15/02/2026
مریم نواز نے پنجاب میں جو قوانین نافذ کیے ہیں، وہ مجموعی طور پر عوام کی بہتری کے لیے ہیں۔ اگر ان قوانین پر صحیح طریقے سے عمل کیا جائے اور انہیں تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے تو یہ صوبے ہی نہیں بلکہ پورے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بہت سے لوگ یہ امید رکھتے ہیں کہ اگر انہیں مستقبل میں ملک کی سطح پر کام کرنے کا موقع ملا تو وہ پاکستان کو بہتر سمت میں لے جا سکتی ہیں۔
تاہم مسئلہ صرف قوانین بنانے کا نہیں بلکہ ان پر عمل درآمد کا بھی ہے۔ بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں لوگ اکثر قانون کو سنجیدگی سے نہیں لیتے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ملک ترقی کرے، مگر خود قوانین کی پابندی کرنے کو تیار نہیں ہوتے۔ جب تک عوام قانون کو اپنا نہیں بنائے گی اور ذاتی فائدے کے بجائے اجتماعی بھلائی کو ترجیح نہیں دے گی، تب تک کوئی بھی قانون مستقل فائدہ نہیں دے سکتا۔
حقیقت یہ ہے کہ اچھے قوانین تب ہی کامیاب ہوتے ہیں جب حکومت اور عوام دونوں اپنی ذمہ داری نبھائیں۔ اگر یہ قوانین ہمیشہ کے لیے نافذ رہیں اور عوام بھی ان کا احترام کریں تو ملک میں نظم و ضبط، انصاف اور ترقی ممکن ہے۔