MGY CONSULTANTs

MGY CONSULTANTs Income tax & sales tax with business advisory services

07/07/2025

📰 ا سیکشن 21S – ایک کاروباری انقلاب یا نیا چیلنج؟
---
🔎 سیکشن 21S کیا ہے؟

فنانس ایکٹ 2025-26 کے تحت انکم ٹیکس آرڈیننس میں شامل کیا گیا نیا قانون سیکشن 21S ہے، جس کے مطابق:

> اگر کوئی فرد یا کاروبار کسی بھی ایک لین دین میں 2 لاکھ روپے سے زائد کی رقم کیش میں وصول کرتا ہے (یعنی بغیر بینکنگ چینل کے)،
تو اس سیل یا سروس سے منسلک اخراجات کا 50 فیصد ٹیکس میں Allow نہیں کیا جائے گا۔
---
📌 یہ قانون کن کاروباروں پر لاگو ہوگا؟

یہ قانون صرف کارخانہ داروں (manufacturers)، درآمد کنندگان (importers) یا سپلائرز (suppliers) تک محدود نہیں ہے۔
بلکہ یہ ہر چھوٹے، درمیانے یا بڑے کاروبار پر لاگو ہوتا ہے جو:

✅ مال یا سروس فروخت کرتا ہے
✅ اور اس کے بدلے کیش میں 2 لاکھ روپے سے زائد وصول کرتا ہے

لہٰذا، اس کا اطلاق ہوگا:

ڈسٹریبیوٹرز

ہول سیلرز

ریٹیلرز

سپر مارکیٹ مالکان

ریسٹورنٹس، ہاسپیٹیلٹی، ایونٹ سروسز

اور تمام فیلڈ سیلز یا B2B کاروباروں پر
---
⚖️ قانونی اہمیت اور FBR کا مؤقف

FBR کا مؤقف واضح ہے:
پاکستان میں معیشت کو دستاویزی (documented economy) میں لانے کے لیے کیش ٹرانزیکشنز کو محدود کرنا ناگزیر ہے۔

یہ قانون tax evasion، کالے دھن، اور غیر شفاف لین دین کے خلاف ایک اہم اقدام ہے۔

سیکشن 21S ٹیکس آڈٹ کے وقت استعمال ہوگا تاکہ کیش وصولیوں کی بنیاد پر اخراجات کو disallow کیا جا سکے — یعنی آپ کا ٹیکس بڑھایا جا سکے گا۔
---
❌ اگر عمل درآمد نہ کیا جائے تو کیا نقصانات ہو سکتے ہیں؟

1. 🔺 ٹیکس اخراجات کا 50٪ disallow ہو جائے گا

2. 🔺 ٹیکس لا ئیبلیٹی بڑھ سکتی ہے (29٪ تک اضافی لاگو ہو سکتا ہے)
3. 🔺 Audit میں penalties اور جرمانے کا سامنا ہو سکتا ہے
4. 🔺 معاشی reputation خراب ہو سکتی ہے
5. 🔺 ڈسٹریبیوٹرز، سپر مارکیٹس اور خوردہ فروشوں کی قیمتیں اور منافع متاثر ہو سکتا ہے
---
✅ اگر عمل کیا جائے تو کیا فوائد ہیں؟

1. 🟢 آپ کی ٹیکس پوزیشن محفوظ رہے گی

2. 🟢 کاروبار کا بینکنگ اور مالیاتی سسٹم سے تعلق مضبوط ہوگا

3. 🟢 FBR audit میں دفاع آسان ہو جائے گا

4. 🟢 آپ کا کاروبار documentation culture میں شامل ہو گا

5. 🟢 آپ مستقبل میں کسی بھی سبسڈی یا اسکیم کے لیے اہل رہیں گے
---
📌 عمل درآمد کی حکمت عملی (Action Plan)

1. ✅ ہر انوائس کی مالیت 200,000 سے کم رکھیں

2. ✅ IBFT، RTGS، QR کوڈ، چیک یا آن لائن بینکنگ کو اپنائیں
3. ✅ کیش وصولی کی صورت میں انوائس-ریفرنس کے ساتھ record رکھیں
4. ✅ اکاؤنٹس اور سیلز ٹیم کو باقاعدہ تربیت دیں

5. ✅ ایک داخلی SOP جاری کریں کہ کوئی بھی پیمنٹ 2 لاکھ سے اوپر کیش میں وصول نہ کی جائے
---
🔚 اختتامی پیغام:

> سیکشن 21S صرف ایک قانونی شرط نہیں بلکہ ایک معاشی تبدیلی کی بنیاد ہے۔
جو تاجر اور کاروباری حضرات وقت پر اس کے تقاضوں کو سمجھ کر عمل کریں گے، وہ نہ صرف ٹیکس کے بوجھ سے بچیں گے بلکہ اپنے کاروبار کو بھی دستاویزی، شفاف اور مستحکم بنا سکیں گے۔
---
📢 اب وقت ہے کہ ہم سب تاجر، دکاندار، ڈسٹریبیوٹرز اور بزنس مالکان مل کر اس قانون کو سمجھیے، اس پر عمل کیجیے اور پاکستان کی معیشت کو آگے بڑھائیے۔

Get filers and avoid penalties. For more contact us @ 0334 9231813
04/07/2025

Get filers and avoid penalties. For more contact us @ 0334 9231813

11/06/2025

*فاقی بجٹ 2025/26*⚠️

⚡آئندہ مالی سال کیلئے 17 ہزار 573 ارب روپے کا وفاقی بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کر دیا۔
⚡درآمدی کاٹن یارن پر بھی 18فیصد سیلز ٹیکس نافذ کردیا گیا۔
⚡وفاقی کابینہ نے بجٹ 26-2025ء کی منظوری دیدی، تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ
⚡نان فائلرز کے بینک سے رقوم نکلوانے پر ٹیکس کی شرح مزید بڑھا دی گئی
⚡بجٹ 2025 میں سولر پینلز کی درآمدات پر 18 فیصد ٹیکس عائد
⚡بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلئے ریلیف کا فیصلہ، ٹیکس سلیبز میں کمی
⚡سود کی آمدنی پر ٹیکس کی شرح میں 5 فیصد اضافے کا فیصلہ
⚡850 سی سی تک کی چھوٹی گاڑیوں پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
⚡حکومت کا فرنس آئل پر بھی پٹرولیم اور کاربن لیوی عائد کرنے کا فیصلہ
⚡ آئن لائن خریداری پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنےکی تجویز دی ہے۔
⚡مسلح افواج کے افسران، سولجرز کیلئے اسپیشل ریلیف الاؤنس کا اعلان
⚡بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بجٹ میں 21 فیصد اضافے کی تجویز
⚡اسلام آباد میں جائیداد خریدنے والوں کو خصوصی رعایت حاصل ہوگی
⚡سیمنٹ، کھاد، مشروبات اور ٹیکسٹائل پر ڈیجیٹل پروڈکشن ٹریکنگ کا آغاز
⚡سیلز اور انکم ٹیکس کے لئے آرٹیفشل انٹیلی جنس پر مبنی نظام لایا جا رہاہے۔
⚡نیشنل سیڈ ڈویلپمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کا قیام اقدامات
⚡گیارہ نئے دانش سکولز کے قیام کے لیے 9.8 ارب روپے مختص کیے گیے ہیں
⚡تعلیم کے اضافی منصوبوں کے لیے 18.5 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔
⚡شریک حیات کے انتقال کے بعد فیملی پنشن کی مدت مقرر
⚡کابینہ نے10وزارتوں کےملازمین کی تعدادکم کرنےکی منظوری دی۔
⚡45حکومتی اداروں اورکمپنیوں کی نجکاری ہوگی یاختم ہوں گے۔
⚡انرجی سیوربلب پرڈیوٹی 10سےکم کرکے 5 فیصد کر دی گئی
⚡ایل ای ڈی بلب کےخام مال کی امپورٹ پر ڈیوٹی صفر کر دی گئی
⚡اسٹیل کےخام مال پر ڈیوٹی15سےکم کرکے10فیصدکردی گئی
⚡ٹیکسٹائل خام مال پر ڈیوٹی صفر کر دی گئی
⚡انڈسٹریل سلائی مشین پرڈیوٹی صفر کر دی گئی
⚡مقامی گاڑیوں کےانجن کی امپورٹ پر ڈیوٹی 5 فیصد کم کر دی گئی
⚡مقامی گاڑیوں کےخام مال اورسی کےڈی پر ڈیوٹی 20 کے بجائے15فیصد ہو گی
⚡ریڈیوبراڈکاسٹ ٹرانسمیٹرز پر ڈیوٹی 20 سےکم کر کے 15فیصد کر دی گئی
⚡ٹی وی براڈکاسٹ ٹرانسمیٹر پر ڈیوٹی 20کے بجائے 15فیصد کر دی گئی
⚡وائرلیس مائیکروفون پر کسٹم ڈیوٹی20 سےکم کر کے 15کر دی گئی
⚡فارماسوٹیکل کےخام مال پرڈیوٹی اورٹیکسوں میں5فیصد کمی
⚡ڈائیگنوسٹک کٹ پر ڈیوٹی10سےکم کر کے 5فیصد کر دی گئی
⚡تیل اورگیس تلاش کرنےوالی کمپنیوں کی مشینری اورپلانٹ پرڈیوٹی میں کمی
⚡پیٹرولیم کمپنیوں کی مشینری، پلانٹ اورخصوصی گاڑیوں پر ٹیکس15کے بجائے 10فیصد ہو گا
⚡فارماسوٹیکل کے381خام مال پرڈیوٹی صفرکردی گئی
⚡صنعتوں کےپیکیجنگ کےخام مال پرڈیوٹی10سےکم کر کے 5فیصد کر دی گئی
⚡بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کےلئےخصوصی عدالتیں قائم کی جائیں گی۔
⚡زیادہ ترسیلات بھیجنے والے15پاکستانیوں کو14اگست کو ایوارڈ ملے گا۔

🔘Key Tax Rates and PenaltiesUnder the *Punjab Agricultural Income Tax (Amendment) Bill 2024*, various income levels are ...
18/11/2024

🔘Key Tax Rates and Penalties

Under the *Punjab Agricultural Income Tax (Amendment) Bill 2024*, various income levels are subject to specific tax rates and fines, structured as follows:

▪️Income upto PKR 0.6 million (6 lac ) will be exempt.

▪️Income between PKR 0.6 million to PKR 1.2 million: 15% tax will be applied.

▪️Income between PKR 1.2 million to PKR 1.6 million: PKR 90,000 plus 20% tax on amount exceeding PKR 1.2 million will be applied.

▪️Income between PKR 1.6 million to PKR 3.2 million: PKR 170,000 plus 30% tax on amount exceeding PKR 1.6 million will be applied.

▪️Income between PKR 3.2 million to PKR 5.6 million: PKR 650,000 plus 40% tax on amount exceeding PKR 3.2 million will be applied.

▪️Income above PKR 5.6 million: PKR 1,610,000 plus 45% tax on amount exceeding PKR 5.6 million will be applied.

In cases where taxpayers default on their agriculture tax payments, will pay 0.1% of income as penalty per day:

▪️A fine of PKR 10,000 will be imposed for income below PKR 1.2 million

▪️PKR 20,000 for income under PKR 40 million, and

▪️PKR 50,000 for income above PKR 40 million.
For more info contact at:
0334-9231813

We serve our customers with seamless and reliables business services. Our scope covers your business management, advisory, banking and finance, project management, corporate software and hardware solutions & real estate consulting services.

تازہ ترین !!نان فائلرز کیخلاف کارروائیاں یکم نومبر سے شروع ہوں گی، ایف بی آر.FOR MORE INFO CONTACT US : 0334-9231813 ゚v...
09/10/2024

تازہ ترین !!
نان فائلرز کیخلاف کارروائیاں یکم نومبر سے شروع ہوں گی، ایف بی آر.
FOR MORE INFO CONTACT US : 0334-9231813

゚viralfbreelsfypシ゚viral

ایف بی آر  نے ٹیکس گوشوارے  جمع کرانے کی تاریخ 14 ستمبر تک extend کر دی ۔۔اپنے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کیلیۓ آج ہی رابطہ ...
09/10/2024

ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ 14 ستمبر تک extend کر دی ۔۔
اپنے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کیلیۓ آج ہی رابطہ کرے ۔
MGY CONSULTANTs
UAN : 0334-9231813

نان فائلرز کی کیٹیگری ختم، جائیداد، گاڑیوں اور بین الاقوامی سفر، کرنٹ اکاؤنٹ کھولنے پر پابندیاسلام آباد(اسرار خان ) فی...
25/09/2024

نان فائلرز کی کیٹیگری ختم، جائیداد، گاڑیوں اور بین الاقوامی سفر، کرنٹ اکاؤنٹ کھولنے پر پابندی
اسلام آباد(اسرار خان ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے نان فائلرز کی کیٹیگری ختم کر کے ٹیکس نہ دینے والوں پر 15پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا ہے جن میں سے 5 ابتدائی طور پر لگائی جائیں گی جن میں جائیداد، گاڑیوں، بین الاقوامی سفر ، کرنٹ اکاؤنٹ کھولنے اور میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری پرپابندیاں شامل ہیں۔

حکومت نے جدید مشین لرننگ اور الگورتھمز کے ذریعے نان فائلرز کی شناخت کا فیصلہ کیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے ساتھ مل کر ایسے افراد کی نگرانی کی جائے گی جن کی آمدنی کی سطح ان کے لین دین کی مقدار کے ساتھ مطابقت نہیں رکھتی، وزیراعظم نے منظوری دیدی، آرڈیننس لایاجائےگا۔

چیئر مین ایف بی آر نے بتایا ہے کہ بینک چیک متبادل کرنسی بن چکا،اسےمحدود کیاجائیگا،پچھلے سال نان فائلرز سے صرف 25 ارب روپے فیس کی مد میں جمع ہوئے، چیئرمین ایف بی آرصنعتکاروں نے آٹو میشن کی حمایت کی ہے تاہم ان کا موقف ہے کہ اگر زراعت پر ٹیکس نہ لگاتو ٹیکس ٹوجی ڈی پی تناسب جمود کا شکاررہے گا۔

تفصیلات کے مطابق منگل کوایف بی آر نے نان فائلرز کو نشانہ بنانے کے لیے متعدد پابندیاں متعارف کرانے کا اعلان کیا تاکہ ٹیکس کمپلائنس کو بڑھایا جا سکے اور ٹیکس بیس کو وسیع کیا جا سکے۔

نان فائلر کیٹیگری کو ختم کر دیا جائے گا۔ابتدائی پابندیوں میں جائیداد کی خریداری، گاڑیوں کی خریداری، میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری، کرنٹ اکاؤنٹس کھولنے اور بین الاقوامی سفر (مذہبی سفر کے علاوہ) شامل ہیں۔

حکومت نان فائلر کیٹیگری کو ختم کر رہی ہے، جس کا مطلب ہے کہ وہ افراد جو پہلے ان لین دین پر ٹیکس ادا کرنے سے بچنے کے لیے ایک معمولی فیس ادا کرتے تھے، اب ایسا نہیں کر سکیں گے۔

ایف بی آر کے چیئرمین راشد محمود لانگریال نے انکشاف کیا کہ ٹیکس ریٹرن جمع نہ کروانے والے افراد کے لیے 15 مخصوص سرگرمیوں پر پابندی عائد کی جائے گی، جن میں ابتدائی طور پر پانچ کلیدی شعبوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔یہ اقدامات ایف بی آر کے تبدیلی کے منصوبے کا حصہ ہیں، جسے وزیر اعظم کی منظوری مل چکی ہے۔

ایک سرکاری عہدیدار نے دی نیوز کو تصدیق کی کہ اس اقدام کو ایک آرڈیننس کے ذریعے نافذ کیا جائے گا، اور ایف بی آر پہلے ہی اس کے قواعد پر کام کر رہا ہے اور قانون کی وزارت کو اس عمل میں شامل کر رہا ہے۔چیئرمین ایف بی آر نے نان فائلرز کے تصور کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایسی درجہ بندیاں دنیا بھر میں نہیں پائی جاتیں اور انہیں ختم کر دینا چاہیے اورتوجہ ٹیکس کمپلائنس کرنے والے اور نہ کرنے والے افراد پر مرکوز ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا"ہم جدید مشین لرننگ اور الگورتھمز کے ذریعے نان فائلرز کی شناخت کریں گے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے سال نان فائلرز سے صرف 25 ارب روپے فیس کی مد میں جمع ہوئے، جب کہ ان افراد سے ممکنہ ٹیکس ریونیو ابھی بھی وصول نہیں کیا جا سکا۔

نئی پالیسیوں کے تحت، نان فائلرز کو روایتی بینک اکاؤنٹس کھولنے سے روکا جائے گا، سوائے کم آمدنی والے افراد کے بنیادی اکاؤنٹس کے۔

اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کے لیے، ایف بی آر ملک بھر میں اہم داخلی مقامات پر آٹومیشن اور افرادی قوت کو بڑھا رہا ہے.
For filling return :
Contact : 0334 9231813

🌟 MGY Consultants کے ساتھ اپنا ٹیکس ریٹرن جمع کروائیں 🌟ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2024 ہے۔ آخری وقت تک...
13/09/2024

🌟 MGY Consultants کے ساتھ اپنا ٹیکس ریٹرن جمع کروائیں 🌟

ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2024 ہے۔ آخری وقت تک انتظار نہ کریں! MGY Consultants کے ماہرین سے اپنا ٹیکس ریٹرن با آسانی جمع کروائیں۔

✅ پریشانی سے پاک عمل
✅ تجربہ کار ٹیکس پروفیشنلز
✅ زیادہ سے زیادہ کٹوتیاں اور کم سے کم واجبات
مزید معلومات کے لیے ہم سے رابطہ کرے
0334 9231813

09/08/2024

آج ہی فائلر بنیں اور اپنی ٹیکس ریٹرن فائل کروایں۔

Contact us for details:
📱 0334-9231813
فائلر اور این ٹی این کیا ہے؟ فائلر کیسے بنتے ہیں اور اس کے لیے کیا چیزیں چاہئیں ہوتی ہیں۔

فائلر بننے کے لیے سب سے پہلے نیشنل ٹیکس نمبر (NTN) بنتا ہے۔ این ٹی این (NTN) بنانے کے لیے درج ذیل چیزیں درکار ہیں .
1 ۔ قومی شناختی کارڈ

2 ۔ فون نمبر

3۔ ای میل ایڈریس (E.Mail)

4 ۔ گھر کا ایڈریس

نوٹ:- خالی این ٹی این (NTN) بنانے سے فائلر نہیں بنتا۔ این ٹی این بنانے کے بعد آپ کو ٹیکس ریٹرنز جمع کروانی ہوتی ہیں ۔ ٹیکس ریٹرنز کیسے جمع ہوتی ہیں ۔ ٹیکس ریٹرنزجمع کروانے کے لیے درج ذیل معلومات درکار ہیں۔

سیلری پرسن (salary person) جس سال کی ریٹرن فائل کرنی بو

1.سیلری slip جولائی تا 30 جون
2.بینک اکاؤنٹ سٹیٹمنٹ 1 جولائی تا 30 جون

3.اثاثہ جات کی تفصیل مثلاً گھر، گاڑی زیور ، و غیره

(Buisness person) بزنس پر سن

1.بزنس انكم 1 جولائی تا 30 جون

2.اثاثہ جات کی تفصیل مثلاً گھر، گاڑی زیور وغیره

3.بینک اکاؤنٹ سٹیٹمنٹ 1 جولائی تا 30 جون

ریٹرنز فائل کرنے کے بعد سٹیٹس ایکٹو کروانے کے لیے 1000 کا ATL چالان بنتا ہے اسے ادا کرنے کے بعد سٹیٹس ایکٹو ہوتا ہے۔

نوٹ: اس کے علاوہ اگر آپکا کوئی سورس آف انکم ہیں مثلا زراعت فارن انکم فارن ریمیئنس انشورنس پالیسی وغیرہ بھی بتانا ضروری ہیں۔

نوٹ: اپنی ٹیکس ریٹرنز جمع کرواتے وقت اس چیز کا خاص خیال رکھیں کہ آپکا تمام ڈیٹا صحیح درج کیا گیا ہیں یا نہیں اور پروفیشنلز کو ہائیر کریں تاکہ مستقبل میں FBR کے نوٹسز سے بچیں۔
WhatsApp at : 03349231813

🌟 File Your Tax Returns with MGY Consultants! 🌟As the financial year 2023-24 closed, Now  it's time to get your tax retu...
26/07/2024

🌟 File Your Tax Returns with MGY Consultants! 🌟

As the financial year 2023-24 closed, Now it's time to get your tax returns filed . Trust MGY Consultants to handle your tax filings efficiently and accurately. With our professional expertise, we ensure a hassle-free experience for you.

📞 Contact Us Today!
Phone: 0334-9231813
📧 Email: [email protected]

Don't wait until the last minute. Get in touch now to schedule your appointment and ensure your tax returns are filed on time!

Address

Office # 2, 1st Floor, Crystal Plaza, F8 Markaz
Islamabad
44000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when MGY CONSULTANTs posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to MGY CONSULTANTs:

Share