04/09/2025
🌟 بروکر کیسے کام کرتے ہیں؟ 🌟
پچھلی پوسٹ میں ہم نے دیکھا کہ بروکر کے کتنے اقسام ہوتے ہیں (فاریکس، کرپٹو، کموڈیٹی) اور ایک بروکر کو منتخب کرتے وقت کن باتوں کا خیال رکھنا چاہیے
آج ہم یہ دیکھیں گے کہ بروکر اصل میں کام کیسے کرتے ہیں؟
بروکر کی دو بڑی اقسام ہیں
1️⃣ DD بروکر (Dealing Desk Broker)
انہیں عام زبان میں مارکیٹ میکر بھی کہا جاتا ہے۔
یہ بروکر آپ کے آرڈرز کو اپنی کمپنی کے اندر ہی execute کرتے ہیں، اصل مارکیٹ میں نہیں بھیجتے۔
اس کا مطلب ہے کہ آپ کا نقصان یا منافع ان ہی کے سسٹم کے اندر ہوتا ہے۔ شفافیت کم ہوتی ہے، اسی لیے زیادہ تر ٹریڈرز ان سے بچتے ہیں۔
2️⃣ NDD بروکر (No Dealing Desk Broker)
یہ بروکر آپ کے آرڈرز کو براہِ راست مارکیٹ میں بھیجتے ہیں۔ شفافیت زیادہ ہوتی ہے اور یہ ٹریڈرز کے لیے بہتر مانے جاتے ہیں۔
👉 NDD Broker
بروکر کی مزید دو قسمیں ہیں۔
ECN (Electronic Communication Network)
یہ بروکر آپ کو براہِ راست مارکیٹ کے خریداروں اور بیچنے والوں سے جوڑتا ہے۔
سب سے زیادہ شفاف اور پروفیشنل بروکر یہی سمجھے جاتے ہیں۔
STP (Straight Through Processing)
یہ بروکر آپ کے آرڈرز کو براہِ راست بڑے اداروں اور بینکوں (Liquidity Providers) تک پہنچا دیتے ہیں۔
یہ بھی fair ہوتے ہیں کیونکہ بیچ میں بروکر کی اپنی دخل اندازی نہیں ہوتی۔
اس لیے ہمیشہ کوشش کریں کہ آپ NDD بروکر کا انتخاب کریں، خاص طور پر ECN یا STP، تاکہ آپ کی ٹریڈنگ safe اور fair ماحول میں ہو۔
Crypto Exchange کیا ہے
ایکسچینج ایک آن لائن پلیٹ فارم ہے جہاں لوگ cryptocurrency buy اور sell کرتے ہیں۔
یہ بالکل ایک بازار (Marketplace) کی طرح ہے جہاں خریدار اور بیچنے والے آپس میں لین دین کرتے ہیں۔
فاریکس میں جیسے بروکر ضروری ہوتا ہے، بالکل ویسے ہی کرپٹو میں ایکسچینج ضروری ہے۔
لیکن فرق یہ ہے کہ ایکسچینج براہِ راست آپ کو دوسرے users کے ساتھ connect کر دیتی ہے۔
سادہ الفاظ میں: بروکر پل (Bridge) ہے، اور ایکسچینج بازار (Marketplace) ہے۔
---
🔹 Crypto Exchange کے Types
1️⃣ Centralized Exchange (CEX)
یہاں ایک کمپنی بیچ میں موجود ہوتی ہے جو سب کچھ control کرتی ہے۔
مثالیں: Binance, Bybit, KuCoin
فائدہ: Easy to use، زیادہ liquidity
نقصان: Funds آپ exchange کے پاس رکھتے ہیں۔
---
2️⃣ Decentralized Exchange (DEX)
یہاں کوئی کمپنی بیچ میں نہیں ہوتی، سب کچھ براہِ راست blockchain پر ہوتا ہے۔
مثالیں: Uniswap, PancakeSwap
فائدہ: پرائیویسی اور security زیادہ
نقصان: Technical اور کبھی liquidity کم
---
3️⃣ Hybrid Exchange (HEx)
یہ CEX اور DEX کا combination ہے۔
فائدہ: User-friendly + secure
نقصان: ابھی نئی ہیں اور limited ہیں۔
---