10/10/2026
💔 لائبہ اعجاز کو انصاف کون دلائے گا؟
اسلام آباد کی رہائشی لائبہ اعجاز کے ساتھ مبینہ طور پر بیرونِ ملک تعلیم کے نام پر تقریباً 70 لاکھ روپے کا فراڈ ہوا۔ ایک خواب ٹوٹا، ایک زندگی اجڑ گئی اور ہم سب کو سوچنے پر مجبور کر گیا۔
📢 میرا حکومتِ پاکستان، آئی جی اسلام آباد اور آئی جی ایف آئی اے سے پُرزور مطالبہ ہے کہ اس معاملے کی فوری اور شفاف تحقیقات کی جائیں، مبینہ طور پر ملوث ٹریول ایجنٹ کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور جرم ثابت ہونے پر قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دی جائے، تاکہ کسی اور کے ساتھ ایسا ظلم نہ ہو۔
والدین سے بھی گزارش ہے کہ بچوں کے ساتھ ایسا اعتماد قائم کریں کہ وہ خوف کے بجائے اپنی پریشانیاں آپ سے شیئر کر سکیں۔ ❤️
آپ کی بیٹی، آپ کا بیٹا اگر کسی مشکل میں ہو تو اسے ڈانٹ نہیں، آپ کے سہارے کی ضرورت ہے۔
💬 کیا آپ سمجھتے ہیں کہ ایسے فراڈ کرنے والوں کے خلاف فوری اور سخت قانونی کارروائی ہونی چاہیے؟ اپنی رائے ضرور دیں۔