میناب168

میناب168 Lessons learned Message of advice

19/04/2026

الیکشن میوزک 2026

کیا آپ جانتے ہیں کہ خدا نے انسان کی چار قسمیں خلق کی ھیں؟اول: وہ جو بغیر ماں باپ کے متولد ہوئے جیسے حضرت آدمدوئموہ جو بغ...
15/04/2026

کیا آپ جانتے ہیں کہ خدا نے انسان کی چار قسمیں خلق کی ھیں؟

اول: وہ جو بغیر ماں باپ کے متولد ہوئے جیسے حضرت آدم

دوئم

وہ جو بغیر ماں کے متولد ہوئے جیسے جناب حوا

سوئم:

وہ جو ماں سے بغیر باپ کے متولد ہوئے جیسے حضرت عیسی

چہارم:
وہ جو ماں باپ سے متولد ہوئے جیسے ہم اور آپ

14/04/2026

❤️❤️

الحمدللہ نصر من اللہ و فتح قریب
08/04/2026

الحمدللہ
نصر من اللہ و فتح قریب

کیا آپ جانتے ہیں کہ سب سے پھلا انسانی قاتل آتش پرست اور رقاص کون تھا؟جب حضرت آدم نے اپنے چھوٹے بیٹے ہابیل کو اپنا جانشین...
04/04/2026

کیا آپ جانتے ہیں کہ سب سے پھلا انسانی قاتل آتش پرست اور رقاص کون تھا؟

جب حضرت آدم نے اپنے چھوٹے بیٹے ہابیل کو اپنا جانشین منتخب کیا تو ان کے بڑے بیٹے قابیل نے کہا: ابا جان کیوں آپ نے مجھے چھوڑ کر اُسے منتخب کیا ہے تو حضرت آدم نے جواب دیا: خدا کا یہی حکم ہے۔ قابیل نے کہا: خدا کبھی بھی چھوٹے بھائی کو ترجیح دینے کا حکم نہیں دے سکتا۔ حضرت آدم نے اُس سے فرمایا: اگر تمہیں یقین نہیں ہے تو تم دونوں خدا کی بارگاہ میں قربانی پیش کرو، جس کی قربانی قبول ہو گی معلوم ہو جائے گا کہ خدا نے اُس کو میری جانشینی کے لئے منتخب کیا ہے۔ اُن دونوں نے اس بات کو قبول کیااُس زمانے میں مسکین افراد نہیں تھے کہ جنہیں قربانی دے دی جاتی لہذا ایک جگہ کو معین کر دیا جاتا تھا اور قربانی کو وہاں رکھ دیا جاتا تھا اور پھر خدا کی طرف سے آگ آتی تھی اور قبول شدہ قربانی کو لے جاتی تھی۔
جب قربانی کا حکم آپہنچا تو قابیل نے سوچا خدا کو تو میری قربانی کی ضرورت نہیں ہے لہٰذا بہتر یہ ہوگا کہ میں کم قیمت چیز کو قربان گاہ میں لے جاؤں۔ وہ چونکہ زراعت کرتا تھا لہذا اُس نے کیڑ لگی ہوئی گندموں کے ساتھ موجود مٹھی بھر گھاس اُٹھائی اور قربان گاہ میں رکھ دی۔ ادھر ہابیل نے سوچا کہ اب جبکہ خدا نے قربانی کا حکم دیا ہے تو میرے پاس خدا کا عنایت کردہ بہت مال ہے تو بہتر یہ ہوگا کہ میں اپنے مال میں سے کوئی بہترین چیز قربان کروں لہذا انہوں نے اپنی بھیڑوں میں سے ایک موٹی بھیڑ کو نکالا اور قربانگاہ میں جا کر رکھ دیا۔ خدا کی جانب سے آگ آئی اور بھیڑ کو لے گئی گھاس پھوس اپنی جگہ پر پڑی رہ گئی۔ قابیل چونکہ ایک بے ادب اور فاسق جوان تھا لہذا اپنے بھائی سے کہنے لگا میں تجھے تباہ کر دوں گا۔ پھر اس نے شیطان کے بہکاوے میں آکر ہابیل کو قتل کر دیا اور اس کی لاش کو باپ کی نظروں سے پوشیدہ کر دیا۔
شیطان نے پھر بھی قابیل کا پیچھا نہ چھوڑا اور اُس سے کہا: تجھے معلوم ہے کہ کیوں آگ نے ہابیل کی قربانی کو قبول کر لیا لیکن تیری قربانی کو قبول نہ کیا۔ تو اُس نے کہا: مجھے نہیں معلوم ! شیطان نے کہا: اس لئے کہ تمہارا بھائی تمہارے باپ سے چھپ کر آگ کی پوجا کرتا تھا اور اُسے سجدہ کرتا تھا اگر تم بھی چاہتے ہو کہ آج کے بعد تمہاری ہر قربانی کو آگ لے جائے تو تم بھی اُس کی پوجا شروع کردو۔ قابیل نے فورا مان لیا اور ایک آتشکدہ بنایا اور آگ کی پرستش میں مصروف ہو گیا۔
جب جناب آدم دنیا سے رخصت ہو گئے تو شیطان قابیل کے پاس آیا اور کہا: جس کا تمہیں خوف تھا اور جسکی وجہ سے تم کافی مدت سے فرار تھے کہ تمہیں کہیں ہابیل کے بدلے میں قصاص نہ کر لیں تو تمہارا باپ تو اب دنیا سے چلا گیا ہے اور اب تمہیں کوئی خطرہ در پیش نہیں ہے۔ قابیل نے پوچھا: اب کیا کروں؟ شیطان نے کہا: تم آج کے دن عید مناؤ اور اپنے باپ کی مجلس عزا میں خوشی ، مسکراہٹ اور رقص کے ساتھ شرکت کرو تا کہ اپنے بہن بھائیوں کو جلاؤ اور وہ تم سے بھائی کے خون کا مطالبہ نہ کر سکیں ۔ قابیل نے قبول کر لیا اور جب آدم کے بیٹے بیٹیاں اپنے باپ کے غم میں نوحہ پڑھتے تھے شیطان نے گانا گایا اور آوازیں نکالنا شروع کر دیں اور قابیل کو بھی گانا اور رقص سکھایا۔ یوں دنیا کا پہلا آدم کش، پہلا آتش پرست اور پہلا رقاص قابیل لعنۃ اللہ علیہ بنا۔
امام محمد باقر فرماتے ہیں: قابیل کو قیامت تک سورج کے چشمے کے مقابل کھڑا رکھا جائے گا اور اُس کے سر پر کھولتا ہوا پانی ڈالا جائے گا اور قیامت کے دن وہ ان سات افراد میں شامل ہو گا جو جہنم کے تابوت میں ہوں گے اور جن کا عذاب سارے اہل جہنم سے زیادہ سخت ہوگا۔
Join us 👎
Follow the Islamic Knowledge 5 channel on WhatsApp: https://whatsapp.com/channel/0029Vb6fx3qA89MjI8uDN12A

01/04/2026
01/04/2026

اسلام علیک یا رسول

کیا آپ جانتے ہیں کہ حضرت آدم کے بعد کیونکر انسانی نسل میں اضافہ ہوگیا؟حضرت حوا سے ستر مرتبہ اولاد دنیا میں آئیں اور ہر د...
01/04/2026

کیا آپ جانتے ہیں کہ حضرت آدم کے بعد کیونکر انسانی نسل میں اضافہ ہوگیا؟

حضرت حوا سے ستر مرتبہ اولاد دنیا میں آئیں اور ہر دفعہ ایک بیٹا اور بیٹی پیدا ہوئے یہاں تک کہ خدا نے انہیں ایک بیٹا شیت عنایت فرمایا جس کا لقب هبة الله تھا لیکن اُن کے ساتھ کوئی بیٹی نہ تھی۔ حضرت آدم کے فرزند شیت اور یافث کے علاوہ جتنے بیٹے اور بیٹیاں پیدا ہوئے وہ سب کے سب بغیر شادی کے اس دنیا سے رخصت ہو گئے ۔ جبکہ یہ دو فرزند جب سن بلوغ کو پہنچے تو خدا نے جنت سے دو حور میں حضرت آدم کی جانب بھیجیں جن کے نام نزلہ اور منزلہ تھے۔ خدا نے حکم دیا کہ ان دونوں حوروں کو شیث اور یافث ( ان کے ساتھ بھی کوئی دوسری اولاد پیدا نہ ہوئی تھی ) کے نکاح میں لایا جائے ۔ ان دونوں جوڑوں سے بیٹے اور بیٹیاں متولد ہوئیں جو آپس میں چچا زاد تھے اور ان کی آپس میں شادی ہوئی اور اسطرح انسانی نسل میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہوا۔

شھادت مبارک آغا جانم 💔😭😭
18/03/2026

شھادت مبارک آغا جانم 💔😭😭

14/03/2026

ایرانی یوم القدس کے موقع پر پاکستان کی عوام کے شکریہ ادا کیا

Address

Baltistan Skardu
Hunza
16100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when میناب168 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share