GM KHOSA

GM KHOSA This Page is for developing a financial sense in students.

اگر آپ کو لگتا ہے کہ "بیچنا" (Selling) ایک چھوٹا کام ہے، یا یہ صرف ان لوگوں کا کام ہے جو پڑھ لکھ نہیں سکے، تو مبارک ہو، ...
19/03/2026

اگر آپ کو لگتا ہے کہ "بیچنا" (Selling) ایک چھوٹا کام ہے، یا یہ صرف ان لوگوں کا کام ہے جو پڑھ لکھ نہیں سکے، تو مبارک ہو، آپ مڈل کلاس ذہنیت کے اس گہرے گڑھے میں گرے ہوئے ہیں جہاں سے روشنی نظر نہیں آتی۔ حقیقت یہ ہے کہ اس کائنات میں موجود ہر جاندار، ہر انسان اور ہر ادارہ ہر لمحہ کچھ نہ کچھ بیچ رہا ہے۔ ایک بچہ رو کر اپنی ماں کو اپنی ضرورت "بیچتا" ہے، ایک طالب علم انٹرویو میں اپنی صلاحیتیں "بیچتا" ہے، اور ایک سیاستدان اسٹیج پر کھڑے ہو کر اپنا نظریہ "بیچتا" ہے۔ اگر آپ بیچنا نہیں جانتے، تو آپ خود "بک" رہے ہیں،کسی اور کے خوابوں کے لیے، کسی اور کے سسٹم کے لیے۔ سیلز کوئی آپشن نہیں ہے، یہ بقا کی جنگ ہے، یا تو آپ کلوزنگ (Closing) کریں گے، یا آپ خود کسی کی کلوزنگ کا شکار ہو کر اپنی زندگی کا قیمتی وقت کوڑیوں کے بھاؤ بیچ دیں گے۔

08/06/2025

Financial Tip:

Whether it's a machine or a relationship

Maintenance is always cheaper than repairing

Educate yourself.
06/01/2025

Educate yourself.

01/01/2025

Money comes through the exchange of values.

30/12/2024

29/12/2024

Invest your time not money.

26/12/2024

Rejection is not the end. It's a sign of redirection.

01/11/2024

ہمارے ہاں جو سرکاری پنشن ہے وہ defined benefits والی ہے ، مطلب سرکار خود ہی invest کرے گی اور پھر اس انویسٹمنٹ کے ریٹرن سے پنشن دے گی۔ حالات ایسے بن رہے تھے کہ defined benefits pension خطرے میں آ رہی تھی اور پھر وہی ہو رہا ہے۔

اب آگے ہے Voluntary Pension Scheme جس میں افراد کی اپنی مرضی سے ان کا پیسہ انویسٹ ہو گا۔ اب ضروری ہے ملک کے ہر شہری کے لئے وہ اپنی فنانشل لٹریسی بہتر کرے۔ اب ضروری ہے اور مجبوری ہے ہر فرد کے لئے کہ وہ انویسٹمنٹ اور سٹاک ایکسچینج کے کھیل کو سمجھے۔ اب انشورنس کمپنیوں کا کام اور ان کے کمانے کا طریقہ ، بینکوں کی asset management companies کا کام ، ان کے میوچل فنڈز ، ان کی portfolio management ، ان کی انویسٹمنٹ سٹریٹیجیز سب کا کام اور کھیل سمجھ ہونا ضروری ہے۔ اب فنانشل illiteracy کا مطلب illiteracy ہے۔۔

نئی پنشن سکیم VPS میں بے خبری اور مالی جہالت کی بڑی قیمت ہے۔۔منتھلی انویسٹمنٹ سے منتھلی پنشن تک کے سب مراحل پورا علم مانگتے ہیں جن میں قوانین ، regulators اور مختلف stakeholders کی ورکنگ کی سمجھ شامل ہے۔۔

انویسٹمنٹ کمپینوں کو ایسے افراد چاہییں جو predictive modeling کے ایکسپرٹ ہوں ، جو uncertainty اور investment دونوں معاملات کو بھی سمجھتے ہوں اور ان کا آ پس کا تعلق بھی سمجھتے ہوں۔۔ میتھ اور مشین لرننگ کے تڑکے کے ساتھ فنانس جاننے والے بے تحاشا ڈیمانڈ میں ہونگے۔

دنیا میں یہ سب ہو رہا ہے، ہمارے ہاں اب شروع ہو رہا ہے۔۔ VPS سے جو شعوری بہتری ہو گی ، پاکستان کا سب سے بڑا فائدہ ہی یہ ہے۔ عام آ دمی کو پیسے کا کھیل سمجھ آ ئے گا اور یہی سارا کھیل ہے جو باقی کھیل کنٹرول کرتا ہے۔

عمر آ پ کی کوئی بھی ہو ، دن کا کچھ حصہ فنانشل لٹریسی کی بہتری کے لئے صرف کیجیے ۔

مالی معاملات اور انویسٹمنٹ کی دنیا کی سمجھ آ پ کے لئے کاروبار اور نوکری دونوں میں ہی ضروری ہے۔

ڈاکٹر عمران جاوید

Address

Street #1
Dera Ghazi Khan
32200

Telephone

+923317090777

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GM KHOSA posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to GM KHOSA:

Shortcuts

Share