16/06/2024
Aj ki post me Hum Sekhengy:🤗
➡️ 1) Barter System
➡️ 2) Gold coins
➡️ 3) Paper Currency
➡️ 4) Atm Card
➡️ 5) Debit Card
➡️ 6) Credit Cards.
اسلام علیکم فرینڈز کیسے ہیں آپ سب مجھے امید ہے آپ سب لوگ باخیر و عافیت سے ہونگے۔
آج میں آپ کو بتاؤنگا کے اے ٹی ایم،پلاسٹک منی،ڈیبٹ کارڈ،بارٹر سسٹم کے بارے میں۔
آج میں آپ کو بتاؤنگا کے جب یہ کرنسی نہیں ھوتی تھی تو اس زمانے کے لوگ کس طرح خریدوفروخت کرتے تھے،
سب سے پہلے ہم بات کرینگے بارڈر سسٹم کے بارے میں،اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ بارٹر سسٹم ہوتا کیا ہے۔
بارٹر سسٹم وہ ہوتا ہے جب آپ کے پاس کوئی چیز ہے وہ کوئی کھانے کی چیز بھی ہوسکتی ہے وہ چیز آپ ایکسچینج یا تبدیل کرتے ہیں دوسرے شخص کے ساتھ جس کی اس کو ضرورت ہو۔
مثال کے طور پر:
آگر آپ کے پاس دودھ ہے تو آپ کو مونگ پھلی کی ضرورت ہے تو آپ اس دودھ کو ایکسچینج کردینگے اس مونگ پھلی کے ساتھ تو جس کو دودھ کی ضرورت ہے اسکو دودھ مل گیا اور جس کو مونگ پھلی کی ضرورت تھی اس شخص کو وہ چیز مل گئی تو یہ بارٹر سسٹم کہلائے گا.
یہ سسٹم کچھ سال چلتا رہا لیکن پھر اس سسٹم میں کچھ خرابیاں پیدا ہونے لگی،تو پھر اس زمانے کے لوگوں نے یہ فیصلہ کیا کہ ہمارے پاس کچھ ایسی چیز ھونی چاہیئے جس سے ہم مارکیٹ جاکر وہ چیز لے سکے جسکی ہمیں ضرورت ہو،پھر تھوڑا انقلاب آیا تو اس وقت سونا، چاندی اور سونے کے سکے کے عوض خریدوفروخت کرنے لگے۔
۔مثال کے طور پر: اگر آپ کو کوئی چیز خریدنی ہوتی تھی تو آپ سونے کے سکے یا چاندی کے عوض خریدوفروخت کرسکتے تھے۔
پیپر کرنسی:
پھر پیپر کرنسی کا دور آیا پیپر کرنسی میں آپ ایک پانچ ہزار کا نوٹ لے کر کہی بھی جاسکتے ہیں اور کوئی بھی چیز آسانی سے خرید سکتے ہیں۔
پلاسٹک منی:
پھر آیا زمانہ پلاسٹک منی کا(پلاسٹک کارڈ) جسے ہم عام زبان میں اے ٹی ایم کارڈ کہتے ہیں اسکا مطلب یہ ہے کہ آپ کے پاس ایک مخصوص اکاؤنٹ ہے اس میں کچھ رقم آپکی پڑی ہوئی ہے جو آپ بقدرے ضرورت وہ رقم آپ اے ٹی ایم سے نکال سکتے ہیں۔
اے ٹی ایم کی ضرورت کیوں محسوس ہوئی یہ بھی آپ کو بتا دیتا ہوں۔
1) اے ٹی ایم سے آپ کسی بھی وقت آپ اپنے پیسے نکال سکتے ہیں۔
2) اپ چیک بک سے بھی پیسے نکال سکتے ہیں ۔
اب میں آپ کو بتاؤنگا اے ٹی ایم کارڈ کی کتنی قسمیں ہوتی ہیں۔ اے ٹی ایم کارڈ دو طرح کے ہوتے ہیں۔
1) ڈیبیٹ کارڈ
2) کریڈٹ کارڈ۔
یہاں میں آپ کو مختصر بتا دیتا ہوں۔
ڈیبیٹ کارڈ:
ڈیبیٹ کارڈ وہ کارڈ ہوتا ہے جب آپ کے اکاؤنٹ میں جو مطلوبہ رقم موجود ہو وہ آپ ڈیبیٹ کارڈ کے ذریعے وہ رقم آپ نکال سکتے ہیں۔
اور کریڈٹ کارڈ وہ کارڈ ہوتا ہے جب کے اکاؤنٹ میں مطلوبہ رقم موجود ہو لیکن آپ اس کارڈ کی لمٹ کے عوض خریدوفروخت کرسکتے ہیں یا رقم نکال سکتے ہیں۔
اہم پوائنٹس:
ڈیبیٹ کارڈ میں آپ کو سالانہ فیس ادا کرنی ہوتی ہے اور کریڈٹ کارڈ میں آپ کو مارک اپ ادا کرنا ہوتا ہے۔
آپ کو یہ معلومات کیسی لگی کمنٹ میں ضرور اپنی رائے سے آگاہ کیجئے گا۔
زوہیــــᷩــᷬــⷽــⷩــᷳــᷦــــب زبیـــᷢــᷬــⷽــᷩــᷴــᷦــــر.
Date: 16/06/2024
. .