PSX Basics & Beyond

PSX Basics & Beyond PSX education — from basics to beyond.
� Knowledge sharing only | Not investment advice.

03/02/2026

مارکیٹ میں پیسہ بنانے کے دو بنیادی راستے ہوتے ہیں۔۔

1۔ کیپیٹل گین اور
2۔ ڈیویڈنڈ

کیپیٹل گین تب ملتا ہے جب آپ شیئر کم قیمت پر خرید کر زیادہ قیمت پر فروخت کرتے ہیں،
جبکہ ڈیویڈنڈ ایک مسلسل آمدن ہے جو اچھی کمپنیاں اپنے شیئر ہولڈرز کو دیتی ہیں۔

اب بات آتی ہے شیئر مہنگے داموں خریدنے کی۔ اگر آپ نے کسی اچھی، مضبوط اور fundamentally sound کمپنی کا شیئر اوپر کی قیمت پر لیا ہوا ہے تو ایسی صورت میں یا تو صبر کے ساتھ ہولڈ کریں کیونکہ اچھی کمپنیاں وقت کے ساتھ اپنی ویلیو واپس دکھا دیتی ہیں،
یا پھر جب قیمت مناسب حد تک نیچے آئے تو ایوریج کرلیں تاکہ خریداری کی اوسط بہتر ہو جائے۔

لیکن یہاں ایک اہم فرق سمجھنا ضروری ہے۔
اگر کوئی شیئر صرف ٹریڈنگ کے مقصد کے لیے رکھا گیا ہےتو میرے خیال میں اس کو ایوریج کرنا دانشمندی نہیں۔

اچھی کمپنی سے پیسہ بنانا صبر مانگتا ہے، مارکیٹ ان لوگوں کو نوازتی ہے جو اس بات کو سمجھ کر فیصلہ کرتے ہیں

حال ہی میں نشاط گروپ نے NexGen کے ذریعے Chery گروپ کی گاڑیاں Jaecoo اور Omoda پاکستان میں لانچ کی ہیں۔گزشتہ تقریباً ڈیڑھ...
22/01/2026

حال ہی میں نشاط گروپ نے NexGen کے ذریعے Chery گروپ کی گاڑیاں Jaecoo اور Omoda پاکستان میں لانچ کی ہیں۔

گزشتہ تقریباً ڈیڑھ ماہ کے دوران NPL اور NCPL کے اسٹاکس میں نمایاں ریلی دیکھی گئی، جہاں NPL میں تقریباً 142 فیصد جبکہ NCPL میں تقریباً 169 فیصد تک اپ ورڈ موومنٹ ریکارڈ کی گئی
NexGen Auto
خود اسٹاک ایکسچینج میں لسٹڈ نہیں ہے، البتہ NPL اور NCPL اس کمپنی میں 33، 33 فیصد شیئر ہولڈنگ رکھتی ہیں۔

کمپنی نے اس ہائبرڈ گاڑی کو ایک پُرکشش قیمت پر لانچ کیا ہے، جس کی وجہ سے اب تک 3,500 سے زائد بکنگز ہو چکی ہیں

جس نے گاڑی خریدنے کے بجائے، یا لاکھوں روپے نہ ہونے کی وجہ سے، چند ہزار کے شیئرز خرید لیے، اس کی سرمایہ کاری قلیل مدت میں دوگنی ہو گئی۔

"Consumer vs Owner" mindset

ایک طرف لاکھوں روپے خرچ کر کے گاڑی خریدی جاتی ہے، دوسری طرف نسبتاً کم رقم سے اسی بزنس میں شیئر ہولڈر بن کر منافع حاصل کیا جا سکتا ہے۔ یہی فرق وقت کے ساتھ دولت بنانے میں فیصلہ کن ثابت ہوتا ہے۔

(Not a financial advice,both of them have already been doubled now. Always do your own research before investing)

21/01/2026

میں سمجھتی ہوں کہ ہمارے بزرگوں کا روایتی mindset خاص طور پر Real Estate Investment کے حوالے سے
بدلنا تقریباً ناممکن سا لگتا ہے۔

ان کے لیے:
زمین = محفوظ سرمایہ کاری
پلاٹ = کامیابی
باقی سب = رسک
اور یہ سوچ ان کے وقت کے حالات کے مطابق غلط بھی نہیں تھی۔

مگر وقت بدل چکا ہے ، آج کی young generation کے لیے کروڑوں کا پلاٹ خریدنا آسان نہیں لمبے عرصے تک پیسہ بلاک رکھنا ممکن نہیں.

لیکویڈیٹی (Liquidity) بہت اہم ہے

آپ اسٹاک مارکیٹ میں 5,000 – 10,000 روپے سے بھی آغاز کر سکتے ہیں۔ اس سے ماہانہ سرمایہ کاری کی جا سکتی ہے، پیسہ مکمل بلاک نہیں ہوتا اور سیکھتے ہوئے آگے بڑھا جا سکتا ہے
یہ کوئی overnight rich scheme نہیں بلکہ financial discipline اور long-term thinking ہے۔

(بزرگوں کی سوچ کو غلط ثابت کرنا مقصد نہیں بلکہ نئی نسل کو نئے مواقع سے آگاہ کرنا ضروری ہے۔زمین اپنی جگہ
لیکن Market Investing بھی ایک مضبوط option ہے۔)

20/01/2026

اسٹاک مارکیٹ میں نئے New Entrants کی عام غلطیاں

اگر آپ اسٹاک مارکیٹ میں نئے ہیں تو ان غلطیوں سے ضرور بچیں

1) بغیر تحقیق کے سرمایہ کاری
پیسہ لگانے سے پہلے کمپنی کا بزنس ماڈل لازمی سمجھ لینا چاہیے۔ کسی دوست، واٹس ایپ گروپ یا افواہ پر شیئر خرید لینا سب سے بڑی غلطی ہے۔

2) جلد امیر بننے کی سوچ
اسٹاک مارکیٹ کوئی جوا یا شارٹ کٹ نہیں، یہ صبر اور وقت مانگتی ہے۔ اگر آپ میں صبر نہی تو آپ مارکیٹ سے اچھے ریٹرنز نہی بنا سکتے۔

3) نقصان کے ڈر سے گھبرا کر بیچ دینا
مارکیٹ نیچے آئے تو فوراً شیئر بیچ دینا اکثر نقصان کا سبب بنتا ہے۔

4) سارا پیسہ ایک ہی شیئر میں لگا دینا
متنوع سرمایہ کاری (Diversification) نہ کرنا رسک بڑھا دیتا ہے۔

5) لانگ ٹرم پلان نہ ہونا
بغیر مقصد کے سرمایہ کاری کا نتیجہ بھی کمزور ہوتا ہے۔

اس کے علاوہ یہ بھی دھیان میں رکھنا چاہیے کہ share all time high پہ نہ ہو. بغیر علم کے بار بار خرید و فروخت
اوور ٹریڈنگ نئے سرمایہ کاروں کو نقصان دیتی ہے۔



13/01/2026

گزشتہ پوسٹ میں اسٹاک مارکیٹ میں اکاؤنٹ اوپن کروانے کا طریقہ بتایا ہے۔
یہ دھیان رہے کے یہ اکاؤنٹس دو قسم کے ہوتے ہیں۔

1۔ سہولت اکاؤنٹ
2۔ نارمل اکاؤنٹ

سہولت اکاؤنٹ طلباء ، ہاؤس وائف یا ان لوگوں کے لیے ہے جن کا source of income نہی ہے۔
مطلب کے اگر تو آپ مارکیٹ میں ایک ملین یعنی 10 لاکھ تک انویسٹ کرنا چاہتے ہیں تو آپ سہولت اکاؤنٹ اوپن کر سکتے۔ یہی وجہ ہے کہ اس اکاؤنٹ کی requirements بھی کم ہیں۔

بروکر سے کبھی cash میں لین دین نہی کرنا۔ اسٹاک ایکسچینج کا سارا کام بینک اکاؤنٹ کے ذریعہ ہوتا ہے



#شیئرز #ٹریڈنگ

13/01/2026

How to open account in Pakistan stock exchange.

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آپ direct invest نہی کر سکتے بلکہ یہ کام رجسٹرڈ بروکر کے ذریعہ ہوتا ہے جو کہ عام طور پر قابلِ اعتماد اور قابلِ بھروسہ ہوتے ہیں۔
پہلے بروکر کے پاس اکاؤنٹ اوپن کرنا ہوتا ہے۔
بروکرز کی لسٹ آپ کو سٹاک ایکسچینج کی ویب سائٹ سے مل جائے گی۔ اکاؤنٹ گھر بیٹھے آنلائن اوپن ہو جاتا ہے۔

اکاؤنٹ اوپن کرنے کے لیے آپ کو درج ذیل دستاویزات(documents) کی ضرورت ہوتی ہے ۔

1۔ شناختی کارڈ
2۔ موبائل نمبر
3۔ ای میل آئی ڈی
4۔ دستخط کی تصویر
5۔ خالی چیک کی تصویر
6۔ ذرائع آمدن کا ثبوت۔ تنخواہ کی سلپ یا کاروبار کی صورت میں کمپنی کا لیٹر ہیڈ
7۔ تین ماہ کی بینک سٹیٹمنٹ
8۔ پچھلے ریٹرن کی کاپی

اس کے بعد آپ initial deposit کروا کے اسٹاک مارکیٹ میں کام شروع کر سکتے ہیں اور کمپنیز کے حقیقی owner بن سکتے ہیں۔



#شیئرز #ٹریڈنگ

Address

Islamabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PSX Basics & Beyond posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share