Falahi Tanzeem Jehangira KpK

Falahi Tanzeem Jehangira KpK ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ﷽ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ صرف خیبر پختونخواہ کے غریبوں یتیموں اور بیواؤں کی امداد کیلئے ہیں

12/08/2026

السلام علیکم ورحمة الله وبرکاته

ماشاءاللہ، اللہ آپ سب کے اس تعاون کو قبول فرمائے اور آپ کے مال و اولاد میں برکت عطا کرے۔ آمین

چند روز قبل ایک غریب و بے بس خاتون کے لیے راشن کے سلسلے میں آپ سب سے تعاون کی درخواست کی تھی۔
الحمدللہ آپ لوگوں کے تعاون سے تقریباً 18,000 روپے کی رقم جمع ہوئی، جو مکمل طور پر شاہنواز عرف شانُو کے ذریعے اس خاتون تک پہنچا دی گئی ہے۔
اللہ تعالیٰ آپ سب کے مال و اولاد میں برکت عطا فرمائے۔ آپ سب کا بہت بہت شکریہ۔ جزاکم اللہ خیرا

09/08/2026

🤲 مدد کی اپیل 🤲

السلام علیکم

ایک سفید پوش بہن انتہائی مشکل حالات سے گزر رہی ہیں۔ گھر میں کھانے پینے کی اشیاء کی شدید ضرورت ہے۔

تمام دوستوں اور اہلِ خیر سے گزارش ہے کہ اپنی استطاعت کے مطابق ان کی مدد کریں۔ آپ کی تھوڑی سی مدد بھی ایک گھر کے لیے بڑا سہارا بن سکتی ہے۔ ❤️
💳 Easypaisa: muhammad wali
03449052123
Muhammad waleed
03459318234

السلام علیکم *الحمدللہ* 🤲آپ سب بھائیوں کے تعاون سے آج وہ امانت جو تقریباً 2-3 دن پہلے*مسجد ابوبکر* کے بجلی کا بل زیادہ آ...
04/08/2026

السلام علیکم

*الحمدللہ* 🤲

آپ سب بھائیوں کے تعاون سے آج وہ امانت جو تقریباً 2-3 دن پہلے*مسجد ابوبکر* کے بجلی کا بل زیادہ آنے کی وجہ سے آپ سے اپیل کیا تھا آپ بھائیوں کی اخلاص سے جمع کی گئی رقم مولانا عطاء الرحمن صاحب* کو مکمل ایمانداری کے ساتھ ایزی پیسہ اکاونٹ میں منتقل کر دی گئی ہے۔

باقی جو رقم رہ گئی ہے بل میں ان۔کو ان شاءاللہ مسجد کے فنڈ سے ادا کر دیا جائے گا۔

آپ سب بھائیوں کے تعاون کا دل سے شکریہ۔ اللہ تعالیٰ ہر ایک روپے کے بدلے آپ سب کو اجرِ عظیم عطا فرمائے۔ آمین

* مولانا عطاء الرحمن صاحب کا نمبر سکرین پر دیا گیا ہے۔*

جزاکم اللہ خیرا

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہاللہ کے گھر کی خدمت، ہم سب کی ذمہ داری ہے۔مسجد ابوبکر صدیقؓ خیرآباد کا بجلی کا بل 10,695 ...
01/08/2026

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

اللہ کے گھر کی خدمت، ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

مسجد ابوبکر صدیقؓ خیرآباد کا بجلی کا بل 10,695 روپے آیا ہے جس کی آخری تاریخ 7 اگست 2026 ہے۔

آپ سب سے گزارش ہے کہ حسبِ توفیق چندہ جمع کروا کر مسجد کی بجلی بحال رکھنے میں اپنا حصہ ڈالیں۔
اللہ رب العزت آپ کے رزق میں برکت، اولاد میں خیر اور دونوں جہانوں میں کامیابی عطا فرمائے۔ آمین

"جو اللہ کے گھر کو آباد کرے گا، اللہ اس کے گھر کو آباد کرے گا"

جزاک اللہ خیر
انتظامیہ مسجد ابوبکر صدیقؓ، خیرآباد

اللہ آپ سب کو اس کام میں شامل ہونے کی توفیق دے۔

Easy Paisa
03449052123
03459318234

23/07/2026

*السَّلَامُ عَلَیْکُم وَ رَحْمَةُ اللهِ وَ بَرَکَاتُه*

محترم اہلِ خیر و احبابِ اسلام

*اپیل برائے سولر سسٹم کی تنصیب*
*مقام: مسجد بلال، محلہ شجاعت آباد، گاؤں نڑی*

شدید اور بے انتہا گرمی کی وجہ سے ہمارے نمازیوں کو بالخصوص نمازِ جمعہ کے وقت سخت تکلیف اور پریشانی کا سامنا ہے۔ پنکھے اور روشنی کے لیے بجلی کی عدم دستیابی اور لوڈشیڈنگ کے باعث مسجد کا ماحول عبادت کے قابل نہیں رہتا۔

نماز سکون کا ذریعہ ہے، گرمی کی شدت میں یہ سکون متاثر ہو رہا ہے۔ ہمارے بزرگ، بچے اور معذور افراد کو سب سے زیادہ اذیت اٹھانی پڑ رہی ہے۔

اس لیے مسجد بلال میں سولر سسٹم کی تنصیب کے لیے آپ سب مخیر حضرات سے دست بستہ اپیل کی جاتی ہے۔
آپ کا چھوٹا سا تعاون ہزاروں نمازیوں کے لیے باعثِ راحت اور آپ کے لیے صدقہ جاریہ بن جائے گا۔

الله تعالیٰ آپ کے مال و جان میں برکت عطا فرمائے اور اس نیکی کو قبول فرمائے۔ آمین

*تعاون کے لیے ایزی پیسہ نمبر:*
*03459318234*
*03449052123*

جزاکم الله خیراً
انتظامیہ مسجد بلال، محلہ شجاعت آباد، گاؤں نڑی

14/07/2026

*السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*

*اعلانِ تشکر*

گاؤں نڑی کے حاجی اکبر مرحوم مسجد کا انورٹر اور جنریٹر خراب ہو گیا تھا۔
اس کی مرمت پر تقریباً 80 ہزار روپے کا خرچہ آ رہا تھا جس کے لیے پوسٹ شیئر کی گئی تھی۔

ماشاءاللہ تمام دوست احباب نے بہت خلوص کے ساتھ تعاون کیا اور کل *1,04,000 روپے* جمع ہو گئے۔
بقیہ رقم مسجد کی انتظامیہ کے حوالے کر دی گئی ہے۔

دل کی گہرائیوں سے تمام مخیر حضرات کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ آپ سب کے اس تعاون کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور آپ کو اس کا بہترین اجر عطا کرے۔ آمین

*جزاکم اللہ خیرا*

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہایک بار پھر آپ سب معزز دوستوں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ رمضان المبارک کے د...
14/07/2026

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ایک بار پھر آپ سب معزز دوستوں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ رمضان المبارک کے دوران ایک مستحق بچی کی شادی کے لیے امداد کی اپیل کی گئی تھی، جس پر آپ احباب کے تعاون سے 17,500 روپے وصول ہوئے۔ بعد ازاں چند روز قبل ایک بھائی نے مزید 20,000 روپے عطیہ کیے، جس سے کل رقم 37,500 روپے ہوگئی۔
اس رقم میں کچھ مزید رقم شامل کرکے بچی کی ضرورت اور خواہش کے مطابق کراکری کا سامان خریدا گیا، جس کی مکمل تفصیل نیچے بل کی صورت میں موجود ہے۔
اللہ تعالیٰ آپ سب کے مال و جان میں برکت عطا فرمائے، آپ کی ہر نیکی کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور آپ کو اس کا بہترین اجر عطا فرمائے۔ آمین۔
شکریہ گزار:
محمد ولی
محمد ولید
مولانا خیرالامین قاری صاحب

30/06/2026

اہلِ خیر سے درد مندانہ اپیل
مدرسہ مصباح القرآن للبنات
📍 گاؤں ما سم خیل، تحصیل جہانگیرہ، ضلع نوشہرہ
الحمدللہ! اس مدرسے میں 60 سے زائد بچیاں اور خواتین قرآنِ کریم اور دینی تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔ شدید گرمی کے موسم میں بجلی اور سولر سسٹم کی عدم موجودگی کی وجہ سے طالبات اور اساتذہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، مگر اس کے باوجود تعلیمِ قرآن کا سلسلہ جاری ہے۔
تمام مخیر حضرات، اہلِ خیر اور صاحبِ استطاعت افراد سے مؤدبانہ اپیل ہے کہ مدرسے کے لیے سولر سسٹم کی تنصیب میں اپنا حصہ ڈالیں۔ آپ کا معمولی سا تعاون بھی ان طالبات کے لیے آسانی اور آپ کے لیے صدقۂ جاریہ بن سکتا ہے۔
عطیات بھیجنے کے لیے:
ایزی پیسہ اکاؤنٹ نام: نوید خٹک
ایزی پیسہ نمبر: 03446171116
مزید معلومات کے لیے رابطہ کریں:
📞 مولانا ناصر (WhatsApp): 0312 5801003
📞 نوید خٹک (WhatsApp): 03002224200
📞 نصاب خٹک (WhatsApp): 03159019879
اللہ تعالیٰ تمام تعاون کرنے والوں کو بہترین اجر عطا فرمائے، ان کے مال و جان میں برکت عطا فرمائے اور اس نیک عمل کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ آمین۔

*السلام علیکم ورحمة الله وبرکاته* ---*📢 اپیل برائے مسجد ابوبکر صدیقؓ، خیرآباد*محترم اہلِ خیر و احباب! مسجد ابوبکر صدیقؓ ...
28/06/2026

*السلام علیکم ورحمة الله وبرکاته*

---

*📢 اپیل برائے مسجد ابوبکر صدیقؓ، خیرآباد*

محترم اہلِ خیر و احباب!

مسجد ابوبکر صدیقؓ خیرآباد کا بجلی کا بل *15,000 روپے* آیا ہے۔ مسجد کی روشنی اور نمازیوں کی سہولت برقرار رکھنے کے لیے صاحبانِ استطاعت سے مالی تعاون کی اپیل کی جاتی ہے۔

آپ کا تھوڑا سا تعاون صدقہ جاریہ بنے گا ان شاءالله۔

*💳 تعاون بھیجنے کے لیے EasyPaisa نمبر:*
1. *0345-9318234*
2. *0344-9052123*

الله تعالیٰ آپ کے مال و جان میں برکت عطا فرمائے۔ آمین

*جزاکم الله خیرا*
انتظامیہ: مسجد ابوبکر صدیقؓ خیرآباد

26/06/2026

*السلام علیکم ورحمة الله وبرکاته*

*🕋 مدد کی پرخلوص اپیل 🕋*

*السلام علیکم میرے پیارے بھائیو اور بہنو،*

ایک غریب اور بے سہارا گھرانے کی بیٹی کی شادی کا معاملہ ہے۔

*حالات یہ ہیں:*
- *بیٹی کی شادی طے ہو چکی ہے*
- *والد صاحب وفات پا چکے ہیں* - إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
- *گھر میں کمانے والا کوئی نہیں ہے*
- *بھائی ابھی چھوٹے ہیں* اور گھر کا خرچہ بھی مشکل سے چلتا ہے

والدہ اپنی بیٹی کو عزت کے ساتھ رخصت کرنا چاہتی ہیں، لیکن مالی حالات کی وجہ سے بہت پریشان ہیں۔

*نبی کریم ﷺ نے فرمایا:* _"جو کسی مسلمان کی پریشانی دور کرے گا، اللہ قیامت کے دن اس کی پریشانی دور فرمائے گا۔"_

اگر آپ اس صدقہ جاریہ میں حصہ ڈالنا چاہیں، تھوڑی یا زیادہ جتنی بھی اللہ کی راہ میں توفیق ہو، تو آپ کا ایک روپیہ بھی کسی بیٹی کی عزت کا سبب بن سکتا ہے۔

*اللہ آپ سب کو اس کا بہترین اجر عطا فرمائے۔ آمین* 🤲

*رابطہ کے لیے:*/ایزی پیسہ نمبر [03449052123
03459318234]
*نوٹ:* صرف اللہ کی رضا کے لیے مدد کریں۔ اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو۔

Address

Village Narri Tehsil Jehangira District Nowshera
Jehangira
24100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Falahi Tanzeem Jehangira KpK posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share