Saмi writes

Saмi writes Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Saмi writes, Faisalabad.

04/10/2025

غزہ کو ہمارے آنسوؤں کی نہیں بلکہ
F-16 اور JF-17
غوری، ابابیل اور خالد ٹینکوں کی ضرورت ہے.

02/10/2025

غزہ کے اجڑے پجڑے قحط زدہ شہر سے نظر آنے والے سمندر میں اسرائیلی وار شپ چکر لگا رہا ہے ، اور بچی اسے سمود فلوٹیلا سمجھ کر خوشی سے چیخ رہی ہے ، جلد ان مظلوموں کا انتظار ختم ہوگا ، اور فلوٹیلا کا خوراک سے لدا کوئی ایک جہاز تو ان ساحلوں پر لنگر انداز ہوگا ۔۔ سننے میں آ رہا ہے ایک کشتی ساحلی پٹی کے قریب پہنچ گئی ہے ۔
عزم ہے ، ہمت اور امید ہے ۔۔۔ پوری دنیا کی نظریں اب قدس پر ہیں ، پیچھے مت ہٹیں ، اپنے سوشل میڈیا کو تلوار بنائیں ، غزا کا ساتھ دیتے رہیے جس کی گونج چہار عالم ہو ۔ فلوٹیلا تو ساکت پانیوں میں پہلا پتھر ہے ، ۔۔۔
ان شاءاللہ بہت جلد ، امن کا جھنڈا لہرائے گا ، غزہ بھی مسکرائے گا























゚viralシ










Saмi writes

Facebook

❤️❤️❤️





🔹🔹
🔹🔹
🔹🔹
🔹🔹
🔹🔹




16/07/2025

Today's Best Photo
❣∙──༅༎﷽༎༅──∙❣
The History Of
🤍 🕋 🤍
The Evolution of : A Legacy of Engineering Excellence
Introduction
Bayerische Motoren Werke AG, commonly known as BMW, is a renowned German automobile and motorcycle manufacturer celebrated for its performance-oriented vehicles and cutting-edge technology. Founded in 1916, BMW has become synonymous with luxury, innovation, and driving pleasure. This article explores the history, evolution, and impact of BMW on the automotive landscape.
History and Foundation
BMW was established in Munich, Germany, originally as a manufacturer of aircraft engines during World War I. The company's first product was the BMW IIIa aircraft engine, which gained acclaim for its performance and reliability. However, the end of the war in 1918 led to a ban on aircraft engine production in Germany, prompting BMW to diversify its offerings.— bersama Tasty Besty Food 1M.
In 1923, BMW shifted its focus to motorcycles, launching the R32, which featured a revolutionary flat-twin engine and shaft drive. This motorcycle laid the foundation for BMW's reputation in the two-wheeled segment, eventually leading to several racing successes in the years that followed.
The Automotive Era
BMW entered the automotive market in 1928 with the acquisition of the Fahrzeugfabrik Eisenach. The first BMW car was the BMW 3/15, based on the Austin Seven. The introduction of the BMW 328 in the 1930s marked a turning point for the company, establishing it as a manufacturer of high-performance sports cars. The 328 gained recognition in motorsports, winning the Mille Miglia in 1940.
However, World War II led to significant challenges for BMW. The company was forced to redirect its production to support the German war effort, resulting in severe damage to its factories and infrastructure. After the war, BMW faced the daunting task of rebuilding and redefining its identity.
Post-War Recovery and Growth
In the post-war years, BMW focused on pro
Just Smile

آج یونہی فارغ بیٹھا فیس بک اسکرول کر رہا تھا کہ اچانک میسنجر پر ایک پیغام موصول ہوا:"سر، میں نے آج اپنی گریجویشن نفسیات ...
12/07/2025

آج یونہی فارغ بیٹھا فیس بک اسکرول کر رہا تھا کہ اچانک میسنجر پر ایک پیغام موصول ہوا:

"سر، میں نے آج اپنی گریجویشن نفسیات میں گولڈ میڈل کے ساتھ مکمل کر لی ہے... اور سب سے پہلے آپ کو بتا رہی ہوں!"

ایک لمحے کو میں رُک گیا۔ کسی لڑکی کا آئی ڈی تھا۔ پروفائل تصویر میں چہرہ واضح نہ تھا، وہ بلوچی لباس میں ملبوس کسی پرانی سی عمارت کے سامنے کھڑی تھی۔
نہ وہ میری فرینڈ لسٹ میں تھی، نہ فالوورز میں۔ نام بھی اجنبی سا لگا۔ میں نے پروفائل وزٹ کیا، وہاں بھی کچھ خاص نہ تھا۔

پہلے تو نظرانداز کرنے ہی والا تھا، مگر دل کے کسی کونے میں کوئی پرانی سی دستک سنائی دی۔ ایک مبہم سی یاد... جیسے کہیں، کبھی، مل چکے ہوں۔

میں نے جواب لکھا:
"مبارک ہو، لیکن معذرت... شاید ہم پہلے کبھی ملے نہیں؟"

کچھ لمحوں بعد ٹائپنگ کا نشان ظاہر ہوا۔
پھر پیغام آیا:

"نہیں سر، ہم ایک بار ملے تھے۔ آپ کو یاد ہو یا نہ ہو، لیکن مجھے وہ دن آج بھی یاد ہے۔"

اب تجسس بڑھ چکا تھا۔ اور تب، جیسے دھند میں سے ایک چہرہ ابھرنے لگا... وہ دن یاد آ گیا۔

یہ تقریباً چار سال پرانی بات ہے۔

میں کراچی کی ایک مارکیٹ کے باہر بیٹھا تھا۔ گرمیوں کی چھٹیوں میں دوستوں کے ساتھ آیا تھا۔ دوست اندر پلازے میں شاپنگ میں مصروف تھے، میں تھک کر باہر بنچ پر آ بیٹھا۔ ایک ایسا دن تھا، جب انسان لوگوں کی بھیڑ میں خود کو بہت اکیلا محسوس کرتا ہے۔

تب میں نے اسے دیکھا۔

وہ پریشان سی لگ رہی تھی، شاید کسی سہیلی سے فون پر بات کر رہی تھی۔ کچھ دیر بعد فون بند کیا، اور پھر کسی اور کو کال ملائی۔ دو تین جگہوں پر بات کرنے کے بعد بھی مسئلہ حل نہ ہوا تو وہ تھکی ہوئی، شکستہ قدموں سے قریب ہی ایک بنچ پر بیٹھ گئی۔

اس کی باتوں سے اندازہ ہو گیا کہ وہ اسٹوڈنٹ ہے اور اپنی سمسٹر فیس کے لیے پریشان ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ فیس جمع کرانے کا آج آخری دن ہے، اور اگر وہ نہ دے سکی تو اس کا یہ سمسٹر ضائع ہو جائے گا۔ والدین باوجود کوشش کے رقم نہیں بھیج سکے۔

میں نے جیب ٹٹولی۔ بٹوے میں دیکھے تو اتنے پیسے موجود تھے جتنی اس کو ضرورت تھی۔
واپسی کا کرایہ اگر نہ بھی ہوتا تو دوستوں سے ادھار لے لیتا۔
میں ججھکتے ہوئے اس کے قریب گیا۔

"مجھ سے زیادہ ان پیسوں کی شاید آپ کو ضرورت ہے۔ کچھ خیال نہ کریں، میں خود بھی اسٹوڈنٹ رہا ہوں، آپ کی پریشانی سمجھ سکتا ہوں۔"

پھر میں نے نرمی سے کہا:

"نہ میں آپ سے نام پوچھوں گا، نہ کچھ اور... بس دل لگا کر پڑھئیے گا۔ اللہ تعالیٰ سبب کرتا رہے گا۔"

کافی اصرار کے بعد، وہ نم آنکھوں سے پیسے لے پائی۔ اس کی آنکھوں میں شکر گزاری تھی، لیکن ساتھ ایک خاموش وقار بھی۔
میں جان بوجھ کر فوراً واپس پلٹنے لگا تاکہ وہ کسی شرمندگی کا شکار نہ ہو۔

پیچھے سے اس نے آواز دی:
"سر، میں آپ کا نام جان سکتی ہوں؟"
میں نے مسکرا کر اپنا نام بتایا، اور شاپنگ پلازہ کے اندر چلا گیا۔

یہ واقعہ میں نے کبھی کسی کو نہیں بتایا۔
یہ محض ایک دن تھا میری زندگی کا... لیکن شاید اس کے لیے فیصلہ کن لمحہ۔

اور آج، برسوں بعد... وہی لڑکی میرے میسنجر پر تھی۔

میں نے لکھا:

"کیا تم وہی ہو جو پلازہ کے باہر ملی تھی؟ جسے فیس کے لیے مدد چاہیے تھی؟"

اس کا جواب آیا:

"جی، وہی۔ میں نے وعدہ کیا تھا نا کہ آپ کو شرمندہ نہیں ہونے دوں گی۔ آج میرا گولڈ میڈل اسی وعدے کی تکمیل ہے۔ سب سے پہلے آپ کو اس لیے بتایا کیونکہ اگر اُس دن آپ نہ ہوتے، تو شاید آج میں بھی نہ ہوتی۔"

میری آنکھیں نم ہو گئیں۔
یہ ایک خاموش نیکی تھی، جو برسوں بعد مہک بن کر لوٹ آئی تھی۔

اس نے ایک آخری پیغام بھیجا:

"میرے بابا کہا کرتے تھے، جو لوگ آپ کو اندھیرے سے روشنی کی طرف دھکیلتے ہیں، اُن کا شکریہ ضرور ادا کرو۔ آج بابا نہیں ہیں... لیکن اُن کی بات مان کر، سب سے پہلے آپ کو بتایا۔"

میں نے میسنجر بند کیا، مگر دل کے اندر ایک نرم سی روشنی باقی رہ گئی...

اور ساتھ ایک سوال بھی:
کتنی دعائیں ہیں جو ہم نے کبھی لی ہی نہیں، لیکن وہ خاموشی سے ہمارے ساتھ چلتی رہتی ہیں۔

Address

Faisalabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Saмi writes posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share