laraib digital consultant

laraib digital consultant Unlock the power of digital marketing with our all-in-one solution for business growth

18/09/2023

07/07/2023



سوال:

گرمیوں کی چھٹیوں کو بچوں کے لئے کیسے مؤثر بنایا جاۓ؟

جواب:

اس قیمتی وقت کو زیادہ تر کوئی بات نہیں چھٹیاں ہے سوچ کر ضائع ہی کیا جاتا ہے۔۔۔ بچوں کی روٹین خراب کر دی جاتی ہے رات دیر تک جاگنا صبح دیر سے اٹھنا معمول بنا لیا جاتا ہے، پڑھائی کے نام پر وہی سکول کا ہومورک اور لاڈ کے نام پر سارا دن سکرین (موبائل،لیپ ٹاپ، ٹیوی)
اس قیمتی وقت کو کیسے بہترین طریقے سے استعمال کیا جاۓ کے بہت سے فوائد حاصل ہو سکیں؟ اس کا جواب پیش خدمت ہے:

✍️ سب سے پہلے بچوں کو گھر کے کام اور سلیقہ سیکھائیں یہ سوچے بغیر کے یہ لڑکا ہے یہ کیوں کرے۔
ڈیسپلین سکھائیں۔۔ کہتے ہیں
charity begins at home
اکثر والدین کو یہ شکایت ہوتی ہے کے بچے اپنی چیزیں جگہ ہر نہیں رکھتے، گھر میں اٹھ کر پانی بھی نہیں پیتے، کسی کام میں دلچسپی نہیں لیتے۔
یہ سکل بہت اہم ہے کے چاہے لڑکا ہے یا لڑکی اس میں یہ ڈسپلین اور سلیقہ ہونا بہت ضروری ہے۔۔
مشکل وقت میں اپنے لئے کھانے کے نام پر کم از کم ایک انڈا اور چاۓ کا ایک کپ بنانا تو لڑکوں کو بھی آنا ہی چاہئے۔
اپنے کام اپنے ہاتھ سے کرنے کی عادت دونوں میں ہونی چاہئے تاکہ وہ کسی پر بوجھ نہ بنے۔
سکول جانے والے دنوں میں بچوں کے پاس اتنا ٹائم نہیں ہوتا اس لئے چھٹیوں میں سکھائیں تاکہ وہ ان سکلز میں مہارت حاصل کر لیں اور پھر سکول گوائنگ ڈیز میں بھی ان سکلز کو ٹائم منیجمنٹ کے ساتھ استعمال کر سکے۔۔۔

✍️بچوں کو ٹائم منیجمنٹ سکھائیں ہر کام کے لئے ٹائم بتائیں کے یہ اتنی دیر میں ہو سکتا ہے مشین نہیں بنانا لیکن ایک گول دینا ہے۔کسی بھی ٹاسک کے لئے وقت بتائیں کے اس کو کرنے کے لئے آپ کے پاس اتنا وقت ہے۔ وقت پہلے تھوڑا زیادہ بتائیں اور آہستہ آہستہ کم کرتے جائیں۔۔۔
یاد رہیں یہ صرف سکھانے کے لئے ہے مشین بنانے کے لئے نہیں اس لئے ڈانٹ ڈپٹ نہ کریں بلکہ حوصلہ افزائی سے سکھائیں۔

✍️ممکن ہے تو بچوں کو قرآن کی تعلیم و تفسیر کے کسی کورس میں داخل کروا دیں ۔۔ بچوں کی عمر کی مناسبت سے بہت سے ایسے آنلائن کورسز اب تشکیل ہو چکے ہیں ۔۔

✍️بچوں کو لینگویج کورسز کروائیں میرے خیال میں عربی زبان لازمی سکھائیں ، انگریزی، چائینیز، جرمن وغیرہ یا جو بھی زبان آپ کے بچے کو سیکھنے میں دلچسپی ہو۔
مختلف زبانیں بولنے اور سیکھنے والے بچے دوسرے بچوں کی نسبت زیادہ ذہین ہوتے ہیں۔۔

✍️بچوں کو ان کی پسند کی کوئی سکل سکھائیں جیسے
Painting, writing, calligraphy, swimming,karate, gymnastics, swimming etc
اوپن اینڈ جو بھی آپ کا بچہ سیکھنا چاہے ضرور سکھائیں۔

✍️رات دیر تک جاگنے اور صبح دیر تک سونے کی عادت نہ بنائیں بلکہ ان کی روٹین سیٹ کریں جو ڈسپلین کا ہی حصہ ہے۔

✍️نماز کی پابندی سکھانے کے لیے بھی چھٹیاں انتہائی موثر ثابت ہو سکتی ہیں.

✍️بچوں میں healthy habits ڈیویلپ کریں جیسے کے
Reading, physical activities, walk, exercise etc

✍️ بچوں کو کمپیوٹر لٹریسی کا کوئی کورس کروائے۔

✍️ایسے کورسز کروائیں جس سے بچے کی creative abilities کو پالش کیا جا سکے اور کسی سکل کو سیکھا جا سکے۔

✍️اس کے علاوہ آپ بچوں کی عمر کے مطابق انہیں فری لانسنگ کا کوئی کورس بھی سکھا سکتے ہیں۔

✍️اب آپ میں سے اکثر لوگ یہ سوچ رہیں ہو گے کے ایسے کورسز آپ کے علاقے میں کروائے نہیں جاتے تو کیسے کروائی تو جناب آنلائن ایسے بہت سے ادارے ہیں جہاں آپ بچوں کو انرول کروا سکتے ہیں اور فائدہ اٹھا سکتے ہیں
اکثر لوگ ان کورسڑکی فیس کا سوچ رہیں ہو گے تو ایسے بہت سے ادارے ہیں جو یہ کورسز فری آف کاسٹ کروا رہے ہیں اور اگر آپ کو ایسا کوئی ادارہ نہیں ملتا تو جناب
یوٹیوب کب کام آئے گی۔۔ مجھے لگتا ہے اگر ہم یوٹیوب کا مثبت استعمال کریں تو اس سے بڑی یونیورسٹی کوئی نہیں ہے۔۔۔
اب آپ سوچیں گے کے یوٹیوب سے کریں تو سرٹیفکیٹ نہیں ملے گ تو جناب سرٹیفکیٹ سے زیادہ آپ کا پورٹ فولیو اہم ہوتا ہے جو آپ خود بناتے ہیں۔۔۔ اور سرٹیفکیٹ نہ ہونے کی صورت میں وہ ہی آپ کا سرٹیفیکیٹ۔۔۔!!!
یاد رہے یہ بات میں نے صرف سکل لرننگ کے حوالے سے کی ہے ڈگری کے حوالے سے نہیں۔۔

✍️بچوں کو نانی، ماموں،خالہ ،چاچو پھپھو وغیرہ کے گھر کے علاوہ کہیں سیر وتفریح پر بھی ضرور لے کر جائیں....

مریم امین اعوان

29/06/2023

Make 💰💲
دس مقبول ویب سائٹس جہاں لکھاری یعنی رائیٹر اپنے کام کو پیش کرسکتے ہیں ا

1. میڈیمMedium
: میڈیم ایک مقبول آن لائن پبلشنگ پلیٹ فارم ہے جہاں لکھاری بہترین مقالات اور کہانیاں لکھ سکتے ہیں۔ یہ ایک صارف دوست انٹرفیس فراہم کرتا ہے اور اپکے کونٹینٹ کو موناٹیز کرنے کی سہولت دیتا ہے

2. ہب پیچز Hub pages:
ہب پیجز بہت سے مختلف موضوعات پر لکھنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ یہ ایک کمیونٹی کے تحت چلنے والا پلیٹ فارم ہے جو لکھاریوں کو اپنے “ہبز” بنانے کا موقع دیتا ہے۔۔ اور انکے آرٹیکل پر چلنے والے ایڈز سے کمانے کا موقع دیتاہے

3. کنسٹنٹ کنٹینٹ: Constant Content
کنسٹینٹ کنٹینٹ ایک کنٹینٹ مارکیٹ پلیٹ فارم ہے جہاں لکھاری کاروباری اور شخصی یوزرز تک اپنے مضامین کو فروخت کرنے کے لئے جاسکتے ہیں۔ لکھاری اپنی مضامین کی قیمت کا تعین خود کرسکتے ہیں

4. رائٹر ایکسیس:Writer Access
رائٹر ایکسیس ایک پلیٹ فارم ہے جو آزاد ذاتی لکھاریوں کو کاروبار کے ساتھ جوڑتا ہے۔ لکھاری اپنی بھروسے کی مضامین میں مہارت دکھاتا ہے اور رائٹنگ پروجیکٹس پر بولی لگا سکتا ہے کام کرسکتا ہے۔ یہ پلیٹ فارم بلاگ پوسٹس سے لے کر سوشل میڈیا کے مضامین تک کی لکھاری کےلیے خصوصی مواقع فراہم کرتا ہے۔

5. کونٹ۔ٹینٹلی: Constantly
کونٹینٹلی ایک پلیٹ فارم ہے جو شراکت داروں اور برانڈز کو عالمی درجے کے مضامین کے لکھاریوں ںسے جوڑتا ہے۔ لکھاریوں کے لئے مضامین اور منصوبوں پر کام کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ اس پلیٹ فارم کی مدد سے لکھاریوں کے پورٹ فولیو بنا سکتے ہیں اور بلا شبہ کلائنٹس حاصل کر سکتے ہیں۔

6. آئی رائیٹر i Writer
: آئی رسئٹر ایک پلیٹ فارم ہے جو لکھاریوں کے لیے ایک مارکیٹ پلیس فراہم کرتا ہے۔ کلائنٹ آرٹیکل کی درخواست پیش کرتا ہے، اور لکھاری اپنے مفاد اور مہارت کے حساب سے پراجیکٹ کا پتہ لگاسکتا ہے۔ اس پلیٹ فارم کی مدد سے مہارت کے سطح کے مطابق مختلف سطح کے لکھاریوں کا انتخاب کیا جاسکتا ہے۔

7. لسڈ ،ورس: List verse
لسٹ ورس ایک ویب سائٹ ہے جو “لسٹیکلز آرٹیکل” کے اشاعت پر متمعن ہوتی ہے۔ لکھاریاں مختلف موضوعات پر تحقیق کرکے پر محتاط لسٹس جمع کرسکتے ہیں۔ منظوری کی صورت میں ،لکھاری ان منظور شدہ آرٹیکل سے پیسے کی کمائی کرسکتا ہے۔

8. بی کے اے کنٹینٹ BKA content
: بی کے اے کنٹینٹ ایک لکھاری پلیٹ فارم ہے ان افراد کیلئے جو لکھاری فری لانسر مضامین کو تخلیق کرتے ہیں۔ لکھاری اپنے ٹیم میں شامل ہونے کے لئے درخواست دےسکتا ہے اور مختلف موضوعات پر تفصیلات کے ساتھ مضامین لکھنے کی سہولت حاصل کرسکتا ہے۔ اور پیسہ بناسکتا ہے

9. سکرپٹڈScripted
: سکرپٹڈ ایک مارکیٹ پلیس ہے جو لکھاریوں کو کاروباریوں سے جوڑتے ہیں جو اپنے کاروبار کیلئے مضامین لکھوانذ چاھتے ہیں۔ لکھاری مختلف صنعتوں اور اسکرپٹ کی شکل میں مضامین لکھنے کی سہولت حاصل کرسکتے ہیں اور اس سے پیسے کما سکتے ہیں

10. ٹیکسٹبروکر یو ای انٹرنیشنل:text broker USA int
ٹیکسٹ بروکر پر لکھاری بلاگر اور ویب سائٹ مالکوں کی ضروریات کے مطابق مضامین لکھتے ہیں جن پر بنیاد کے بہترین مضامین پر کمائی کی جاتی ہے۔ لکھاری اس کے استعمال کرکے مختلف پروجیکٹس سے منتخب کرسکتے ہیں اور اپنے لکھے ہوئے ٹیکسٹ کی بنیاد پر نقدریونیو کما سکتے ہیں۔

29/06/2023

Unlock the power of digital marketing with our all-in-one solution for business growth. From captivating Facebook ads to compelling content creation, copywriting, and stunning graphic design, we help businesses thrive in the online world."

Address

Mohallah Qazi Abad Nai Abadi Barakahu Islamabas
Islamabad
04403

Telephone

+923461667764

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when laraib digital consultant posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to laraib digital consultant:

Share