Law Insight Associates

Law Insight Associates INCOME TAX, SALES TAX, PRA,TRADE MARK,COPY RIGHT, FIRM REGISTRATION, BOOK KEEPING.

19/08/2025

*Attention* !🚨

جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں، ٹیکس سال *2025* کے انکم ٹیکس ریٹرن واجب الادا ہیں اور آخری تاریخ *30* ستمبر *2025* ہے۔ ہم پرزور مشورہ دیتے ہیں، *آخری تاریخ کا انتظار نہ کریں* ۔ یہ دیکھا گیا ہے کہ بعض اوقات، پورٹل فائل کرنے کے آخری دنوں میں کام نہیں کرتا ہے۔ ابھی کچھ وقت نکالیں، اور اپنے اور اپنے کاروبار کے مالی مستقبل کو محفوظ بنائیں۔ یقینی بنائیں کہ انکم ٹیکس ریٹرن بروقت جمع کرانے کے لیے تمام مطلوبہ دستاویزات فراہم کریں۔

*براہ کرم نوٹ کریں*

دیر سے فائل کرنے سے آپ کا قیمتی وقت، پیسہ، ان ایکٹیو ہونے کا خطرہ اور بھاری ٹیکس کٹوتیاں لگ سکتی ہیں۔ اپنے آپ کو بچائیں، اور انکم ٹیکس ریٹرن کے حوالے سے پروفیشنل فائلنگ کے لیے ابھی ہم سے رابطہ کریں

0322-0497900

19/08/2025

اکثر لوگ مجھ سے یہ سوال کرتے ہیں کہ ہم نے کچھ عرصہ پہلے NTN بنوایا تھا اور اب FBR نے پچھلے 6 سالوں کی ریٹرن فائلنگ کا نوٹس بھیج دیا ہے۔ کیا ہمیں ان نوٹسز کے مطابق ریٹرن فائل کر دینی چاہیے یا انہیں نظر انداز کر دینا چاہیے؟

میرے لیے سب سے مشکل بات یہ ہوتی ہے کہ بغیر نوٹس کی تاریخ دیکھے میں کیسے آپ کو یہ مشورہ دے سکتی ہوں کہ ہاں ریٹرن فائل کر دیں یا نوٹس کو نظر انداز کر دیں۔

دیکھیں، ہر ٹیکس دہندہ کی صورتحال مختلف ہوتی ہے۔ اگر آپ نے صرف NTN بنوا کر چھوڑ دیا تھا تو FBR آپ سے پچھلے 10 سال تک کی ریٹرن فائلنگ کا مطالبہ کر سکتا ہے۔ اسی طرح، اگر آپ نے NTN بنانے کے بعد کوئی ایک بھی ریٹرن فائل کر دی ہے تو FBR آپ سے زیادہ سے زیادہ پچھلے 5 سال کی ریٹرن کا مطالبہ کر سکتا ہے۔

لیکن یہاں سب سے اہم بات یہ ہے کہ پچھلے سالوں کی ریٹرن فائلنگ کا نوٹس کتنا پرانا ہے۔ اگر نوٹس تقریباً 2 ٹیکس سال پرانا ہے تو اس صورت میں FBR کے پاس اختیار نہیں رہتا کہ وہ آپ کے خلاف کوئی کارروائی کرے۔

اسی لیے ضروری ہے کہ جب بھی اس طرح کا نوٹس آئے تو آپ کسی ایسے ٹیکس کنسلٹنٹ سے رابطہ کریں جو قانون پر مکمل دسترس رکھتا ہو۔ ایسا نہ ہو کہ آپ 2 سال پرانے نوٹس کو دیکھتے ہوئے ریٹرن فائل کر دیں، جسے بعد میں FBR سیکشن 122 کے تحت ترمیم کر کے آپ پر جرمانہ عائد کر دے۔
شکریہ

18/08/2025

فائلر کے بارے میں خطرناک غلط فہمی 🚫
مارکیٹ میں کچھ پراپرٹی رجسٹری ڈیلرز 🏠 یا گاڑی ٹرانسفر ایجنٹس 🚗 عوام کو یہ غلط مشورہ دیتے ہیں:
"آپ فی الحال عارضی طور پر فائلر بن جائیں، اپنی رجسٹری یا گاڑی ٹرانسفر کروا لیں، اس کے بعد چاہیں تو سسٹم چلائیں یا چھوڑ دیں۔"
⚠️ یہ انتہائی غلط اور نقصان دہ سوچ ہے!
📌 حقیقت یہ ہے کہ:
ایک بار NTN یا فائلر اسٹیٹس لینے کے بعد، ہر سال بروقت انکم ٹیکس گوشوارہ u/s 114 اور ویلتھ اسٹیٹمنٹ u/s 116 جمع کروانا زندگی بھر کی قانونی ذمہ داری ہے۔
یہ ذمہ داری اس بات سے آزاد ہے کہ آپ کی آمدنی ہے یا نہیں، یا آپ کاروبار کرتے ہیں یا نہیں۔
📜 گوشوارہ جمع نہ کروانے پر قانونی سزائیں — سیکشن 182، انکم ٹیکس آرڈیننس 2001
❌ تنخواہ دار افراد: ایک سال کا جرمانہ 10,000 روپے
❌ کاروباری افراد: ایک سال کا جرمانہ 50,000 روپے
❌ اضافی سزا: واجب الادا ٹیکس کا 📈 %200 تک جرمانہ
💡 یاد رکھیں:
"عارضی فائلر" بننے کی قانون میں کوئی گنجائش نہیں ہے ۔ اس لیے وقتی فائدہ اور مستقل نقصان کا سودا نہ کریں۔
ہر سال بروقت ریٹرن فائل کریں تاکہ نہ صرف قانون کی پابندی ہو بلکہ غیر ضروری جرمانوں اور زیادہ ٹیکس
سے بچا جا سکے۔

17/08/2025
16/08/2025

*✅ سیکشن 175AA (فنانس ایکٹ 2025) کے تحت ایف بی آر کے نئے اختیارات*

*1. ایف بی آر اور بینکوں کا براہِ راست تعاون*

*سیکشن 175AA پُرانے راز داری کے قوانین کو ختم کرتا ہے، اور ایف بی آر اور بینکوں کو ٹیکس کے مقاصد کے لیے معلومات کا آزادانہ تبادلہ کرنے کی اجازت دیتا ہے۔*

*2. سمارٹ الگورتھمز کے ذریعے ڈیٹا کا موازنہ*

*ایف بی آر بینکوں کو “ڈیٹا بیسڈ الگورتھمز” فراہم کرے گا۔*

*بینک ان الگورتھمز کے ذریعے صارفین کی بینکنگ سرگرمی کا ان کے ٹیکس ریٹرن سے موازنہ کریں گے۔*

*3. صرف مشتبہ معاملات کی اطلاع دی جائے گی*

*بینک صارف کی تمام ٹرانزیکشنز نہیں بھیجیں گے۔*

*صرف ایسی صورت میں اطلاع دی جائے گی جب بینک کا ڈیٹا ایف بی آر کے معیار سے مختلف (variance) ہو — مطلب یہ ہو سکتا ہے کہ آمدنی چھپائی گئی ہے۔*
*4. رازداری کو یقینی بنایا گیا ہے*
*یہ معلومات صرف ٹیکس کے مقصد کے لیے استعمال ہوں گی اور صارف کی پرائیویسی کا خیال رکھا جائے گا۔*

*✅ سیکشن 165A کے تحت جاری بینک رپورٹنگ (2013 سے)*

*بینک پہلے ہی ایف بی آر کو درج ذیل معلومات باقاعدگی سے فراہم کرتے ہیں:*

*یومیہ نقد نکاسی: اگر کوئی فرد ایک دن میں 50,000 روپے سے زیادہ کی نقد رقم نکالے۔*

*بڑے ڈپازٹ: اگر کسی فرد کے اکاؤنٹ میں ایک ماہ میں 1 کروڑ روپے یا زیادہ جمع ہوں۔*

*کریڈٹ کارڈ کی ادائیگیاں: اگر ماہانہ 2 لاکھ روپے یا زیادہ کی ادائیگی ہو۔*

*سود پر منافع: حاصل شدہ منافع اور اس پر کٹوتی شدہ ٹیکس۔*

*کاروباری اکاؤنٹس: نئے کاروباری اکاؤنٹس کھولنے یا موجودہ اکاؤنٹس کو کاروباری میں تبدیل کرنے کی رپورٹ۔*

*دیگر اہم نکات:*

*ہر بینک کو ایف بی آر کے ساتھ رابطے کے لیے سینئر آفیسر مقرر کرنا ہوتا ہے۔*

*قانونی تحفظ حاصل ہوتا ہے کہ بینک یا اس کے ملازمین پر اس معلومات کی فراہمی پر کوئی مقدمہ یا کارروائی نہیں ہو سکتی۔*

*تمام معلومات خفیہ رکھی جاتی ہیں (سیکشن 216 کے تحت)۔*

*✅ اس کا مطلب کیا ہے؟*

*یہ دونوں سیکشنز (175AA اور 165A) پاکستان میں جدید اور شفاف ٹیکس نظام کی طرف ایک اہم قدم ہیں۔*

*اب ایف بی آر کے پاس ڈیجیٹل ڈیٹا کے ذریعے ٹیکس چوری کو پکڑنے کے جدید ذرائع موجود ہیں۔*

*شہریوں اور کاروباروں پر زور ہے کہ وہ اپنی آمدنی درست طریقے سے ظاہر کریں۔*

یہ ایف بی آر کا 12 اگست 2025 کا سرکلر ہے جس میں وضاحت کی گئی ہے کہ ریٹیل آؤٹ لیٹس اور ای کامرس کے لیے کیش آن ڈیلیوری (CO...
15/08/2025

یہ ایف بی آر کا 12 اگست 2025 کا سرکلر ہے جس میں وضاحت کی گئی ہے کہ ریٹیل آؤٹ لیٹس اور ای کامرس کے لیے کیش آن ڈیلیوری (COD) دونوں پر کیش بیسڈ ادائیگیوں کی ٹرانزیکشن کی حد ایک جیسی ہو گی۔
آئین کے سیکشن 21(s) انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے مطابق یہ حد 200,000 روپے مقرر کی گئی ہے تاکہ کیش لیس اکانومی کو فروغ دیا جا سکے۔

یعنی اگر کوئی خریداری ریٹیل شاپ سے یا ای کامرس پلیٹ فارم کے ذریعے COD پر کی جائے تو نقد ادائیگی کی حد 2 لاکھ روپے سے زیادہ نہیں ہو سکتی۔

یہ وضاحت وفاقی بورڈ آف ریونیو کی جانب سے جاری کردہ سرکلر نمبر 02 برائے 2025-26 کے مطابق ہے۔

یہ وضاحت وفاقی بورڈ آف ریونیو کی جانب سے جاری کردہ سرکلر نمبر 02 برائے 2025-26 کے مطابق ہے۔

Anees Ahmad
ایڈووکیٹ ہائی کورٹ
Cell No. 03220497900

04/08/2025

*خوشخبری.*

ایف بی آر نے عوام کو بہت بڑا ریلیف دے دیا.

ایسے تمام افراد جو 2025 کے گوشوارے مقررہ تاریخ میں جمع کروا رہے ہیں. وہ فوری *فل ایکٹو*لسٹ میں شمار ہو رہے ہیں.

آج ہی فائلر بنیں اور اپنی ٹیکس ریٹرن فائل کروایں۔

Contact us for details:
📱 0322-0497900

اسلیے اس شاندار موقع کا فائدہ اٹھائیں اور فوری فائلر بنیں.

10/07/2025

السلام علیکم محترم کلائنٹس،
جیسا کہ آپ کو معلوم ہے ایف بی آر (FBR) نے حال ہی میں انکم ٹیکس ریٹرن فائلنگ کے عمل میں اہم تبدیلیاں کی ہیں۔ یہ تبدیلیاں S.R.O. 1212(I)/2025 کے تحت متعارف کرائی گئی ہیں، جن کا مقصد سسٹم کو مزید شفاف، ڈیجیٹل اور ذمہ دار بنانا ہے۔
ہم آپ کو اس SRO کے تحت ہونے والی دو بڑی تبدیلیوں کی تفصیل سے آگاہ کر رہے ہیں تاکہ آپ بہتر تیاری کر سکیں:

🔷 1. پن کوڈ (PIN) کا نیا نظام

پہلے ہم خود PIN جنریٹ کرکے ٹیکس ریٹرن فائل کر دیتے تھے، مگر اب یہ ممکن نہیں:

اب FBR خود PIN بھیجے گا، وہ بھی ٹیکس دہندہ کے رجسٹرڈ موبائل نمبر پر۔

وہ PIN ٹیکس دہندہ ہمیں فراہم کرے گا، تب جا کر ہم ریٹرن سبمٹ کر سکیں گے۔

یہ PIN دراصل ایک ڈیجیٹل ڈیکلریشن ہے کہ "یہ معلومات میری معلومات کے مطابق درست ہے اور میں اس کا ذمہ دار ہوں۔"

🔷 2. ویلتھ اسٹیٹمنٹ میں “ویلیوایشن ڈیٹا” کا اضافہ

پہلے ہم اثاثہ صرف اس قیمت پر ظاہر کرتے تھے جس پر وہ خریدا گیا تھا۔
لیکن اب نیا کالم شامل کیا گیا ہے جس میں درج کرنا ہوگا:

اثاثہ کتنے میں خریدا؟

موجودہ سال میں اس کی مارکیٹ ویلیو کتنی ہے؟

اگلے سالوں میں اس کی ویلیو میں کیا فرق آیا؟یہ ڈیٹا FBR کو ریسک پروفائلنگ اور مانیٹرنگ میں مدد دے گا۔

---

🔶 مثال:

اگر کسی نے ویلتھ میں 50 تولہ سونا شو کیا ہے، اور فی تولہ قیمت 356,000 روپے ہے:

> 50 × 356,000 = 17,800,000 روپے
لیکن آمدنی صرف 12 یا 15 لاکھ روپے شو کی گئی ہے۔

ایسی صورت میں FBR اس کو High Risk Profile "مختلف زمروں
میں شامل کر کے مستقبل میں نوٹس جاری کرے گا کہ:

> “اتنی کم آمدنی کے ساتھ اتنے بڑے اثاثے کیسے بنے؟ وضاحت کریں!”
✅ کیا کرنا چاہیے؟

آمدنی حقیقت کے مطابق شو کریں۔

ویلتھ اسٹیٹمنٹ کو آمدنی کے مطابق متوازن رکھیں۔

اگر آپ کے اثاثے زیادہ ہیں تو کچھ اضافی ٹیکس ادا کر کے آمدنی بڑھا دیں تاکہ آپ کی فائل مضبوط ہو۔

🔸 گروپ ممبران اور کلائنٹس سے گزارش:
آپ سب ان تبدیلیوں کو سنجیدگی سے لیں، کیونکہ اب FBR کی مانیٹرنگ اور ڈیجیٹل ویری فکیشن سسٹم بہت سخت اور جدید ہو چکا ہے۔

پیر محل میں سول جج کا بڑا فیصلہ میٹر مالک مکان کی ملکیت ہوتا ہے پیر محل بجلی کا میٹر اتارنے پر ایس ڈی او واپڈا کو ایک ما...
26/06/2025

پیر محل میں سول جج کا بڑا فیصلہ

میٹر مالک مکان کی ملکیت ہوتا ہے پیر محل بجلی کا میٹر اتارنے پر ایس ڈی او واپڈا کو ایک ماہ قید کی سزا سنا دی گئی

رک جائیں، رک جائیں، رک جائیں...!!!جو لوگ اس مہینے پراپرٹی خریدنے یا بیچنے کا ارادہ رکھتے ہیں، وہ کم از کم ایک ماہ تک انت...
16/02/2025

رک جائیں، رک جائیں، رک جائیں...!!!

جو لوگ اس مہینے پراپرٹی خریدنے یا بیچنے کا ارادہ رکھتے ہیں، وہ کم از کم ایک ماہ تک انتظار کریں۔
پاکستان کے وزیرِ اعظم نے ایف بی آر (فیڈرل بورڈ آف ریونیو) کو پراپرٹی سیکٹر سے حاصل ہونے والی ٹیکس کی وصولیوں میں اچانک کمی کے باعث ٹیکس کی شرحوں میں کمی کرنے کی ہدایات دی ہیں۔

فائلرز کے لیے موجودہ شرحیں:
236C: 3%
236K: 3.5%

فائلرز کے لیے مجوزہ نئی شرحیں:
236C: 2%
236K: 0.5%

اس کے علاوہ یہ تجویز کیا گیا ہے کہ 7E سرٹیفکیٹ کو ختم کیا جائے اور پراپرٹی پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (FED) کو کم کیا جائے۔
y

*توجہ فرمائیں**ایسے تمام افراد جن پر معمولی اور غیر سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں اور ان کے اندرون ملک یا بیرونی ممالک م...
27/01/2025

*توجہ فرمائیں*
*ایسے تمام افراد جن پر معمولی اور غیر سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں اور ان کے اندرون ملک یا بیرونی ممالک میں روزگار کے حصول میں رکاوٹ بن رہے ہیں لاہور ہائی کورٹ کی ہدایات پر آئی جی صاحب کی طرف سے آرڈر جاری کیا جا چکا ہے، جس کے تحت عام اور معمولی نوعیت کے مقدمات کو پولیس کریمنل ریکارڈ سے کلئیر کروانے کے لئے وہ اپنی درخواست متعلقہ آر پی او دفتر جمع کروا سکتے ہیں

Address

Sarfraz Colony, Kangni Wala, Jamia Muhammdia Road
Gujranwala
52260

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Law Insight Associates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category