State Life Insurance corporation of Pakistan Noorpur Thal

State Life Insurance corporation of Pakistan Noorpur Thal For insurance policies

23/12/2025
✅ اپنے کل کو محفوظ بنائیں!💙 سیونگ + پروٹیکشن پلان📅 5 سے 20 سال کی مدت💰 کم پریمیم میں زیادہ فائدہ✔️ قدرتی موت اور حادثاتی...
20/10/2025

✅ اپنے کل کو محفوظ بنائیں!
💙 سیونگ + پروٹیکشن پلان
📅 5 سے 20 سال کی مدت
💰 کم پریمیم میں زیادہ فائدہ
✔️ قدرتی موت اور حادثاتی موت کی مکمل کوریج
✔️ شادی، بچوں کی تعلیم، ریٹائرمنٹ پلان سب ایک جگہ
📍 آج ہی رابطہ کری 03085748662
03425841522
📌 اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان
🌟 زندگی کی گارنٹی، خوشیوں کی مکمل حفاظت

آج مورخہ 10 اگست اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کانفرنس نورپور تھل۔ ہمارے ہر دلعزیز سیکٹر ہیڈ خاور بھٹی صاحب اور ہمارے ایر...
10/08/2025

آج مورخہ 10 اگست اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کانفرنس نورپور تھل۔ ہمارے ہر دلعزیز سیکٹر ہیڈ خاور بھٹی صاحب اور ہمارے ایریا 2767 کا فخر ہمارا لیڈر ملک تنویر الحق کنڈا صاحب جو کہ سرگودھا سے تشریف لاۓ ہیں، سیلز مینیجر ملک عرفان جوئیہ صاحب نورپور تھل اور سیلز مینیجر ملک گلزار صاحب رنگپور سے تشریف لاۓ ہیں۔

06/08/2025

🎁🎁🎁. کامیابی کی اصل کہانی

🟦 اسٹیٹ لائف ونڈو تکافل💼 تکافل انڈومنٹ پلانمحفوظ مستقبل، شریعت کے مطابق مالی تحفظ🌟 حکومتِ پاکستان کی گارنٹی کے ساتھ🔷 یون...
04/08/2025

🟦 اسٹیٹ لائف ونڈو تکافل
💼 تکافل انڈومنٹ پلان
محفوظ مستقبل، شریعت کے مطابق مالی تحفظ
🌟 حکومتِ پاکستان کی گارنٹی کے ساتھ

🔷 یونٹ لنکڈ + بونس بیسڈ پلان
📌 مکمل طور پر شرعی اصولوں پر مبنی
📌 وقف + وکالہ + مضاربہ ماڈل کے تحت
📌 سرمایہ کاری صرف شریعہ کمپلائینٹ فنڈز میں
📌 اسٹیٹ لائف – حکومتِ پاکستان کے تحت قائم قومی ادارہ

🔍 اہم تفصیلات:
🔹 انٹری کی عمر: 18 سے 65 سال
🔹 ممبرشپ مدت: کم از کم 10 سال، زیادہ سے زیادہ 57 سال
🔹 سالانہ کم از کم کنٹریبیوشن: 15,000 روپے

💰 میچورٹی پر فوائد:
✔️ سم کور
✔️ بونس (اگر کوئی ہو)
✔️ یونٹس کی ویلیو
📌 تحفظ + منافع + بچت — سب کچھ ایک ساتھ

⚠️ وفات کی صورت میں مکمل تحفظ:
🔹 سم کور
🔹 بونس (اگر کوئی ہو)
🔹 یونٹس کی ویلیو

✨ خصوصی فیچرز:
✅ تاخیر سے کنٹریبیوشن پر کوئی لیٹ فیس نہیں
✅ پارشل ودڈرال پر کوئی مارک ڈاؤن یا جرمانہ نہیں
✅ دوسری قسط کی عدم ادائیگی پر:

آپشن A: پالیسی ایک سال تک فعال

آپشن B: جب تک اکاؤنٹ میں فنڈز موجود ہوں، پالیسی جاری رہتی ہے

💼 سرنڈر کی سہولت:
🔹 24 ماہ بعد، بشرط کہ 2 کنٹریبیوشن ادا کی ہوں
🔹 حاصل ہونے والے فوائد:

انویسٹمنٹ فنڈ کی ویلیو

سم کور کی سرنڈر ویلیو
🔹 4 سال مکمل ہونے پر:

بونسز (اگر ہوں) کی سرنڈر ویلیو بھی شامل

💡 یہ پلان کن کے لیے مفید ہے؟ اور کن ضروریات کے لیے؟
✅ اہم وجوہات / ضروریات:
🔹 خاندانی مالی تحفظ (خصوصاً کفیل کی غیرموجودگی میں)
🔹 بچوں کی تعلیم کے لیے محفوظ بچت
🔹 بیٹی کی شادی یا دیگر خاندانی ذمہ داریوں کے لیے
🔹 ریٹائرمنٹ کے بعد مالی سکون کے لیے
🔹 حج یا عمرہ کے لیے مالی منصوبہ بندی
🔹 طبی یا حادثاتی اخراجات کے لیے مالی تیاری
🔹 شریعت کے مطابق بچت و سرمایہ کاری

👥 یہ پلان کن افراد کے لیے موزوں ہے؟
🔸 خاندان کے کفیل
🔸 نوکری پیشہ افراد
🔸 کاروباری حضرات
🔸 بچوں کے مستقبل کے لیے فکر مند والدین
🔸 شریعت کے مطابق سرمایہ کاری کے خواہشمند افراد
🔸 وہ لوگ جو باہمی تعاون (تکافل) پر یقین رکھتے ہوں

✅ کیوں منتخب کریں اسٹیٹ لائف ونڈو تکافل؟
🔹 شرعی نگرانی کے ساتھ مکمل ہم آہنگ
🔹 حکومتِ پاکستان کی گارنٹی
🔹 اسٹیٹ لائف کا اعتماد اور شفافیت
🔹 خاندان، مستقبل، اور سرمایہ سب کی حفاظت

📞 رابطہ کریں:
محمد توقیر اعجاز
انچارج تکافل – نورپورتھل
📱 0308-5748662
📱03425841522

اسٹیٹ ﻻٸف ﻻیاآپ کے خوابوں کی تعبیر♥️♥️♥️♥️
03/08/2025

اسٹیٹ ﻻٸف ﻻیاآپ کے خوابوں کی تعبیر♥️♥️♥️♥️

سلز مینیجر عرفان جوٸیہ نور پور تھل♥️♥️
03/08/2025

سلز مینیجر عرفان جوٸیہ نور پور تھل♥️♥️

اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان:جدت اور اعتماد کے ذریعے مالی تحفظ کے استحکام کے لیے کوشاں1972 میں قائم ہونے والی...
02/08/2025

اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان:جدت اور اعتماد کے ذریعے مالی تحفظ کے استحکام کے لیے کوشاں

1972 میں قائم ہونے والی اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان (SLIC) مالی استحکام اور اعتماد کی علامت کے طور پر پہچانی جاتی ہے۔ ملک کی پبلک سیکٹر کی سب سے بڑی لائف اور ہیلتھ انشورنس کمپنی ہونے کے ناطے، یہ مسلسل AAA ریٹنگ برقرار رکھے ہوئے ہے اور لاکھوں پاکستانیوں کا ایک قابلِ اعتماد ادارہ ہے۔ حکومتِ پاکستان کی سرپرستی اور اعتماد، خدمت، شفافیت اور دیانت جیسی اقدار پر قائم، اسٹیٹ لائف ملک بھر کے خاندانوں کو مالی تحفظ فراہم کرنے میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہے۔
چیف ایگزیکٹیو آفیسر شعیب جاوید حسین کی قیادت میں ادارے نے ایک قابلِ ذکر تبدیلی کا سفر طے کیا ہے، جس میں جدت اور نمایاں ترقی شامل ہے، جس نے اسے ایک مالیاتی پاور ہاؤس میں تبدیل کر دیا ہے۔ صرف چار سال میں SLIC نے اپنے مارکیٹ شیئر میں نمایاں اضافہ کیا، جس میں منافع میں 300 فیصد سے زائداضافہ، آمدنی میں 181 فیصد سے زائداضافہ، اور پالیسی ہولڈرز کو مختص منافع میں 100سے زائد اضافہ شامل ہے۔ یہ کارکردگی دور اندیشی پر مبنی فیصلوں، تیز رفتار ڈیجیٹل تبدیلی پر توجہ، اور جدید مصنوعات کے تعارف کی عکاسی کرتی ہے—وہ تبدیلیاں جنہوں نے پاکستان میں زندگی اور صحت کی انشورنس خدمات کی فراہمی کو نئی جہت دی ہے۔
شعیب جاوید حسین، چیف ایگزیکٹیو آفیسر، اسٹیٹ لائف انشورنس کا کہنا ہے:
"انشورنس مالی طور پر بااختیار بنانے کا ایک ذریعہ ہے۔اسٹیٹ لائف کے پاس پانچ دہائیوں سے زائد کا تجربہ اور لاکھوں افراد کا اعتماد ہے۔ یہ شہری مراکز سے لے کر دور دراز اور پسماندہ علاقوں تک پاکستانیوں کے لیے مالی تحفظ کی بنیاد رہی ہے۔ اسٹیٹ لائف کی خدمات صرف زندگی کی انشورنس تک محدود نہیں بلکہ سماجی صحت کے انتظام اور پاکستان کی کیپیٹل مارکیٹس میں طویل مدتی سرمایہ کاری کے ذریعے ہم ملک کی اقتصادی ترقی اور مالی شمولیت میں فعال کردار ادا کرتے ہیں۔"
SLIC کی ترقی پسندانہ حکمتِ عملی میں جدت مرکزی مقام کی حامل ہے۔ ادارے نے اپنی خدمات تیز تر،زیادہ مؤثر اور صارف پر مرکوز بنانے کے لیے آپریشنز جدید خطوط پر استوار کیے ہیں۔ اسلام آباد میں واقع اسٹیٹ لائف ٹاور میں قائم جدید ڈیٹا سینٹرموجودہ وقت میں معلومات کی ترسیل، محفوظ ڈیٹا مینجمنٹ اور مربوط خدمات فراہم کرتا ہے، جو صحت کے پالیسی ہولڈرز کو 24/7سہولت فراہم کرتا ہے۔ یہ مرکز پاکستان کے بڑے الیکٹرانک میڈیکل ریکارڈز میں سے ایک کا حامل بھی ہے، جو کلیمز مینجمنٹ اور آپریشنل شفافیت بہتر بناتا ہے۔
ادارے کے ڈیجیٹل انقلاب میں e-underwriting، آن لائن پریمیم ادائیگی، اور e-claims مینجمنٹ جیسے اقدامات متعارف کروائے گئے ہیں۔ مضبوط ڈیجیٹل پلیٹ فارم، نئے ڈیزائن کی ویب سائٹ، اور صارف پر مرکوز موبائل ایپلیکیشنز—جیسے MySLIC، State Life Health Plus، اور SLIC Agent Pro—کاغذ سے پاک ایک انشورنس نظام کی راہ ہموار کر رہے ہیں۔ سماجی صحت انشورنس پروگراموں کے تحت مستفید افراد کے لیے، SLIC نے Sehat Sahulat موبائل ایپ تیار کی ہے جو عوام کو قریبی پینل اسپتال، مخصوص سہولیات/امراض کے علاج کی دستیابی، اکاؤنٹ بیلنس، آن لائن شکایات درج کرنے وغیرہ سے متعلق موجودہ وقت کی معلومات فراہم کرتی ہے۔ یہ اقدامات ملک بھر میں خدمات تک مساوی رسائی یقینی بناتے ہوئے کاغذ سے پاک ایک نظام کی بنیاد رکھ رہے ہیں۔
SLIC نے پالیسی ہولڈرز کی متنوع ضروریات پوری کرنے کے لیے اپنی مصنوعات کی فہرست کو بھی وسعت دی ہے۔ اس کے روایتی اور شرعی اصولوں پر مبنی تکافل منصوبوں میں" پلاٹینم پلس" اور" گولڈن انڈوومنٹ" جیسے بچت او رسرمایہ کاری کے منافع بخش منصوبے شامل ہیں، ساتھ ہی ریٹائرمنٹ انیوٹی اور پنشن پلانز بھی موجود ہیں جو بعد از ریٹائرمنٹ مالی استحکام یقینی بناتے ہیں۔ ادارہ پاکستان کا پہلا خواتین پر مرکوز کینسر تحفظ منصوبہ "صنفِ آہن" بھی پیش کرتا ہے، اور کسانوں، فری لانس کارکنوں، SMEs اور خاندانوں کے لیے مخصوص حل فراہم کر کے مالی شمولیت کا عزم اجاگر کرتا ہے۔ معروف مالیاتی و غیر مالیاتی اداروں کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری نے مارکیٹ میں رسائی مضبوط کی ہے اور یہ پائیدار ترقیاتی حکمتِ عملی کی عکاسی کرتی ہے۔
SLIC نے گزشتہ چار سالوں میں پائیدار ترقی اور مالی شمولیت کو فروغ دینے کے لیے بنائی گئی حکمتِ عملی کے ذریعے اپنی مارکیٹ پوزیشن مستحکم کی ہے۔ معروف مالیاتی او رغیر مالیاتی اداروں کے ساتھ اشتراک سے تقسیم کے نیٹ ورک کو وسعت دی، خدمات کی فراہمی بہتر بنائی، اور آپریشنل کارکردگی بڑھائی۔ کارپوریٹ گروپ اور بینک انشورنس شراکت داریوں میں توسیع نے بینکنگ چینلز کے ذریعے تحفظ تک رسائی میں نمایاں اضافہ کیا، جبکہ ڈیجیٹل ادائیگی پلیٹ فارمز کے ساتھ اشتراک نے پریمیم کی وصولی آسان بنائی اور صارفین کا لین دین کا تجربہ بہتر کیا۔
بلوچستان، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں سماجی صحت کے پروگراموں کے انتظام کے ساتھ ساتھ پاکستان کی کیپیٹل مارکیٹس میں ادارہ جاتی سرمایہ کار کے طور پر SLIC کا کردار ملک کی اقتصادی استحکام اور قومی ترقی میں اس کا تعاون اجاگر کرتا ہے۔ ادارہ اپنی کاروباری سماجی ذمہ داری صحت، تعلیم اور کمیونٹی کے ساتھ سرگرمیوں کے اقدامات کے ذریعے بھی پورا کرتا ہے، جو ان کمیونٹیز کی بہتری کے وسیع تر مشن سے ہم آہنگ ہے ، جن کی یہ خدمت کرتا ہے۔
اپنی قابلِ اعتماد میراث، مالیاتی طاقت، اور مستقبل بین ترقیاتی حکمتِ عملی کے ساتھ، SLIC اس عزم پر قائم ہے کہ ہر پاکستانی زندگی کی غیر یقینی صورتحال کا سامنا اعتماد اور مالی خودمختاری کے ساتھ کر سکے۔ اگر آپ نے ابھی تک انشورنس حاصل نہیں کی، تو یہی وقت ہے کہ اپنے اور اپنے خاندان کے لیے ایک مالی طور پر بااختیار مستقبل کی جانب قدم بڑھائیں۔ آج ہی StateLife.com.pk پر جائیں یا اپنے قریبی اسٹیٹ لائف دفتر سے رابطہ کریں، اور وہ پالیسی منتخب کریں جو آپ کی زندگی میں سکون، تحفظ اور مالی آزادی لائے۔

Address

NoorPur Thal
Khushab

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when State Life Insurance corporation of Pakistan Noorpur Thal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share