Agri Assurance

Agri Assurance We arrange online sessions with agriculture specialists, scholars, and researchers to share their experiences regarding new researches and technologies

15/11/2020
08/10/2020
Stevia Plant اسٹیویا پلانٹ*چینی کا متبادل بلکہ کئی گنا بہتر پودا*  ہے لیکن اب اس کی کاشت دینا بھر میں شروع ہوگئی ہے۔ اس ...
06/10/2020

Stevia Plant اسٹیویا پلانٹ*
چینی کا متبادل بلکہ کئی گنا بہتر پودا*
ہے لیکن اب اس کی کاشت دینا بھر میں شروع ہوگئی ہے۔

اس کے پتے چینی سے 15 گنا زیادہ میٹھے ہوتے ہیں اور اس کے عرق میں چینی سے 200 سے 300 گنا زیادہ میٹھا ہوتا ہے۔

اس میں نشاشتہ اور حرارے نہ ہونے کے برابر ہیں جس کی وجہ سے یہ شوگر کے مریضوں کے لیے مفید ہے اور یہ خون میں شوگر کی مقدار اور بلڈ پریشر کو بھی کم کرتا ہے۔

اسٹیویا نامی شوگر پلانٹ سے چائے، مشروبات کو میٹھا کرکے چینی کی سالانہ طلب میں 6 سے 8 لاکھ ٹن کمی لائی جاسکتی ہے۔

اس سے تیار کردہ مشروبات اور کھانے شوگر کے مریضوں بھی بلاجھجک استعمال کرسکتے ہیں۔ اسٹیویا چینی کا بہترین متبادل بلکہ نعم البدل ہے۔

ریسرچ کے بعد یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ اگر اسٹیویا نامی شوگر پلانٹ کے پتوں کو چائے کی پتی کے ساتھ ملا کر پکایا یا دیگر مشروبات میں ملا کر استعمال کیاجائے تو اس سے بالکل چینی جیسی مٹھاس پیدا ہوتی ہے۔

یہ جراثیم کش بھی ہے جس کی وجہ سے ٹوتھ پیسٹ میں بھی استعمال ہورہا ہے، دانتوں کو بیماریوں سے بچانے کے ساتھ ساتھ مسوڑوں کو بھی مضبوط بناتا ہے،

جلدی امراض اور کیل مہاسوں میں اس کی افادیت بھی تسلیم کی گئی ہے۔

اس میں کیلشیم کی کافی مقدار پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے عورتوں اور بچوں کی ہڈیوں کی نشونما کے لیے بھی مفید ہے۔

نظام انہضام اور معدے کی تیزابیت میں بھی کارآمد ہے، معدے کے السر کو بھی کم کرتا ہے۔ خون کے خلیوں کو گاڑھا بننے سے روکتا اور خون کی نالیوں کو مضبوط بنانے میں مدد کرتا ہے۔

ماہرین کے مطابق ابتدائی طور پر یہ بات بھی مشاہدے میں آئی ہے کہ اس پودے کو پاکستان کے تقریبا تمام علاقوں میں کاشت کرکے بہترین نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ پھول آنے سے قبل اس کے پتوں کو توڑ کر سایہ میں سُکھا لیا جاتا ہے

اور پیس کر پاؤڈر کی شکل میں چائے یا کھانوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔ اگرچہ یہ باقاعدہ ایک فصل ہے مگر اسے تھوڑی سی محنت سے گھروں میں گملوں میں بھی اگایا جا سکتا ہے۔

اسٹیویا پلانٹ قدرتی طور پر مٹھاس سے بھرپور پودا ہے اور چینی کا بہترین نعم البدل ہے۔ شوگر کے مریض یا عام افراد شوگر سے بچاو کے خاطر یا عام استعمال کے لیے اس کے پتے بطور چینی چائے اور دوسری میٹھی اشیاء میں استعمال کرسکتے ہیں۔

اس میں مٹھاس چینی سے پندرہ گنا زیادہ ہے۔ اس کے پتے خشک کرکے اور گرینڈ کرکے استعمال میں لائے جاتے ہیں۔ ایک کلو خشک پتے تین سو کلو چینی کے برابر مٹھاس رکھتے ہیں۔

اس لیے یہ چینی ترک کرنے کا اچھا ذریعہ ہے۔ پاکستان میں تجرباتی کاشت کامیاب ہوچکی ہے۔ کاشت کا سیزن شروع ہوچکا ہے اور یہ ہوم گارڈننگ میں گملوں میں بھی لگ سکتا ہے۔

مزید بہتر نتائج کے حصول کے لیے ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کے شعبہ پلانٹ فزیالوجی میں اس پودے پر تحقیقی کام جاری ہے۔

چین سے منگوائے جانے والے ایک پودے پر ریسرچ کے بعد یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ اگر اسٹیویا نامی شوگر پلانٹ کے پتوں کو چائے کی پتی کے ساتھ ملا کر پکایا یا دیگر مشروبات میں ملا کر استعمال کیاجائے تو اس سے بالکل چینی جیسی مٹھاس پید ا ہو سکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق ابتدائی طور پر یہ بات بھی مشاہدے میں آئی ہے کہ اس پودے کو فورٹ منرو اور مری سمیت نسبتاً کم درجہ حرارت رکھنے والے علاقوں میں کاشت کرکے بہترین نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں

بلکہ ستمبر سے مارچ تک یہ پورے پنجاب اور سندھ میں بھی کاشت کیا جا سکتا ہے۔

پھول آنے سے قبل اس کے پتوں کو توڑ کر سایہ میں سُکھا لیا جاتا ہے اور پیس کر پاؤڈر کی شکل میں چائے یا کھانوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔

Passionfruit السلام علیکم دوستو !! آج آپکو ایک پیارے سے پھل سے ملاتے ہیں۔ یہ پاکستان میں تو شاید نہیں پایا جاتا لیکن برا...
06/10/2020

Passionfruit

السلام علیکم دوستو !! آج آپکو ایک پیارے سے پھل سے ملاتے ہیں۔ یہ پاکستان میں تو شاید نہیں پایا جاتا لیکن برازیل، امریکا، آسٹریلیا اور ملائیشیا وغیرہ میں اس کو بہت شوق سے کھایا جاتا ہے۔ جی ہاں!! یہ Passionfruit ہے۔ اس کا نباتاتی نام Passiflora edulis ہے۔ یہ جنوبی برازیل اور پیراگوئے سے لے کر جنوبی ارجنٹائن تک اور دنیا کے استوائی (tropics) اور نیم استوائی علاقوں میں اس کا قدرتی مسکن ہے۔ جبکہ یہ امریکا میں ہوائی، کیلے فورنیا اور فلوریڈا میں پایا جاتا ہے۔ یہ ایک رس بھرا پھل ہے جس میں چھوٹے چھوٹے بیج ہوتے ہیں۔یہ پھل ایک بیلدار پودے پہ لگتا ہے۔ چونکہ یہ مکمل طور پہ رس بھرا fleshy ہوتا ہے اور مکمل ripened o***y ہوتی ہے (انگور اور کیلے کی طرح) اسی لیے اس کو نباتاتی اصطلاح میں berry کہا جاتا ہے۔ اس پھل کہ دو اقسام ہیں ایک ڈارک جامنی رنگ کی edulis جس کا سائز لیموں سے چھوٹا ہوتا ہے اور دوسری پیلے رنگ کی flavicarpa جس کا سائز گریپ فروٹ جتنا ہوتا ہے۔ اس میں 97kcal فی سو گرام ہوتی ہیں جبکہ وٹامنز، منرلز، فائبر اور نشاستہ بکثرت پایا جاتا ہے۔

اس کا ذائقہ میٹھا ترش اور امرود ہی طرح ہوتا ہے۔ اس کے بہترین ذائقے کی وجہ سے اس کی تجارتی بنیادوں پہ کاشت ہوتی ہے اور فوڈ انڈسٹری میں اس کو خوب استعمال کیا جاتا ہے۔ اس پھل کو تازہ کھایا بھی جاتا ہے اور اس کو "ٹن پیک" بھی کیا جاتا ہے۔پاشن فروٹ سے بننے والی مشہور ڈیزرٹ میں mousse اور cheesecake ہیں. اس کا جوس سافٹ ڈرنک اور slush بھی پیا جاتا ہے۔ منفرد ذائقے کہ وجہ سے اسے دوسرے پھلوں کے جوس میں شامل کرکے ٹیسٹ بڑھایا جاتا ہے۔ کیک اور آئسکریم کے اوپر اس کی ٹاپنگ بھی کی جاتی ہے۔ بسکٹ اور دہی وغیرہ میں بھی شامل کیا جاتا ہے۔ بطور سلاد کھایا جاتا ہے اور اس کی sauce کو سویٹ ڈشز، ڈیزرٹس اور مشروبات میں بھی شامل کیا جاتا ہے۔

Hello everyone! We are conducting a survey to analyze the awareness amongst students about the agriculture sector in Pak...
06/10/2020

Hello everyone! We are conducting a survey to analyze the awareness amongst students about the agriculture sector in Pakistan.

We would really appreciate if we could receive valuable input from a wide range of audience, so please share this post too after filling the following survey out. Thank you ☺️

Hurry up Agri Entrepreneurs.
23/09/2020

Hurry up Agri Entrepreneurs.

22/09/2020

Hello green Pakistan!

Agriculture is perhaps the most important and the most neglected sector of Pakistan. It deploys 69% of the population directly or indirectly but is facing some serious problems like high prices of inputs, lack of electricity to run tube-wells, extra cost for diesel to run tractors, and continuously decreasing agricultural land. The purpose of this community page is to share agriculture and related information for farmers to provide them easy access to the newest techniques available right at their fingertips, to provide jobs related information to agricultural students, and to attract our youth to choose this profession as a career. This page will also arrange online sessions with agriculture specialists, scholars, and researchers to share their experiences regarding new researches and technologies.

22/09/2020

Our team is always ready to serve you!

We arrange online sessions with agriculture specialists, scholars, and researchers to share their experiences regarding new researches and technologies

Address

Rawat, Near Sheal Pump
Islamabad

Telephone

+923046303958

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Agri Assurance posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Agri Assurance:

Share