09/07/2023
نیپئر گراس اور ہماری لاپرواہی
بہت دنوں سے نیپئر گراس کے بارے میں بات کرنا چاہ رہا تھا ۔ تمام فارمربھائیوں اور جانوروں کے شوقین حضرات کو اس چارے کے لقصانات کے بارے میں آگاہ کرنا چایتا تھا تاکہ جو ہمارے ساتھ ہوا وہ کسی اور کے ساتھ نا ہو ۔
آج سے 3 سال پہلے ہم تین بھائیوں نے ڈیری فارم بناے کا ارادہ کیا اور بہت جلد اس کی تعمیر شروع کر کے جانور لے آئے ۔ تجربہ بالکل صفر ۔ جس کی وجہ سے بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔
میں ایک پڑھا لکھا گریجویٹ فارمر ہوں اور میرے دونوں بھائ بھی پڑھے لکھے ہیں ۔ چاروں کی سلیکشن ۔ سیمن سلیکشن ۔ جانوروں کی سلیکشن غرض اس طرح کے سارے کام میرے زمے ہیں ۔اور ہم نے سوشل میڈیا کے ذریعے ڈاکٹر مزمل ، محترمہ عائشہ ظہور صاحبہ ، ارشد خان صاحب ، چوہدری احسن منن جٹ صاحب اور دیگر ایسے بہت سے سینئرز سے ڈیری فارمر کے متعلق بہت کچھ سیکھا . خیر سب سے اہم مسئلہ جو ہمیں پیش آیا وہ چارےکی قلت کا تھا ۔ ہرسال ہی چارے کی قلت کا سامنا رہتا تھا ۔جس نے ناک میں دم کردیا تھا ۔ پہلے سال تو ہم نے بس روایتی چاروں سے ہی گزارا کیا ۔ پھر آہستہ آستہ میں نے اپنی ریسزچ کو بہتر کیا ۔ اور پتہ لگا کہ مارکیٹ میں ایسے بہت سے چارے ہیں جو روایتی چاروں سے کہیں بہتر ہیں ۔ جن میں ایک نیپئیر گراس بھی تھا ۔
اس چارے کے اوپر ریسرچ کی تو پتہ چلا کہ یہ چارا کافی حد تک چارے کی قلت کو پورا کرسکتا ہے ۔ پھر کیا تھا ۔ آنلائن اس کی قلمیں منگوائیں اور کاشت کرلیا ۔۔ اور واقعی میں اس چارے کی گروتھ نا قابلی یقین تھی ۔ ہم کسی حد تک مطمئن ہوگتے ۔۔
ہم نے نیپئر گراس کو پچھلے سال کاشت کیا تھا اور اس کے رزلٹس سے ہم کافی مطمئن بھی تھے۔ اچانک ایک دن ڈاکٹر مزمل حسن کی ویڈیو یوٹیوب پر دیکھی ۔ جس میں وہ نئپئر گراس چارے کے بارے میں بات کر رہے تھے ۔ جس میں سب سے ایم بات جس کو ہم نے اگنور کیا اور سارے فارمر حضرات اگنور کرتے ہیں وہ یہ تھی کہ اس چارے کو آپنے 6 یا 7 فٹ سے زیادہ نہیں ہونے دینا ۔ اس سے زیادہ ہوگا تو ایک تو اس کی افادیت ختم ہوجائے گی اور یہ آپ کے جانوروں میں مختلف قسم کے مسائل پیدا کرے گا ۔ اور اس کے کچھ دن بعد ہی ایک فارمر کی ویڈیو سامنے آئ جس نے نیپئر گراس کو اپنے پورے قد تک جانے دیا اور اس چارے کوسبز چارا اور توڑی دونوں کے طور پر استعمال کیا ۔ کیونکہ یہ جتنا اوپر جاتا جائے گا نیچے سے سوکھتا جائے گا اوپر صرف اس کئ پتے سبز رہیں گے وہ بھی مخصوص مدت بعد سوکھنا شروع ہوجائیں گے۔تو اس ویڈیو میں اس نے بیان کیا کہ اسکے کئ جانور معدہ بند ہونے کی وجہ سے مرگئے۔ تو ہم نے بھی کچھ اایسا ہی کیا پہلے سال چارے کی قلت کو پورا کرنے کے لیے ہم اس کو فوری طور پر کاٹتے رہے زیادہ قد ہونے کی نوبت ہی نئ آئ ۔۔شدید سردی اور کورے میں نیپئر گراس کی گروتھ بالکل رک جاتی ہے 2 مہینے تک یہ گروتھ نہیں کرتا باقی 10 مہینے یہ دبا کے گروتھ کرتا ہے ۔
ہماری بدقسمتی تب سٹارٹ ہوئ ۔ جب شدید سردی اور کورے کے بعد نیپئر گراس نے دوبارہ گروتھ کرنا شروع کی ۔ تب گرمی شروع نہیں ہوئ تھی اور برسیم بھی اپنے پورے جوبن پر تھا ۔ ہم نے نیپئر گراس کو آنے والے اس وقت کے لیے بچا کر رکھ لیا جب برسیم کے بعد اگلا چارا اگنے تک چارے کی شدید کمی ہوجاتی ہے ۔۔ ہم نے نیپئر گراس کو اس کے حال پر چھوڑ دیا ۔ اور وہ بڑھتے بڑھتے تقریبا 15 فٹ تک چلا گیا اور نیچے سے سوکھنا شروع ہوگیا ۔۔
یہاں تک تو سب ہمارے پلان کے مطابق ہی چل رہا تھا ۔ پھر وہی ہوا جس کے لیے ہم نے نیپئرگراس بچا کر رکھا ۔ گرمیاں آگئ برسیم ختم ہوگیا چارےکی قلت کا وقت تھا ۔ تب ہمارے پاس 15 فٹ کے قد واکا نیپئر گراس ہی تھا جس کو ہم نے پلان کے تحت اس کی کٹائ شروع کر کے جانوروں کو کھلانا شروع کردیا ۔ ڈاکٹر مزمل حسن اور دیگر سینئر ممبران کی نصیحتوں کو فراموش کرتے ہوئے ۔ کیونکی تب کچھ اور سمجھ نہیں آرہا تھا ۔ اور باہر سے چارا بہت مہنگا پڑ رہا تھا ۔۔ اسی لیے ہم نے سب نصیحتوں کو بھلا کر جانوروں کو وہی 15 فٹ قد آور نیپئر گراس کھلانا شروع کردیا۔۔
بس پھر کیا تھا ۔ پہلے تو دودھ یک دم نیچے آگیا ۔ پھر جانوروں کو معدے اور ہاضمے کے مسائل نے گھیر لیا
نیپئر گراس کھلانے کے کچھ دن بعد پہلے ایک وچھی کا معدہ بند ہوا ۔ اللہ کا فضل ہوا وہ ٹریٹمنٹ سے ٹھیک ہوگئ ۔
پھر دوسری گائے کا معدہ بند ہوگیا ۔ وہ بھی تین سے پانچ دن کے طویل اور مہنگے علاج کے بعد ٹھیک ہوگئ ۔ پھر ایک اور گائے کا معدہ بند ہوا ۔ وہ ٹھیک نہ ہوئی۔ اور بالاخر بیٹھ گئ ۔ دنیا جہاں کا علاج کروا لیا ۔ چین کپی کی مدد سے دو دن تک کھڑا بھی کرتے رہے ۔ لیکن نہ تو اس کا معدہ کھلا اور نہ ہی وہ اپنے پیروں پر کھڑی ہوئ بالاخر اس کو قربان کردیا ۔
اسی طرح کل ایک اور 6 ماہ کا بچہ اللہ کو پیارا ہوگیا ۔ اس کا بھی گوبر بند تھا ۔۔
چند ہزار بچانے کی خاطر لاکھوں روپے کا نقصان کرلیا ۔
اور ائندہ سے توبہ کرلی کہ اس چارے کے بارے میں جو سینئرز سے سنا اس کا ایک ایک لفظ درست ہے۔ اس سارے قصے کو بتانا میں نے اسی لیے ضروری سمجھا کیوں کہ نیپئر گراس لوگوں میں بہت مقبول ہے ۔ بہت سے لوگ اس کا بے دریغ ستعمال کرتے ہیں ۔۔
ہم نے تو آئندہ سے یہ نصیحت پکڑ لی کہ نیپئر گراس کو زیادہ سے زیادہ 6 فٹ سے اوپر نئ جانے دینا ۔ میری بھی آپسے یہی گزارش ہے کہ اس چارے کا غلط استعمال پہت بڑے نقصان کا باعث بن سکتا ہے ۔ ہمارے یہاں بیج بیچنے والے دکاندار حضرات بیج کی تعریف ہی اس کے قد کاٹھ کو بیان کرنے سے شروع کرتے ہیں ۔ کہتے ہیں کہ یہ چارا لے لیں یہ 15 فٹ تک قد کرتا ہے ۔ اور ہمارے بھولے کسان یہ خوبی دیکھ کر فورا اس چارے کا بیج خرید لیتے ہیں
اس میں لکھے گئے سب الفاظ میری آپ بیتی ہیں ۔ میں کسی کمپنی یا اس کی قلمیں بیچنے والے ادارے کی خلاف ورزی نہیں کرہا ۔ بس اس چارے کے متعلق کچھ ضروری حقائق تھے جس سے لوگوں کو آگاہ کرنا تھا۔
یہ چارا برا نہیں ہے ۔ بہت سارے روایتی چاروں سے بہتر ہے ۔بس اس چارے کا صحیح استعمال بے حد ضروری ہے ۔ ۔
اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو
اللہ تعالی ان سب حضرات کا جس میں بالخصوص ڈاکٹر مزمل حسن ، محترمہ عائشہ ظہور صاحبہ ، ارشد خان صاحب ، چوہدری احسن منن جٹ صاحب اور ایسے بہت سے سینئرز جو اللہ کی رضا کے لیے پاکستاں میں غریب فارمرز کی مدد کسی بھی طرح سے کر ریے ہیں بے حد شکر گزار ہوں ۔ ان 3 سالوں میں ان سے اتنا کچھ سیکھا کہ آج الحمداللہ زیادہ نہیں تو اس قابل ضرور ہیں کہ جانوروں کی زبان کو سمجھ سکیں ۔۔
اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو
دعاؤں کا طلبگار
محمد عمیر بن عبدالمجید