07/05/2026
آج وفاقی آئینی عدالت نے ایک تاریخی فیصلہ دیتے ہوئے انکم ٹیکس آرڈیننس کی دفعہ 7E کو غیر آئینی قرار دے دیا۔
دفعہ 7E کے تحت حکومت جائیداد رکھنے والے افراد پر “فرضی آمدن” (Deemed Income) کے نام پر ٹیکس عائد کرتی تھی، چاہے اس جائیداد سے حقیقت میں کوئی آمدن حاصل نہ ہو رہی ہو۔
یہ فیصلہ جائیداد مالکان اور ٹیکس دہندگان کے لیے ایک بڑی قانونی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ عدالت نے واضح کیا کہ صرف جائیداد کی ملکیت کو آمدن تصور کر کے ٹیکس نہیں لگایا جا سکتا۔