچر بئیرش زون کے اوپر کھڑا ہے، بئیرش مارکیٹ میں جانا آپریٹر کا بھی نقصان ہے۔

مارکیٹ بہت سی خبروں اور افواہوں کا اثر پہلے ہی لے چکی ہے

نہ مارکیٹ میں اب فارن پوزیشنز پراثر ہیں، اور نہ ہی آپریٹر مارکیٹ کو ایسے حالات میں جب اکانومی ٹھیک جا رہی ہو بئیرش زون میں لے جائے گا کیونکہ ایسا کرنا مطلب پبلک کو سستا مال پکڑوانا۔ مارکیٹ ایک بانوے سے گری ہے، ایک شاندار سیلنگ کے لیے ایک پچاسی کو چھونا ہو گا۔

Operator Style Trader PSX Market won't turn fully bullish but market will attempt to regain its upward trajectory from t...
24/02/2026

Operator Style Trader PSX

Market won't turn fully bullish but market will attempt to regain its upward trajectory from this level.

Here is the detailed explanation

دنیا کی تمام اسٹاک ایکسچینجز پہلے دن سے لے کر اج تک صرف ایک ہی فارمولے پر چلتی آ رہی ہیں۔ ایک ہاتھ سے پیسہ پکڑو اور دوسرے ہاتھ کو تھما دو۔ لیکن چارٹ پر یہ معلوم کیسے کرنا ہے کہ پیسہ کہاں پر پڑا ہے۔ اس کو جاننے کی سب سے بڑی نشانی مومینٹم آرڈر بلاک ہوتا ہے۔ مومینٹم اور آرڈر بلاک۔۔۔ یہ دو مختلف چیزوں کو یکجا کر کے آپریٹر اسٹائل ٹریڈر نے مارکیٹ میں لیکیوڈٹی کو جانچنے کے لیے ایک خودکار طریقہ دریافت کیا ہے۔ مومینٹم ارڈر بلاک مارکیٹ میں ایک ایسا مقام ہوتا ہے جسے آپ پانچ یا اس سے زائد مسلسل گرتی یا چڑھتی کینڈلز کہہ سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر چند ماہ قبل مارکیٹ ایک لاکھ سڑسٹھ ہزار سات سو پوائنٹس سے گری تو سات کینڈلز میں لگاتار 156000 تک گرتی چلی گئی۔ میرے مطابق یہی وہ مومینٹم ہوتا ہے جو مارکیٹ میں خوفناک لیکیوڈٹی جنریٹ کرتا ہے کیونکہ اس کے بعد آنکھیں بند کر کے آنے والی تیزی آپ کو قریباً اندھا کر دیتی ہے لیکن یہ طوفان کی شروعات ہوتی ہے۔

آپ نے مارکیٹ میں صرف ایسا آرڈر بلاک دیکھنا ہے، اگر ایسا آرڈر بلاک بلش فل اپ ہو رہا ہو تو مارکیٹ آنے والے دنوں میں تیزی کرے گی۔ اگر بئیرش فل اپ ہو رہا ہو تو مارکیٹ آنے والے دنوں میں بئیرش رہے گی۔
اب یہ بات اتنی سادہ بھی نہیں ہے۔ ایسا کوئی بھی مومینٹم آرڈر بلاک بنے تو آپ نے مندرجہ ذیل باتوں کا خیال رکھنا ہے

1. آرڈر بلاک کے اندر کوئی دوسرے رنگ کی کینڈل نہ ہو۔ یعنی اگر مارکیٹ گر رہی ہے تو صرف لال کینڈلز اور اٹھ رہی تو صرف لاؤ مال کینڈلز
2. ان سائیڈ بار کو مومینٹم کینڈل ہی مانا جائے گا
3. آپ نے اس آرڈر بلاک کے بریک آؤٹ ہونے کا انتظار کرنا ہے
4. بریک آؤٹ کے بعد مارکیٹ اس ایریا کو ری ٹیسٹ کرے گی جہاں اس نے آرڈر بلاک کو بریک آؤٹ کیا ہو۔ آپ نے اس سونگ ہائی یا سونگ لو کو مارک کر لینا ہے جہاں سے مارکیٹ ری ٹیسٹ کے لیے آئی ہو۔
5. جب تک مارکیٹ اس سونگ ہائی یا سونگ لو کی لیکیوڈٹی لے کر انگلفنگ کینڈل یا چینج آف کریکٹر نہیں کرتی مارکیٹ کبھی نہیں گرے یا اٹھے گی۔
6. اب کہاں تک گرے گی یا اٹھے گی؟ وہاں تک جہاں اس مومینٹم آرڈر بلاک کے بریک آؤٹ سے پہلے نیچے نیا آرڈر بلاک یا فئیر ویلیو گیپ بنا ہو گا۔

یہ وہ پریمیم نالج ہے جو مارکیٹ کا باپ بھی آپ کو فیس بک پر آ کر نہیں بتائے گا۔

Happy and Wise Investing

Ay bhagwan !!Ya kia ha 😆
01/02/2026

Ay bhagwan !!
Ya kia ha 😆

آج جس اصول پر بات کریں گے میں نے یہ اصول اپنی ٹریڈنگ کے چوتھے سال میں سیکھا۔ آپ نے اکثر سنا ہو گا آج فلاں سیکٹر میں تیزی...
29/01/2026

آج جس اصول پر بات کریں گے میں نے یہ اصول اپنی ٹریڈنگ کے چوتھے سال میں سیکھا۔

آپ نے اکثر سنا ہو گا آج فلاں سیکٹر میں تیزی ہے اور فلاں سیکٹر میں مندی ہے؟ لیکن کبھی آپ نے سوچا کہ سیکٹر میں تیزی ہونے کے باوجود بھی آپ جس اسٹاک کا انتخاب کرتے ہیں آپ اس ٹریڈ میں کوئی خاص فائدہ نہیں اٹھا پاتے؟ ایسا کیوں؟ کیوں کہ آپ کے پاس یا تو ٹریڈ کرنے کے لیے کوئی اسٹریٹیجی نہیں ہے یا آپ سمجھتے ہی نہیں کہ اسٹریٹیجی کسے کہا جاتا ہے۔ آپ جو بھی ٹریڈنگ اسکول آف تھاٹ فالو کرتے ہیں، اسمارٹ منی، آئی سی ٹی، موونگ ایوریج، آر ایس آئی، وی سی ایس یا آپریٹر اسٹائل ٹریڈنگ، مسئلہ ان سب میں کہیں نہیں ہے مسئلہ ہے مندی میں تیز سمت کے رخ پر کھڑے ہونا اور تیزی میں مندی کے رخ پر کھڑے ہونا۔ جب آپ دیکھیں کہ کسی اسٹاک میں تیزی ہے تو آپ کا دھیان اس طرف ہونا چاہیے کہ کون سا اسٹاک آپ کو پرفیکٹ ٹریڈ دے رہا ہے ناکہ کس اسٹاک میں زیادہ والیوم ہے یا کس اسٹاک میں پیسہ زیادہ بنے گا۔

مثال کے لیے اس چارٹ کو دیکھیں۔ سلور اور گولڈ کا چارٹ ہے 29 جنوری 2026 کا۔ یہاں پر دونوں دھاتوں میں شدید تیزی کے بعد ایک کریکشن ہوئی۔ ایک دھات گولڈ میں سیٹ اپ بن گیا اور دوسرے میں سیٹ اپ نہیں بنا، کیا ہوتا اگر آپ سلور کو ہی دیکھتے رہ جاتے؟ آپ کبھی بھی آنے والی تیزی جس میں جیت کی شرح سو فیصد تھی کبھی پکڑ نہیں پاتے لیکن اگر آپ کے سامنے دونوں چارٹ ہوتے تو آپ گولڈ کے سیٹ اپ کو پکڑ لیتے۔ اس لیے مارکیٹ میں کسی بھی آئٹم سے شادی نہیں کرنی۔ ہمیشہ اپنے اصول فالو کرنے ہیں۔ کسی سیکٹر میں آنے والی تیزی کو پکڑنے کا سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ ملٹی چارٹس کا استعمال کریں اور تیزی والے سیکٹر میں بننے والی ٹھیک آپرچونیٹی کو کریک کریں بجائے اس کے اپنے پسندیدہ شئیر کو دیکھتے ہوئے ہاتھ ملتے رہ جائیں۔

Yesterday I was on shortToday in NY opening, I bet long on Gold 🪙 سیکھیں، سمجھیں، آنکھیں کھل جائیں گی مارکیٹ آپ کے ساتھ ...
22/01/2026

Yesterday I was on short
Today in NY opening, I bet long on Gold 🪙

سیکھیں، سمجھیں، آنکھیں کھل جائیں گی مارکیٹ آپ کے ساتھ کرتی کیا ہے۔
اگر آپ ٹریڈر ہیں تو مارکیٹ اور آپ کا رشتہ صرف ایک اسٹاپ لاس ہے۔ بڑے نقصان سے بچیں۔ بڑا نفع بن جائے گا

اگر آپ نہیں جانتے کہ مارکیٹ میں وک کیوں بنتی ہیں تو آپ کو آج ہی ٹریڈنگ چھوڑ کر انویسٹمنٹ کی طرف چلے جانا چاہیے ورنہ یہ م...
22/01/2026

اگر آپ نہیں جانتے کہ مارکیٹ میں وک کیوں بنتی ہیں تو آپ کو آج ہی ٹریڈنگ چھوڑ کر انویسٹمنٹ کی طرف چلے جانا چاہیے ورنہ یہ مارکیٹ آپ کو کھا جائے گی۔ مارکیٹ بے رحم ہے اور یہ ان پڑھ لوگوں پر بالکل بھی ترس نہیں کھاتی۔ یوٹیوب پر سب موجود ہے۔ آپریٹر اسٹائل ٹریڈر کا مقصد آپ کو بتانا ہے کہ کیا سیکھنا ہے۔ سیکھنا یوٹیوب سے ہے۔ آپریٹر اسٹائل ٹریڈر کوئی کورس یا کالز نہیں بیچتا۔

21-Jan-2026یہ کے ایس ای ہنڈرڈ کا اکیس جنوری 2026 کا چارٹ ہے۔ یہ کوئی خریداری یا فروخت کی کال نہیں ہے۔اس پوسٹ کا مقصد آپ ...
21/01/2026

21-Jan-2026
یہ کے ایس ای ہنڈرڈ کا اکیس جنوری 2026 کا چارٹ ہے۔ یہ کوئی خریداری یا فروخت کی کال نہیں ہے۔

اس پوسٹ کا مقصد آپ کو فیبوناچی لیولز کے استعمال سے متعارف کروانا ہے تا کہ آپ یہاں سے ایک آئیڈیا لے کر یوٹیوب پر جائیں اور فیبوناچی لیولز کو مزید سمجھیں۔ فیبوناچی نمبرز کا استعمال کر کے آپ کیسے یہ معلوم کریں گے کہ مارکیٹ کا اگلا لیول کیا ہے جہاں سے مارکیٹ ریورس کرے گی؟ مارکیٹ کے پرانے پاپی اور مہتی پرن لوگوں کے مطابق مارکیٹ اگر فیوباناچی لیول تئیس فیصد سے واپس کو اچھال دے تو آنے والی تیزی اپنے آپ کو بہت زیادہ دیر برقرار نہیں رکھ سکتی۔ اگر اڑتیس فیصد سے اٹھے تو مارکیٹ کی کوریکشن کو مناسب سمجھا جاتا ہے اور آنے والی تیزی میں اچھے مواقع مل سکتے ہیں لیکن جو تیزی فیبوناچی لیول پچاس اور پچاس سے لے کے اٹھہتر فیصد کے درمیان بنے اس کے بعد آنے والی تیزی یا مندی زبردست اور صحت مند ہوتی ہے۔ جیسے آٹھ جنوری سے تیرہ جنوری تک مارکیٹ نے پچاس فیصد کوریکشن لی اور آنے والی تیزی نے کل کے ٹریڈنگ سیشن میں آل ٹائم ہائی توڑا۔ اب آج سے آنے والی مندی کیا صرف ایک کریکشن ہے؟ یا کوئی بئیرش رجحان؟ اسے سمجھنے کے لیے آپ فیوباناچی لیولز کو مدنظر رکھیں گے۔ ہر دو لیول کے درمیان کوئی بلش کینڈل اسٹک پیٹرن کو پہچاننے کے کوشش کریں اور اس کی فیوباناچی لوکیشن سے اندازہ کریں گے کہ اس میں آنے والی تیزی یا اچھال کا رجحان کتنا ہو گا۔ لیکن ایک بات یاد رکھیں کہ فیوباناچی لیولز میں آپ کے لیے خریدنے کا موقع تب تک ہے جب تک بات اٹھہتر فیصد سے اوپر اوپر ہے۔ جیسے ہی فیوباناچی لیول سو کو مارکیٹ توڑ دے گی وہ اپنے بئیرش سائیکل میں داخل ہو جائے گی۔

آنے والے دنوں میں مارکیٹ کیسے رہے گی یہ جاننے کے لیے آپریٹر اسٹائل ٹریڈر صرف فیوباناچی لیول کا استعمال نہیں کرتا۔
اگلی پوسٹ میں فکسڈ رینج وائلیم پروفائل پر بات کی جائے گی۔

آپریٹر اسٹائل ٹریڈر مارکیٹ میں اس وقت ستر فیصد کیش پر آ گیا تھا جب مارکیٹ نو سو پوائنٹ مثبت طرف میں ٹریڈ ہو رہی تھی۔ یہ ...
21/01/2026

آپریٹر اسٹائل ٹریڈر مارکیٹ میں اس وقت ستر فیصد کیش پر آ گیا تھا جب مارکیٹ نو سو پوائنٹ مثبت طرف میں ٹریڈ ہو رہی تھی۔ یہ اسکرین شاٹ کوئی گھمنڈ نہیں ہے کہ آپرٹیر اسٹائل ٹریڈر کو مارکیٹ کے ایک ایک پل کی خبر ہے بلکہ یہ ایک اشارہ ہے کہ جب آپ مارکیٹ کو سیکھ کر کام کرتے ہیں یا سیکھے ہوئے لوگوں کے ساتھ رہ کر سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں تو مارکیٹ آپ کو ریوارڈ کرتی ہے۔ اور جہاں تک سکتھ سینس کی بات ہے تو اس کے پیچھے وارن بفٹ کا ایک مقولہ کام کر رہا تھا

مارکیٹ میں جب سب خرید رہے ہوں یہ وہ وقت ہے کہ تم اپنا مال بیچ کر نکل جاؤ۔

چارٹ پر ایسا کیا تھا کہ مارکیٹ اس مندی کا شکار ہوئی اس پر تجزیہ اگلی پوسٹ میں۔
جڑے رہیے اور واٹس ایپ پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے رابطے میں رہیے

مارکیٹ سائیڈ ویز کیوں جاتی ہے۔ یہ محض معلومات پر مبنی رائے ہے۔ اختلاف رائے کا حق بجا ہے۔ مارکیٹ کی بنیاد نفع اور نقصان ک...
19/01/2026

مارکیٹ سائیڈ ویز کیوں جاتی ہے۔

یہ محض معلومات پر مبنی رائے ہے۔ اختلاف رائے کا حق بجا ہے۔

مارکیٹ کی بنیاد نفع اور نقصان کی تقسیم پر نہیں، بلکہ ایک ایسی نفسیاتی جنگ پر ہے جہاں سسٹم کا ڈھانچہ ہی صرف افراد کو باہر دھکیل کر آپریٹر کو فائدہ پہنچانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ جب مارکیٹ اپنے پورے مومنٹم میں اوپر جا رہی ہوتی ہے، تو عروج پر بننے والی آخری کینڈل کی 'وک' ایک حتمی گواہی بن کر ابھرتی ہے کہ اب آپریٹر اپنی بساط پلٹنے والا ہے۔ یہ وک اس بات کا سو فیصد یقینی اشارہ ہوتی ہے کہ مارکیٹ اب قریبی 'فیئر ویلیو گیپ' کو ٹارگٹ کرے گی، جس کے لیے ایک سرخ کینڈل کا سہارا لینا ناگزیر ہو جاتا ہے۔ یہی وہ موڑ ہے جہاں آل ٹائم ہائی پر موجود لیکویڈیٹی الرٹ ہوتی ہے اور پینک سیلنگ کا وہ طوفان اٹھتا ہے جسے قابو کرنا خود آپریٹر کے بس میں بھی نہیں رہتا۔ یہاں آپریٹر کا ذہن یہ نہیں سوچتا کہ نفع کیسے کمانا ہے، بلکہ اس کی پوری توجہ اس شیطانی چال پر ہوتی ہے کہ کب مال آپ سے چھیننا ہے اور کب ٹاپ پر اسے آپ کے گلے میں طوق بنا کر ڈالنا ہے۔
اس خطرناک کھیل میں آپریٹر خود کبھی ڈیٹا پر بھروسہ نہیں کرتا، وہ محض ڈیٹا کو ایک جال کے طور پر استعمال کر کے آپ کو نفسیاتی شکست دیتا ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ جہاں وہ آپ کو ڈیٹا سے الجھاتا ہے، وہاں چارٹ خود آپریٹر کی چالیں بے نقاب کر کے اسے بے بس کر دیتا ہے؛ اس لیے اصل مہارت ڈیٹا پڑھنے میں نہیں بلکہ چارٹ کو سمجھنے میں ہے۔ جب آپریٹر فیئر ویلیو گیپ کی طرف مارکیٹ کو پش کرتا ہے، تو وہ دراصل اپنے لیے ایک خطرے کو دعوت دے رہا ہوتا ہے، کیونکہ اگر کنٹرول ہاتھ سے نکلا تو اس کا اپنا نقصان ہو سکتا ہے۔ اسی لیے وہ مارکیٹ کو یکدم گرانے کے بجائے چھوٹی چھوٹی لہروں میں اوپر لے جاتا ہے تاکہ خاموشی سے اپنی پوزیشنز لیکویڈیٹ کر سکے۔ کے ایس ای ہنڈرڈ (KSE-100) کے چارٹ میں یہی منظر صاف دکھائی دیتا ہے، جہاں ٹاپ پر بننے والی وک نے طاقت کا توازن سیل سائیڈ پر منتقل کر دیا، مگر آپریٹر نے نقصان سے بچنے کے لیے مارکیٹ کو ایک محدود دائرے میں الجھائے رکھا۔
سائیڈ ویز مارکیٹ کا یہ مرحلہ دراصل آپریٹر کے خوف کی عکاسی کرتا ہے، جہاں اسے ڈر ہوتا ہے کہ کنٹرول سلپ نہ ہو جائے۔ کنسولیڈیشن میں تو وہ اسٹاپ لاسز کھا کر پیٹ بھرتا ہے، مگر سائیڈ ویز میں جب وہ دیکھتا ہے کہ پبلک مل کر ایک 'اجتماعی آپریٹر' کی طرح ری ایکٹ کر رہی ہے، تو وہ اپنی دلچسپی چھوڑ دیتا ہے۔ دیکھنے والا اسے محض ایک 'تکونی شکل' یا ٹرائینگل پیٹرن کے طور پر دیکھتا ہے، لیکن اگر آپ اسے آپریٹر کے مکار ذہن کے زاویے سے نہیں دیکھیں گے تو یہ چارٹ کبھی بھی محض ایک تصویر سے زیادہ کی حیثیت اختیار نہیں کر پائیں گے۔ یاد رکھیے، آپریٹر آپ کا دشمن ہے جو ڈیٹا دکھا کر آپ کو لوٹتا ہے، مگر چارٹ وہ واحد سچ ہے جو آپریٹر کا کچا چٹھا کھول کر رکھ دیتا ہے۔
Operator Style Trader PSX

18/01/2026

مارکیٹ سائیڈ ویز کیوں جاتی ہے؟
جواب جان کر آپ کم از کم ایک بار اپنا ٹریڈنگ اسٹائل بدلنے کے بارے میں ضرور سوچیں گے۔

کبھی کسی اسٹاک بروکر، اینالسٹ یا سگنل دینے والے سے آپ نے
یہ ضرور سنا ہو گا کہ مارکیٹ یہاں سے سائیڈ ویز ہو جائے گی لیکن کبھی آپ نے کسی سے یہ پوچھا کہ مارکیٹ سائیڈ ویز کیوں ہوتی ہے؟ اگر آپ یہ چاہتے ہیں کہ آپرٹیر اسٹائل ٹریڈر مارکیٹ کے اس رویے پر اپنا تبصرہ لکھے تو اس پوسٹ پر کمنٹ میں اپنی دلچسپی ظاہر کریں۔

Address

Mansehra
21340

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Operator Style Trader PSX posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share