Syed Azhar Ali and Co

Syed Azhar Ali and Co With years of experience, we specialize in accounting

Syed Azhar Ali & Co., situated in the Basement of Bahawalpur Trade Center, offers extensive expertise in tax law, including income tax, wealth tax, sales tax, PRA, customs, and company law consultancy.

انکم ٹیکس اصلاحات  !!! فیڈرل فورڈ آف ریونیو  (FBR) کی جانب سے ایکٹو ٹیکس پئیر لسٹ (ATL) میں شامل ہونے کے لئے آسانی پیدا ...
20/10/2024

انکم ٹیکس اصلاحات !!!
فیڈرل فورڈ آف ریونیو (FBR) کی جانب سے ایکٹو ٹیکس پئیر لسٹ (ATL) میں شامل ہونے کے لئے آسانی پیدا کی ہے , رول81 بی میں تبدیلیاں اہم تبدیلیاں ۔

19/10/2024

ایف بی آر کے ترجمان کے مطابق نان فائلرز اور ٹیکس چوری کرنے والوں کے خلاف درج ذیل اقدامات کیے جا رہے ہیںاب کوئی نان فائلر نہیں بچ پائے گا.جو فائلرز اپنی آمدن غلط ظاہر کرتے ہیں، انہیں آڈٹ کے لئے تیار رہنا ہوگا.جن کے گھروں میں اے سی لگے ہیں، انہیں بھی ٹیکس نیٹ میں شامل ہونا پڑے گا. اسمگلرز کے گرد شکنجہ مزید سخت کیا جائے گا.کسٹم حکام اور درآمد کنندگان کے مابین گٹھ جوڑ ختم کیا جائے گا.ڈیجیٹائزیشن اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا استعمال کرکے ٹیکس چوروں کو بے نقاب کیا جائے گا.سیلز ٹیکس کی چوری کو ہر ممکن طریقے سے روکا جائے گا.ٹیکس نادہندگان کے خلاف سخت قانون سازی عمل میں لائی جائے گی.بڑی کمپنیوں کے CFOs کو بھی ہوشیار رہنا ہوگا، انڈر ڈیکلئیرڈ ریٹرنز کی ذمہ داری ان پر عائد ہوگی.چالیس لاکھ ممکنہ ٹیکس نادہندگان کو نشانے پر رکھا جا چکا ہے.کاٹیج انڈسٹری کے وہ مینوفیکچررز جو اب تک سیلز ٹیکس کی ادائیگی سے بچ رہے تھے، ان کے دن ختم ہو چکے ہیں۔ ایف بی آر نے ایسے مینوفیکچررز کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے، اور اب سیلز ٹیکس کی چوری کو مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔ جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل سسٹمز کی مدد سے ان مینوفیکچررز کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا تاکہ ٹیکس کی ادائیگی یقینی بنائی جا سکے۔

اگر آپ ان پریشانیوں سے بچنا چاہتے ہیں یا پھر آپ نے فائلر ہونا ہے تو اس سلسلے میں ہماری ٹیم ہمہ وقت آپ کی رہنمائی کے لیے موجود ہے .

25/09/2024

ایف بی آر (FBR) نے نان فائلرز کی کیٹیگری ختم کرکے ٹیکس نہ دینے والوں پر15پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا ہے جن میں سے 5 ابتدائی طور پر لگائی جائیں گی ۔
جن میں جائیداد، گاڑیوں کی خرید و فروخت، بین الاقوامی سفر (مذہبی سفر کے علاوہ) ، کرنٹ اکاؤنٹ کھولنے اور میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری پرپابندیاں شامل ہیں۔
عملدرآمد کے لئے آرڈیننس جاری کیا جائے گا ۔

11/07/2024

اب موقع پر فائلر ہو کر پراپرٹی کی خرید وفروخت کرنے والوں کے لیے FBR نے ایک نیا سلیب جاری کردیا جو بندہ 5 کروڑ تک کی پراپرٹی کی خرید کے وقت فائلر ہوگا اس کو 6% FBR ٹیکس لگے گا نان فائلر کو 12% اور ریگولر فائلر کو 3% لگے گا
اسی طرح پراپرٹی کو موقع پر فروخت کرنے پر فائلر ہونے والے کو بھی 6% FBR ٹیکس لگے گا نان فائلر کو 10% اور ریگولر فائلر کو 3% لگے گا
اور جو بندہ پراپرٹی خرید کر 6 سال کے اندر دوبارہ فروخت کرے گا اس کو پرانی رجسٹری اور نئی رجسٹری کے فرق/ منافع کا فائلر ہونے پر 15% تک اور نان فائلر ہونے پر 45% تک ٹیکس اپنی ٹیکس ریٹرن کے وقت FBR کو ادا کرنا ہوگا.

10/07/2024

فائلر بننے کے فوائد/ نقصانات /
فائلر کون بن سکتا ہے
👈 فوائد NTN / فائلر
1-پراپرٹی کی خرید و فروخت پر ٹیکس کی بچت۔۔۔۔
2-بینک سے رقم نکلوانے پر ٹیکس کی بچت (زیرو ٹیکس)
3-گاڑیوں کی خریدوفروخت پر ٹیکس کی بچت۔۔
4-سرکاری ملازمین کے لیے اضافی ڈیوٹیز میں بیس کی بجائے دس فیصد ٹیکس کٹوتی مثلا
بورڈ کی امتحانی ڈیوٹیز، اوپن یونیورسٹی ٹیوٹرشپ، الیکشن، مردم شماری اور دیگر ڈیوٹیز
5-ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ کے ذریعے انٹرنیشنل پیمنٹ پر ٹیکس کی بچت ۔۔
6- بجلی کے بل میں انکم ٹیکس صفر
7-قومی سیونگ سرٹیفیکٹ اور پرائز بانڈ پر ٹیکس کی بچت ۔۔
8-کاروبار کو رجسٹرڈ کرواکر قانونی دائرے کار لانے پر فوائد حاصل کیجئیے ۔۔
9-بینک میں کاروباری اکاونٹ کھلوانے میں آسانی ۔۔
10-کمرشل ptcl بجلی ،گیس ، میٹر لگوانے میں آسانی ۔۔11-گورنمنٹ ٹھیکے لینے پر فائلر ہونا شرط۔
12-چیمبر اف کامرس کے ممبر کے لئیے فائلر ہونا ضروری ۔۔
13-کرائے داری انکم پر مالک کو ٹیکس کی بچت ۔۔
14-رئیل اسٹیٹ ،جیولرز ،وکلاء کیلئے DNFBP سرٹیفیکٹ کا اجراء ۔۔
15-فری لانسرز'اور آی ٹی سے وابستہ افراد کے لئیے ٹیکس کی چھوٹ ۔۔
16-اوورسیز پاکستانیوں کے لئیے فائلر کی صورت میں تیکس میں بھی رعایت ۔۔
17-پراپرٹی کی خریداری پر نان فائلر کے لئے لمٹ کی شرط۔
دیگر بے شمار فوائد
👈 نقصانات
ٹیکس فائلر بننے کا نقصان کوئی نہیں۔
بعض لوگ سمجھتے ہیں اگر ہم ٹیکس فائلر بن جائیں تو ہمیں اضافی ٹیکس دینے پڑیں گے۔
ٹیکس تو وہی ہے جو آپ کی سیلری سے کٹ رہا ہے پہلے ہی۔ صرف آپ نے فائلر بن کر اپنی ریٹرن میں یہ بتانا ہے کہ میں نے سالانہ اتنا ٹیکس گورنمنٹ کو ادا کر دیا ہے۔ چونکہ آپ نے ٹیکس پہلے ہی ادا کر دیا۔ اس لیے آپ کو ڈیلی لائف میں ٹیکس کی بچت ملتی یے۔
👈 ٹیکس فائلر کون بن سکتا ہے؟
کوئی بھی پاکستانی شناختی کارڈ ہولڈر ٹیکس فائلر بن سکتا ہے۔ خواہ اس کی آمدنی صفر ہی کیوں نہ ہو۔
لیکن
جن کی ماہانہ گراس تنخواہ/آمدنی 50 ہزار سے زیادہ ہے۔ ان کے لیے فائلر بننا لازمی ہے۔ ورنہ قانونی کارروائی ہو سکتی ہے۔
اساتذہ کرام کے لیے خصوصی رعایت۔
گھر بیٹھے فائلر بننے کیلئے رابطہ کریں .

Address

Shope # 88 Basement BWP Trade Center
Bahawalpur
63100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Syed Azhar Ali and Co posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category